نومبر 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں

ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی اور ڈیرہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے 17جاری و نئے منصوبوں کیلئے بجٹ 2021-22میں فنڈز مختص کر دیئے گئے ہیں.

مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے بتایاکہ بجٹ دستاویزات کے مطابق ڈیرہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی چارنئی سکیموں پر ساڑھے بارہ کروڑ روپے کا تخمینہ لگایاگیا

اور ابتدائی طو رپر پانچ کروڑ ستر لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی تین نئی سکیموں پر پندرہ کروڑ نوے لاکھ روپے کا تخمینہ لگایاگیا

اور پانچ کروڑ نوے لاکھ روپے مختص کردیئے گئے ہیں. پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ڈیرہ غازیخان کی زیر نگرانی غازی پارک کی بحالی پر تین کروڑ روپے خرچ ہوں اور بجٹ میں پچاس لاکھ روپے رکھے گئے ہیں.

محمد حنیف پتافی نے بتایاکہ ڈیرہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تحت تین روڈ تعمیر ہوں گے جن میں چونگی دراہمہ تا نورنگ شاہ تا چورہٹہ، پٹھان چوک شمس آباد تا چونگی دراہمہ، ریلوے پلی تا بستی شیخاں والی روڈ تعمیر کی جائے گی.

شہزاد کالونی میں ٹف ٹائلز، ڈرین اوردیگر سہولیات کیلئے فنڈز رکھے گئے ہیں. کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی تین سکیموں میں بھی رابطہ سڑکوں کی تعمیر شامل کی گئی ہے

جن میں بستی احمد بجرانی نور خان زنگلانی تا حاجی دین محمد زنگلانی، بستی وڈیرہ ثناء اللہ بجرانی اور کھر تا بستی حنیف شکلانی روڈ شامل ہیں.

جاری منصوبوں میں پی ایچ اے ڈیرہ غازیخان کی دو سکیموں ڈیرہ غازیخان اور تونسہ شہر کی خوبصورتی، وہوا اور کوٹ قیصرانی میں فیملی پارک کی تعمیر کیلئے بھی فنڈز مختص کیے گئے ہیں.

اربن ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی سات جاری سکیموں کیلئے بھی بجٹ 2021-22میں 21 کروڑ نوے لاکھ روپے رکھے گئے ہیں.

ایک ارب دس کروڑ ساٹھ لاکھ روپے کے تخمینہ کے حامل کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی سات جاری سکیموں میں کوہ سلیما ن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے کمپلیکس کی تعمیر،

فورٹ منرو میں سالڈ ویسٹ منیجمنٹ، فورٹ منرو ماسٹر پلان، فورٹ منرو میں پارکس، ہارٹیکلچر اور سولرلائٹس کی بہتری، این 70سے فورٹ منرو روڈ،

کوہ سلیمان میں سیاحت کے فروغ اور ملحقہ آبادی میں پختہ رابطہ سڑکوں کی تعمیر شامل ہے


ڈیرہ غازیخان

ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان میں امیدواران، سائلین اور ادارہ جات کیلئے ”ای ٹریکنگ سسٹم” کا آغاز کر دیا گیا ہے

جسکی رو سے اب این او سی مائیگریشن سر ٹیفکیٹ، ری چیکنگ، تبدیلی مضامین، تبدیلی سنٹر کی درخواستیں، ڈوپلیکیٹ رزلٹ کارڈز/ اسناد، محکمہ جاتی تصدیق و آئی بی سی کی تصدیق یا سیلف
2
ویری فکیشن، تبدیلی، ترمیم، تصحیح امیدواران کے نام/ ولدیت کی درخواستیں اور دوسرے امور سے متعلقہ درخوستیں متعلقہ پروفارما پر درج ہدایات کے مطابق

آن لائن بھیجنے کے علاوہ تمام لوازمات مکمل کرنے اور تمام ضروری دستاویزات و ادا شدہ فیس چالان لف کرنے کے بعد متعلقہ برانچ یا انکوائری برانچ میں بذریعہ ڈاک بھجوانے

یا دستی جمع کروانے کے بعد ڈائری نمبر حاصل کریں گے. ڈپٹی کنٹرولر امتحانات شیخ امجد حسین نے بتایا ہے کہ

درخواست کی وصولی کے بعد متعلقہ امیدوار/ سائل/ ادارہ کو باضابطہ طور پر درخواست/ فائل پر درج ان کے موبائل نمبر پرٹکٹ نمبر بھیج /جاری کردیا جائیگا

اور مذکورہ نمبرکے حوالے سے امیدواران بورڈ ویب سائٹ www.bisedgkhan.edu.pk پر ” ٹریسننگ” کے آپشن میں جاکر اپنا ٹکٹ نمبر درج کرکے

اپنی درخواست/فائل کے بارے میں مکمل تفصیلات ورہنمائی حاصل کر سکیں گے مذکورہ اقدام سے امیدواران و سائلین کے امور جلد نمٹائے جا سکیں گے

اوروہ لمحہ بہ لمحہ دفتری کارروائی سے بھی بخوبی آگاہ رہیں گے.


