نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملتان کی خبریں

ملتان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے

ملتان

جامعہ زکریا میں ورلڈ وائلڈ فنڈ (ڈبلیو ڈبلیو ایف) پاکستان کے اشتراک سے بنائے جانے والے شہری جنگل کا افتتاح آج یکم جولائی کو ہوگا۔

افتتاحی تقریب میں لودھراں پائلٹ پروجیکٹ کے بانی جہانگیر خان ترین، وائس چانسلرجامعہ زکریا پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی اور ڈبلیو ڈبلیو ایف کی تکنیکی ٹیم بطور

مہمانان خصوصی شرکت کرے گی۔

یونیورسٹی میں 11 ایکڑ زمین پر لگایا جانے والا یہ جنگل نہ صرف ملتان بلکہ ملک بھر کی سرکاری و غیر سرکاری جامعات کا پہلا اربن فاریسٹ ہے

جس میں 3660 پھلدار اور سایہ دار پودوں کی شجرکاری کی گئی ہے۔

ملتان

ٹریفک اہلکار خضر اور عقیل 9 نمبر چونگی پر موجود تھے کہ ایک موٹرسائیکل پر سوار تین نوجوانوں کو روکا اور چالان کاٹ دیا۔

تینوں موٹرسائیکل سواروں نے وارڈنز سےتلخ کلامی کی اور مارنا شروع کر دیا۔ اہلکاروں کی وردی پھٹ گئی۔

واقعے کی وڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے جس میں نوجوانوں کو ٹریفک وارڈنز کو تھپڑ رسید کرتے اور گھسیٹتے ہوئے دیکھاجا سکتا ہے ۔

ایک نوجوان کی شناخت حماد خان کے نام سے ہو ئی،نوجوان ٹریفک وارڈنز کو گالیاں بھی دیتے رہے۔

نوجوانوں کو چھڑوانے کے لیے ان کی والدہ بھی ٹریفک اہلکارکو دھکے دیتی رہیں۔

اطلاع ملنے پر تھانہ کوتوالی ایس ایچ او موقع پر پہنچ گئے۔ دو نوجوانوں کو گرفتارکرلیاگیاہے۔

ملتان

ملتان میں گرمی کی شدت میں اضافہ ۔سرکاری ہسپتالوں میں گیسٹرو کے مریضوں کی تعداد بڑھ گئی ۔

گزشتہ ایک روز میں ملتان کے ہسپتالوں میں 400 سے زائد بڑوں اور بچوں نے رجوع کیا جبکہ طبی معالجوں نے گھر سے غیر ضروری باہر نکلنے پر پابندی لگا دی ہے

اور زیادہ سے زیادہ پانی پینے کی ہدایات کی ہیں۔ضلع بھر میں شدید گرمی کی وجہ سے کئی افراد کو گیسٹرو اور سر کا بخار کی شکایت تھی ۔

سرکاری ہسپتالوں اور پرائیوٹ کلینکس پر بچوں کی تعداد زیادہ رہی ۔موشن اور پیٹ کا درد عام رہا ۔اس موقع پر ڈاکٹروں نے بچوں کیلئے خاص ہدایت دی ہیں۔

ملتان

ملتان میں گرمی کی شدت میں اضافہ ۔سرکاری ہسپتالوں میں گیسٹرو کے مریضوں کی تعداد بڑھ گئی ۔

گزشتہ ایک روز میں ملتان کے ہسپتالوں میں 400 سے زائد بڑوں اور بچوں نے رجوع کیا جبکہ طبی معالجوں نے گھر سے غیر ضروری باہر نکلنے پر پابندی لگا دی ہے

اور زیادہ سے زیادہ پانی پینے کی ہدایات کی ہیں۔ضلع بھر میں شدید گرمی کی وجہ سے کئی افراد کو گیسٹرو اور سر کا بخار کی شکایت تھی ۔

سرکاری ہسپتالوں اور پرائیوٹ کلینکس پر بچوں کی تعداد زیادہ رہی ۔موشن اور پیٹ کا درد عام رہا ۔

اس موقع پر ڈاکٹروں نے بچوں کیلئے خاص ہدایت دی ہیں۔

About The Author