دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان
پولیس تھانہ جھوک اترا کی کاروائی ، ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق دوران گشت پولیس تھانہ جھوک اترا نے کاروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم محمد حسنین ولد غلام فرید قوم بیر سکنہ غوث آباد کو

ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔گرفتار کیے گئے ملزم سے پسٹل 30 بور بمع 02 عدد روند برآمد کر کے تھانہ جھوک اترا میں اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کر دیا گیا۔

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ جھوک اترا محمد ابراہیم کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف ہماری جدوجہد جاری ہے اور علاقے کو جرائم سے پاک کر کے ہی دم لیں گے۔


ڈیرہ غازی خان:
پولیس تھانہ کوٹ چھٹہ کی ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ کاروائی، ناجائز اسلحہ رکھنے والے 02 کس ملزمان ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ کوٹ چھٹہ نے علیحدہ علیحدہ کاروائی کرتے ہوئے 02 کس ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان (1)پرویز ولد سبز علی قوم ہجبانی

سکنہ چوٹی زیریں سے پسٹل 30 بور بمع 03 عدد روند برآمد (2) فیاض ولد فیض محمد قوم ملغانی سکنہ چوٹی زیریں سے پسٹل 30 بور بمع 02 عدد روند برآمد کر لیا۔

ناجائز اسلحہ رکھنے والے 02 کس ملزمان کے خلاف پولیس تھانہ کوٹ چھٹہ میں اسلحہ آرڈیننس کے تحت علیحدہ علیحدہ مقدمہ درج کر دیا گیا۔

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ کوٹ چھٹہ شکیل بخاری کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع کرنا ہے۔


ڈیرہ غازیخان۔
ڈی پی او عمر سعید ملک کی ہدایت پر عوام الناس کے مسائل براہ راست سننے کے لئے کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری

ایس پی انوسٹی گیشن حسن بھٹی نے تھانہ چوٹی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی انوسٹی گیشن نے ڈی پی او عمر سعید ملک کی ہدایت پر عوام الناس سے مسائل براہ راست سننے کے لئے تھانہ چوٹی میں کھلی کچہری لگائی۔

کھلی کچہری میں ڈی ایس پی، ایس ایچ اوز سرکل کوٹ چھٹہ، سیاسی اور سماجی شخصیات کے علاوہ علاقہ مکینوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ایس پی انوسٹی گیشن حس جاوید بھٹی نے عوامی شکایات سنی اور مسائل کے حل کیلیے موقعہ پر احکامات صادر فرماۓ۔

انہوں نے کہا کہ میرے دفتر کے دروازے عوام الناس کے لیے 24 گھنٹے کھلے ہیں اور عوام الناس کو چاہیے کہ

سماج دشمن عناصر کے خاتمے کے لیے پولیس کی آنکھیں اور کان بنیں، علاقے سے بدمعاشوں اور جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کریں اور سرکل کوٹ چھٹہ پولیس کا منشیات فروشوں، ناجائز اسلحہ اور اشتہاری ملزمان کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری ہیں

کیونکہ ہر طرح کے جرائم کا خاتمہ ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

ایس پی انوسٹی گیشن حسن جاوید بھٹی نے کہا کہ یہاں پر کھلی کچہری لگانے کا مقصد پولیس اور عوام کے مابین فاصلے دور کرنا اور عوامی مسائل انکی دہلیز پر حل کرنا ہے

۔ایس پی انوسٹی گیشن حسن جاوید بھٹی نے ڈی ایس پی سرکل کوٹ چھٹہ سمیت ایس ایچ اوز سے کرائم میٹنگ کی اور کرائم کا جائزہ بھی لیا۔


ڈیرہ غازیخان۔
ڈی پی او عمر سعید ملک کی ہدایت پر عوام الناس کے مسائل براہ راست سننے کے لئے کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری

ایس پی انوسٹی گیشن حسن بھٹی نے تھانہ چوٹی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی انوسٹی گیشن نے ڈی پی او عمر سعید ملک کی ہدایت پر عوام الناس سے مسائل براہ راست سننے کے لئے تھانہ چوٹی میں کھلی کچہری لگائی۔

کھلی کچہری میں ڈی ایس پی، ایس ایچ اوز سرکل کوٹ چھٹہ، سیاسی اور سماجی شخصیات کے علاوہ علاقہ مکینوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ایس پی انوسٹی گیشن حس جاوید بھٹی نے عوامی شکایات سنی اور مسائل کے حل کیلیے موقعہ پر احکامات صادر فرماۓ۔

انہوں نے کہا کہ میرے دفتر کے دروازے عوام الناس کے لیے 24 گھنٹے کھلے ہیں اور عوام الناس کو چاہیے کہ

سماج دشمن عناصر کے خاتمے کے لیے پولیس کی آنکھیں اور کان بنیں، علاقے سے بدمعاشوں اور جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کریں اور سرکل کوٹ چھٹہ پولیس کا منشیات فروشوں،

ناجائز اسلحہ اور اشتہاری ملزمان کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری ہیں کیونکہ ہر طرح کے جرائم کا خاتمہ ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

ایس پی انوسٹی گیشن حسن جاوید بھٹی نے کہا کہ یہاں پر کھلی کچہری لگانے کا مقصد پولیس اور عوام کے مابین فاصلے دور کرنا

اور عوامی مسائل انکی دہلیز پر حل کرنا ہے۔ایس پی انوسٹی گیشن حسن جاوید بھٹی نے ڈی ایس پی سرکل کوٹ چھٹہ سمیت ایس ایچ اوز سے کرائم میٹنگ کی اور کرائم کا جائزہ بھی لیا۔


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے ضلع ڈیرہ غازی کی ترقی کیلئے نئے بجٹ میں چار گنا زیادہ ڈویلپمنٹ پیکج دیا ہے۔49 ارب 25 کروڑ روپے سے 237 سکیموں پر کام کیا جائیگا

جس کیلئے 15 ارب روپے مختص کردئیے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے تمام محکموں کو پانچ گنا زیادہ محنت کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں

ڈپٹی کمشنر نے اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ جولائی سے نئی اور جاری سکیموں کیلئے 25 ارب روپے دئیے جائیں گے۔

وزیر اعلی کے خصوصی 70 ارب روپے کے پیکج کا بیشتر حصہ ضلع میں خرچ ہوگا۔45 کروڑ روپے سے ڈیرہ غازی خان شہر میں نئی سیوریج لائن اور متعلقہ کام ہوں گے

۔تمام محکموں کیلئے اگلا سال مصروف ترین ہوگا۔باہمی تعاون کی مثالی فضا قائم کرتے ہوئے کام کیا جائے۔

ٹیم ورک سے اہداف بروقت مکمل ہوں گے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سکیموں کے سروے اور حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے اراکین اسمبلی کا تعاون حاصل کیا جائے۔

کھدائی کرکے شہر کو کھنڈرات میں تبدیل کرنے کی بجائے ضرورت کے مطابق کھدائی کرکے کام کیا جائے۔

عمارتی مٹیریل کی بروقت منتقلی اور جگہ کی صفائی و بھرائی سے عوام کو پریشانی سے بچایا جاسکتا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے رواں مالی سال کی سکیموں کا جائزہ لیتے ہوئے اے ڈی پی،سی ڈی پی،

سائپ،رائپ،پی ایم ایس پی،سپیشل انیشیٹوز سمیت دیگر منصوبوں کیلئے فراہم فنڈز جون تک سوفیصد خرچ کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی نے بریفنگ میں بتایا کہ ضلع میں 1832 سکیموں میں سے 823 مکمل کرلی گئی ہیں۔اجلاس میں متعلقہ افسران شریک تھے۔


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کنٹرولر ثانوی واعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان شیخ امجد حسین نے کہا ہے کہ انٹر میڈیٹ پارٹ سیکنڈ(بارہویں کلاس)سالانہ امتحان 2021 ء میں شامل ہو نے والے ایسے اُمیدواران جنہیں اعتراضاتی مراسلہ جات

یا ایس ایم ایس بسلسلہ کمی فیس، فراہمی این او سی، اہلیت، تصدیق، تبدیلی مضمون/ تبدیلی کمبی نیشن یا فراہمی تصدیق شُدہ تصاویر وغیرہ بھجوائے گئے ہیں

وہ فوری طور پر اپنے اعتراضات
2
کے جوابات ومتعلقہ دستاویزات بورڈ دفتر میں جمع کرائیں تاکہ اُن کو امتحان میں شرکت کیلئے رول نمبر سلپس کی ترسیل بروقت ممکن بنائی جا سکے۔

علاوہ ازیں ایسے اُمیدواران جنہوں نے ڈیرہ بورڈ میں با ضابطہ طور پر سالانہ امتحان 2020 میں اپنا گیارہویں کا داخلہ فارم بھجوایا تھا

اور اُن کو بورڈ کی طرف سے رول نمبر با ضابطہ طور پر الا ٹ کر دیا گیا تھامگر پارٹ سیکنڈ(بارہویں) کا امتحان کا داخلہ فارم برائے