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے معاون خصوصی برائے اوقاف و مذہبی امور سید رفاقت علی گیلانی کا قلمدان تبدیل کرکے انہیں محکمہ ایکسائز،ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹیکس کی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں جب کہ

اس بارے میں سیکرٹری چیف منسٹر امپلی مینٹیشن نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔سید رفاقت علی گیلانی نے کہا ہے کہ

نئی ذمہ داریاں ملنا ان پر وزیر اعلی پنجاب کے اعتماد کا اظہار ہے.وہ اپنی صلاحیتیں بروئے کار لا کر محکمے میں اصلاحات لائیں گے اور عوامی خدمت کو یقینی بنائیں گے۔


ڈیرہ غازیخان

وزیراعلی پنجاب سردارعثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں خدمت آپ کی دہلیز کے دوسرے مرحلے کے تحت ہفتہ صفائی اور نکاسی آب 28جون سے منایا جائے گاجس کے تحت تعلیمی اداروں کی عمارتوں کا رنگ و روغن،

کچہری، جیل اور حوالات کی خصوصی صفائی، پانی ذخ یرہ کے ٹینکوں کی صفائی کے ساتھ پانی کو پینے کے قابل بنانے کیلئے کلورینیشن کی جائے گی.

فلٹریشن پلانٹ کے تبدیل ہونے والے فلٹرز کو تبدیل کیا جائے گا.

ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد اعلی اعجاز نے کہا کہ چیف ایگزیکٹو آفیسراور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تعلیمی اداروں میں صفائی

اور رنگ و روغن کے معاملات کی نگرانی کریں گے. چیف آفیسر میونسپل کمیٹی اور لوکل گورنمنٹ کے افسران کچہری اور حوالات کی
3
صفائی کے علاوہ پبلک ہیلتھ افسران کے ساتھ مل کر پانی کی کلورینیشن اور فلٹر تبدیل کرنے کے معاملات دیکھیں گے.

انہوں نے بتایاکہ ضلع ڈیرہ غازیخان میں خدمت آپ کی دہلیز پر مہم کے

تحت ڈیش بورڈ پر اب تک 28946سرگرمیوں کو ریکارڈ کیاگیاہے 350عوامی شکایات میں سے 341کا ازالہ کر دیاگیاہے. ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کے نام مراسلہ میں ہدایات جاری کی ہیں کہ

عوامی شکایات کو سو فیصد نمٹایاجائے. ایک دوسرے پر ذمہ داری عائد کرنے کی بجائے مل کر کام کریں. ہر سرگرمی کا پہلے اور بعد کا تصویری ریکارڈ مرتب کرتے ہوئے

ڈیش بورڈ پر اپ لوڈ کی جائیں اور کوئی بھی عوامی شکایت 72گھنٹے سے زیادہ کا وقت نہ لے.


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے انسداد ڈینگی مہم کے تحت تحصیل صدر ہسپتال کوٹ چھٹہ کا دورہ کیا اور مردو خواتین ڈینگی وارڈمیں فراہم سہولیات کا جائزہ لیا.

انہوں نے کورونا ویکسی نیشن اور دیگر معاملات بھی دیکھے.

اسسٹنٹ کمشنر نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر چار دکانیں سربمہر کرنے کے ساتھ پانچ ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا


.

ڈیرہ غازیخان

مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے حلقے کے مختلف علاقو ں کا دورہ کرتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کے سنگ بنیاد رکھنے کے ساتھ معائنے بھی کیے. انہوں نے الہ آباد کالونی، بلاک اے، گدائی قبرستان روڈ، علیم آباد، قدیر آباد،

فرید آباد، بلاک 17، دریشک ٹاون، گلی آکسفورڈ سکول اور محلہ مقبول آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا. انہو ں نے بتایاکہ ڈیرہ غازیخان میں ماڈل سبزی منڈی کیلئے سترہ کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں

دانش سکول سے ملحقہ رقبہ پر ماڈل سبزی منڈی بنائی جائے گی. پرانا سوئی گیس آفس براستہ علی ٹاون تا گدائی امام بارگاہ دو کلو میٹر کارپٹڈ روڈ کا سنگ بنیاد رکھنے کے ساتھ منصوبہ کو جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں.


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز اوورسیز پاکستانی کی
4
بیوہ کیلئے وسیلہ بن گئے. وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیتھ کمپن سیشن میں بھیجا گیا 32لاکھ 45ہزار 154روپے کا چیک

بیوہ نسرین خاتون کے حوالے کیا. اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ اوورسیز پاکستانی ملک کیلئے سرمایہ ہیں.

سعودیہ میں روزگار کے دوران فوت ہونے والے شہری کی بیوہ نسرین خاتون کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں.

امدادی رقم شہری کی جان کانعم البدل نہیں ہو سکتی تاہم اس سے بیوہ سمیت خاندان کے معاشی حالات بہتر کرنے میں مدد ملے گی.

انہوں نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر آفس سمیت ضلع میں تمام سرکاری دفاتر کے دروازے اوورسیز پاکستانی اور ان کے خاندان کے اراکین کیلئے کھلے ہیں

قانون کے مطابق وسائل کا استعمال کرتے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے میں ہرممکن کردارادا کیا جائے گا.

About The Author