دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

برازیل: کورونا سے اموات 5 لاکھ سے بڑھ گئیں، مختلف شہروں میں احتجاج

مختلف شہروں میں صدر بولسونارو کی وبا سے متعلق پالیسیوں کے خلاف مظاہرے کیے گئے۔

برازیلیا:

برازیل میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 5 لاکھ سے تجاوز کر گئی،

مختلف شہروں میں صدر بولسونارو کی وبا سے متعلق پالیسیوں کے خلاف مظاہرے کیے گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجسنی کے مطابق لاطینی امریکہ کا ملک برازیل مہلک وائرس کی زد میں ہے،

امریکہ کے بعد عالمی وبا سے مرنے والوں کی سب سے زیادہ تعداد برازیل میں ہے۔

برازیل میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 5 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے

اور گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 2 ہزار 247 افراد لقمہ اجل بن گئے اور 81 ہزار 574 نئے مریض سامنے آئے۔

برازیل کے مختلف شہروں میں صدر بولسونارو کے وبا سے متعلق پالیسیوں کے خلاف مظاہرے کیے گئے۔

ریو ڈی جینرو اور برازیلیا میں نکلنے والی ریلیاں

میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

About The Author