مئی 4, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

چہرے کے احساسات پڑھنے والا لاکٹ تیار

سائنس دانوں نے انسانی احساسات کو پڑھنے والا لاکٹ تیار کر لیا۔

نیویارک

سائنس دانوں نے انسانی احساسات کو پڑھنے والا لاکٹ تیار کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کورنیل یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے گزشتہ سال انسانی احساسات کو پڑھنے والا کیمرہ ایجاد کرنے کا اعلان کیا تھا

تاہم اب انہوں نے اسے ایک ہار کی شکل دے دی جو گلے میں پہنا جا سکتا ہے۔

یہ کیمرا اپنے جدید سافٹ ویئر کی وجہ سے سارا دن آپ کے احساسات پڑھتا رہتا ہے۔

اس لاکٹ کو سی فیس کا نام دیا گیا جس کے معنی ہیں چہرے کو دیکھنے والا، اس میں ایک ہیڈ فون نما ساخت کے کونے پر دو کیمرے لگے ہیں

جو کانوں پاس موجود ہوتے ہیں۔

یہ کیمرہ گالوں، گردن اور اس کی حرکات کو دیکھتے ہوئے چہرے کے 42 تاثرات کو پڑھ سکتا ہے۔

آنکھ، ہونٹ، بھنویں اور چہرے کی تفصیلات بھی ان سے پوشیدہ نہیں رہتی۔ 88 فیصد درستی سے یہ چہرے کے تاثرات جان سکتا ہے

اور ان کا اظہار 8 اہم ایموجی کے ذریعے کرتا ہے۔

اگلے مرحلے میں اسے باقاعدہ ایک ہار کی شکل دی جائے گی جس میں انفراریڈ کیمرے کا اضافہ کیا جائے گا

جس کی بدولت ٹھوڑی اور گردن کو حقیقی روشنی میں دیکھنا ممکن ہو گا۔ اس طرح پورے چہرے کی تھری ڈی ویڈیو ظاہر ہوگی

جو پہننے والے کے احساسات اور جذبات کو ظاہر کرے گی۔

تجرباتی طورپر اسے 13 افراد پرآزمایا گیا اور ان سے مختلف تاثرات کے لیے کہا گیا۔

ان میں لوگ اپنا سربھی ہلا رہے تھے اور گلے میں پڑے سسٹم کو ادھر ادھر بھی گھماتے رہے۔

پھر اس کا موازنہ آئی فون ایکس کے ٹروڈیپتھ تھری ڈی کیمرے سے کیا گیا تو اس کی زبردست افادیت سامنے آئی۔

اس سے ایک جانب تو مریضوں کا احوال معلوم کیا جاسکتا ہے تو دوسری جانب ورچول ریئلٹی، آن لائن کانفرنس اور دیگر کاموں میں استعمال کیا جاسکتا ہے

تاہم اس کے طبی استعمال کا امکان بہت روشن ہے کیونکہ ڈاکٹر مریض سے دور رہ کر بھی اس کے جذبات کو پڑھ سکتے ہیں۔

%d bloggers like this: