دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

برطانوی کمپنی کے 20 ہزار ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی سہولت

کمپنی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ مستقبل میں ملازمین کو کب، کہاں اور کیسے کام کرنا ہے اس کا فیصلہ وہ خود کریں گے۔

کرونا وائرس نے دنیا بھر میں کام کرنے کے طریقہ کار کو بدل کر رکھ دیا ہے۔

برطانوی آڈٹ کمپنی ڈیلوئٹ نے اپنے 20 ہزار ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی سہولت دے دی ہے۔

کرونا کی وبا نے جب پچھلے سال سر اٹھایا اور پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تو مختلف ممالک میں لاک ڈاؤن کا سلسلہ شروع ہوگیا

جس سے کاروبار کو بری طرح نقصان پہنچا۔ دنیا کی مشہور اور بڑی کمپنیز نے اس مسئلے کا حل یہ نکالا کہ ملازمین کو ورک فرام ہوم یعنی گھروں سے کام کرنے کا حکم دے دیا

تاکہ محفوظ ماحول میں کام جاری رہ سکے۔ کچھ کمپنیز میں عملے کے گھر سے کام کرنے کا تجربہ اتنا شاندار رہا کہ حکام نے اسی طریقہ کار کو مستقبل میں بھی جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

برطانیہ کی چار بڑی اور مشہور آڈٹ کمپنیز میں شمار ہونے والی کمپنی ڈیلوئٹ نے اپنے 20 ہزار ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی سہولت دے دی ہے۔

کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مستقبل میں ملازمین کو کب، کہاں اور کیسے کام کرنا ہے اس کا انتخاب وہ خود کریں گے۔

About The Author