نومبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ناسا کا قیمتی ترین سیارچے پرمشن بھیجنےکافیصلہ

ناساکانیامشن سائیکی نامی سیارچےکی سطح کاجائزہ لےگا۔

ناساکانیامشن سائیکی نامی سیارچےکی سطح کاجائزہ لےگا۔

یہ سیارچہ ہزاروں کھرب ڈالر کی مالیت کی دھاتوں سے بنا ہوا ہے

ناسا کا مشن 2026 تک اس سیارچے پر لینڈ کرے گا۔

ناسا کےمطابق 120 میل چوڑاچٹان کا یہ ٹکڑا مشتری اور مریخ کے درمیان سورج کے گرد چکر لگا رہا ہے۔

ماہرین  کےمطابق اس سیارچے کا  درجہ حرارت  بہت زیادہ ہے

اس مشن میں مدد کے لیے ماہرین  کی ایک ٹیم نےدرجہ حرارت کا ایک نیا نقشہ بنایا ہے

ماہرین نے نہایت طاقتور دوربینوں سے سیارچے کی سطح جائزہ لیا ہے۔

ماہرین اس بات کا تعین کرنے میں کامیاب رہے ہیں کہ سیارچے میں ایک دھاتی سطح ہے

جو کم از کم 30 فیصد دھات سے بنی ہے

دیگر پتھریلی یا برفیلی سطحوں کے برعکس ، اس سیارچے کی سطح کے زیادہ تر آئرن اور نکل سے بنے ہونے کا شبہ ہے

ان دھاتوں کی قیمت کئی کواڈریلین ڈالرہوسکتی ہے

ماہرین کے مطابق اگر یہ سیارچہ انسانوں کے ہاتھ لگ جاتا ہے

تو اس کی دھاتوں سے ہر کوئی ارب پتی ہو جائے گا اور یوں دنیا کی معیشت تباہ ہو جائے گی۔

About The Author