مئی 7, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

واٹس ایپ کیلئے اب انٹرنیٹ کی ضرورت نہیں رہے گی

واٹس ایپ استعمال کرنے کیلئے اب انٹرنیٹ کی ضرورت نہیں رہے گی۔

واٹس ایپ استعمال کرنے کیلئے اب انٹرنیٹ کی ضرورت نہیں رہے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دنیا بھر میں مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ کے کروڑوں صارفین انٹرنیٹ کنکشن کے محتاج ہیں

تاہم اب کمپنی کی جانب سے اس حوالے سے اہم فیچر کو متعارف کروائے جانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

واٹس ایپ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ کمپنی جلد ہی ایک ایسا نیا فیچر متعارف کروانے جا رہی ہے

جو صارفین کو انٹرنیٹ کنکشن کے بغیر کئی ڈیوائسز پر واٹس ایپ استعمال کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔

ویب بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ کا ملٹی ڈیوائس فیچر فی الحال تیاری کے مراحل میں ہے

جو آئندہ دو ماہ کے دوران اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ٹیسٹر دونوں کے لیے لانچ کروایا جائے گا۔

%d bloggers like this: