دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے

راجن پور

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک

ممبر قومی اسمبلی سردار نصراللہ خان دریشک اور ممبر صوبائی اسمبلی سردار فاروق امان اللہ خان دریشک نے مسافر بس حادثہ میں

وفات پانے والے افراد کے گھر ان کے لواحقین میں عید کے روز 4،4 لاکھ روپے کے امدادی چیک تقسیم کئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے ہدایت پر

ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک نے ایم این اے سردار نصراللہ خان دریشک اور ایم پی اے سردار فاروق امان اللہ خان کے ہمراہ مسافر بس کے

المناک حادثے میں وفات پانے والے افراد کے لواحقین کو مبلغ 4،4 لاکھ روپے کے امدادی چیک تقسیم کئے۔

ڈپٹی کمشنر راجن پور اور پارلیمنٹرین نے وفات پانے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کی اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تبارک و تعالی وفات پانے والے افراد کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے

اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

امدادی رقوم کے چیک راجن پور کے نواحی علاقہ کوٹلہ شیر محمد، گجر والی اور کوٹلی گل میں تقسیم کئے گئے۔


ہائےری غربت اور ذہنی پسماندگی و جسمانی غلامی

یہ دن بھی دیکھنے تھے جن سرداروں کی بے رخی،بے توجہی اور طوطا چشمی کے سبب لوگ

بے روزگار وسائل کی عدم فراہمی اور روزگار کے وسائل نہ ہونے کے سبب دوسرے شہروں حصول روزگار روزی روٹی کے لئے مجبور تھے اور انکے

سدا بہار اور ہربرسر اقتدار حکومت کابااختیار حصہ ہونے کےباوجودقاتل خونی سنگل انڈس ہائی وے پربس حادثہ کا شکار ہوئے

ان کے ہاتھوں چند لاکھ کے چیک لینے پر مجبور ہوگئے اور یہ بھی نہ کہہ سکے کہ گودا
تساں تاں ہر حکومت دا حصہ ہوندو بیاں کجھ نا تاں ہی قاتل

خونی سنگل انڈس ہائی وے کو ڈو رویہ ون وے سنگل روڈ تا کرا چھوڑو ہاں
تا اج اے نوبت نا آوے ہاں
یا
روزگار دے وسائل بارے کجھ سوچیاں ہوندا تا ساڈے گبھرو ایویں سڑکیں تے حادثاتی دہشت گردی تا شکار تے نا تھیون ہا

ہے ہے ہے
بھا لگے ہی غربت کوں، تباہ تھیوے اے غربت تے

تباہ تھیوین ساکوں غربت ڈیون والے
ہے ہے ہے

About The Author