نومبر 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا وائرس: پاکستان میں اموات کی تعداد22ہزار سے بڑھ گئی

ملک بھرمیں مزید 30اموات اور ایک ہزار907 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب ملک بھرمیں مزید 30اموات اور ایک ہزار907 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا سے پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 7 اور مثبت کیسز کی تعداد9لاکھ 49 ہزار175 ہوگئی ہے۔

ایکٹو کیسز کی تعداد 34 ہزار20 ہے اور8 لاکھ 93 ہزار 148افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 642 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں

جبکہ سندھ میں 5 ہزار341، خیبرپختونخوا 4 ہزار 269، اسلام آباد 775، گلگت بلتستان 108، بلوچستان میں 301 اور آزاد کشمیر

میں 571 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 82 ہزار368، خیبرپختونخوا

ایک لاکھ 37 ہزار 75، پنجاب 3 لاکھ 45 ہزار 65، سندھ 3 لاکھ 32 ہزار254، بلوچستان 26 ہزار633، آزاد کشمیر 19 ہزار 967 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 813 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور 19 سال سے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔

ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں

جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔

آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔

About The Author