دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پرامن احتجاج سیاسی جماعتوں کا حق ہے،سردار عثمان بزدار

انہوں نے ان خیالات کا اظہار آج پنجاب میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے سے متعلق خصوصی اجلاس  کی صدارت کرتے ہوئے کیا

اسلام آباد: وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پرامن احتجاج سیاسی جماعتوں کا حق ہے لیکن کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار آج پنجاب میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے سے متعلق خصوصی اجلاس  کی صدارت کرتے ہوئے کیا

پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس میں صوبائی وزیر قانون محمدبشارت راجہ، چیف سیکریٹری پنجاب، کمشنر راولپنڈی، آر پی او راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی، ایس ایس پی سپیشل برانچ نے شرکت کی –

اجلاس میں پنجاب کے مختلف شہروں میں مارچ کے شرکاء کی سیکیورٹی اور امن و امان قائم رکھنے سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا –

اس موقع پر وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ آزادی مارچ کے روٹ پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ہمہ وقت چوکس ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج سیاسی جماعتوں کا حق ہے لیکن کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہشہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

اجلاس میں مارچ کے حوالے سے راولپنڈی میں اٹھائے گئے سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ بھی  لیا گیا-

About The Author