سالانہ امتحان 2021 ء پنجاب کے کسی دوسرے بورڈ میں بھجوایا ہے تو ایسے اہل اُمیدواران کا گیارہویں 2020 ء کا مکمل ڈیٹا بمعہ رول نمبر اُن کے متعلقہ بورڈ کو بھجوا دیا گیا ہے۔

تاہم ایسے اہل اُمیدواران جو انٹر میڈیٹ پارٹ سیکنڈ (بارہویں) سالانہ امتحان 2021 ء ڈیرہ غازی خان بورڈ سے دے رہے ہیں مگر اِس سے پہلے گیارہویں کا داخلہ فارم برائے سالانہ امتحان 2020 ء پنجاب کے کسی بھی بورڈ میں جمع کروایا تھا

تو اُن کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ بورڈ سے گیارہویں کا مکمل ڈیٹا بمعہ رول نمبر فوری طور پر ڈیرہ غازی خان بورڈ کو بھجوائیں۔

واضح رہے کہ انٹر میڈیٹ پارٹ سیکنڈ سالانہ امتحان 2021 ء کا انعقاد دس جولائی سے ہو رہا ہے جوکہ

ستائیس جولائی تک جاری رہے گا۔ڈپٹی کنٹرولر شیخ امجد حسین نے کہاکہ امتحان کیلئے تمام انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں

اور رول نمبر سلپس کی ترسیل دو جولائی تک مکمل ہو جائے گی۔


ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب نے ”خدمت آپ کی دہلیز پر”پروگرام میں مزید 5 ہفتوں کی توسیع کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔پبلک سروسز ڈلیوری کے

اس پروگرام کی مقبولیت اور اسکے خاطر خواہ نتائج کے بعد اب عوام کو مزید سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنایا جائیگا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے31مئی2021 کو باضابطہ طور پر اس پروگرام کا افتتاح کیا تھا۔

اس پروگرام کے پہلے مرحلے میں 3 ہفتوں میں ہفتہ صفائی،نکاسی آب اور سرکاری اداروں کی صفائی و ستھرائی،رنگ و روغن اور بیوٹیفکیشن کے اہداف کو کامیابی سے

حاصل کیا گیا۔اس دوران پنجاب کے 36 اضلاع میں 40لاکھ سرگرمیاں عمل میں لائی گئی اور شہریوں کی 21ہزار شکایات کو حل کیا گیا۔

اب حکومت پنجاب نے اس پروگرام کا دائرہ کار مزید 8 ہفتوں تک بڑھا دیا ہے۔28جون تا یکم اگست2021 کے دوران چوتھا ہفتہ برائے صفائی ستھرائی،

نکاسی آب،پانچواں ہفتہ برائے خصوصی مہم،چھٹا ہفتہ برائے سرسبزشاداب(ہر بشر،دوشجر)ساتواں ہفتہ برائے عیدالاضحی اور آٹھواں ہفتہ آگاہی برائے حفاظتی شاہرات کے طور پر
3
منایا جائے گا۔”خدمت آپ کی دہلیز پر”پروگرام میں توسیع کے بعد حکومت پنجاب نے ایڈیشنل سیکرٹری/ہیڈ پی ایم آر یو سمیرا فاروق،ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن ٹیکنالوجی

فیصل یوسف کو فوکل پرسنز مقرر کردیا ہے۔پنجاب کے 36 اضلاع میں سوموار 28جون سے چوتھے ہفتہ برائے صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا۔


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں امن و امان کی بحالی کیلئے تحصیل کوہ سلیمان میں بارڈر ملٹری پولیس کے16 تھانے اور چیک پوسٹیں تعمیر ہوں گی سنٹرل جیل کی توسیع و بحالی،

ڈی پی او آفس، پولیس ٹریننگ سکول اور پنجاب پولیس کے چار تھانوں اور مختلف مقامات پر چیک پوسٹوں کیلئے آئندہ بجٹ میں خاطر خواہ فنڈز مختص کر دیئے گئے ہیں.

شیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہاکہ بجٹ 2021-22میں تحصیل کوہ سلیمان کے علاقوں میں بارڈر ملٹری پولیس کے سوڑا، شمتالہ، لوفانی دف، لاکھانی تھانوں کی عمارتوں کے علاوہ بواٹا، زندہ پیر، درہ سفیدو اور درہ کارو میں

بی ایم پی چیک پوسٹس تعمیر ہوں گی. پنجاب پولیس کے تونسہ میں تھانہ صدر و سٹی اور ڈیرہ غازیخان میں سول لائنز اور کالا تھانہ کی عمارتیں تعمیر ہوں گی.

انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ، تحصیل کمپلیکس، اسسٹنٹ کمشنر تونسہ کی رہائش گاہ، ریسٹ ہاوس تونسہ، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس کی توسیع، چائلڈ پروٹیکشن انسٹی ٹیوٹ ڈیرہ غازیخان کے جاری منصوبوں کیلئے بھی فنڈز رکھے گئے ہیں.

نئی سکیموں کے تحت تحصیل کمپلیکس ڈیرہ غازیخان کی بحالی، دیہی مرکز مال، غازی کالونی میں سرکاری رہائش گاہوں کی بحالی،

اراضی ریکارڈ سنٹر شادن لنڈ، بارڈر ملٹری پولیس سکر کی چار دیواری اور رسالدار کی رہائش گاہ، پلاننگ وڈویلپمنٹ کے افسران و اہلکاروں کی رہائش گاہوں

اور پولیس ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے تعمیراتی کام کیلئے فنڈز مختص کیے گئے ہیں


ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب نے”خدمت آپ کی دہلیز پر”پروگرام میں مزید 5 ہفتوں کی توسیع کر دی ہے جب کہ ڈیرہ غازی خان کی انتظامیہ نئے ولولے اور

عزم کے ساتھ عوامی خدمت کے لئے پرعزم ہے.کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ارشاد احمد کی ہدایت پر کمشنر آفس میں ”خدمت آپ کی دہلیز پر” پروگرام بارے ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) محمد علی اعجاز کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر خالد منظور، کمانڈنٹ محمد حمزہ سالک اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ”خدمت آپ کی دہلیز پر” پروگرام کے اچھے فیڈ بیک کی بدولت حکومت نے

اب اسے مزید وسعت دے دی ہے اور28جون سے یکم اگست کے دوران سکولوں کی وائٹ واشنگ،جیلوں، کچہری، حوالات کی
صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائیگا. واٹر سٹوریج ٹینکیوں کی صفائی،کلورین کی آمیزش،واٹر فلٹریش پلانٹس کے فلٹرز تبدیل کئے جائیں گے.

انہوں نے کہا کہ تمام محکمے اپنے اہداف کے حصول کو یقینی بنائیں اور روزانہ کی بنیاد پر سرگرمیاں ڈیش بورڈ پر اپ لوڈ کریں.

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی باہمی روابط کو فروغ دیا جائے،ہم نے اپنی کارکردگی مزید بہترکرنا ہے۔

ایڈیشنل کمشنر خالد منظور نے کہا کہ پہلے تین ہفتوں کے دوران کارکردگی کی بنیاد پر ضلع ڈیرہ غازیخان صوبہ بھر میں دوسرے نمبر پرآیاہے ہم نے محنت کے

تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں میں مزید نکھار لانا ہے. تمام محکمے روزانہ کی کارروائیوں کاریکارڈ رکھیں

او ر عوامی شکایات کے بروقت ازالہ کو بھی یقینی بنائیں


.
ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کو ٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے پٹرول پمپس کے پیمانے کم پائے جانے پر مقدمہ درج کرنے کے

ساتھ پچاس ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا. انہوں نے تحصیل کے مختلف مقامات پر پٹرول پمپس کا معائنہ کیا حفاظتی اقدامات کے ساتھ پیمانے چیک کیے.

خلاف ورزی پر بھاری جرمانے کیے گئے.


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرتونسہ رابعہ سیال نے پناہ گاہ تونسہ کا دورہ کیا.

مسافروں اور رہائش پذیر افراد سے ملاقات کے ساتھ کھانے اور دیگر سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں.

انہوں نے مقیم افراد کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھاتے ہوئے معیار چیک کیا. اسسٹنٹ کمشنر نے منتظمین کو ہدایت کی کہ بے

سہارا افراد کوگھر جیسا ماحول کے ساتھ ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں. علاوہ ازیں انہوں نے گزشتہ روز بیٹ اشراف کا دورہ کیا.

نہر میں پانی کی سطح بلند ہونے اور تونسہ سے رابطہ منقطع ہونے والی جگہ کا دورہ کرتے ہوئے اہل علاقہ سے ملاقات کی.

اسسٹنٹ کمشنر نے محکمہ ہائی ویز کی مدد سے تعمیر و مرمت کر کے راستہ بحال کرنے کی ہدایات جاری کیں.

About The Author