ملتان
ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے آ غا محمد علی عباس کی ہدایت پر ملتان ترقیاتی ادارہ میں ملازمین کیلئے کورونا ویکسین سنٹر قائم کر دیا گیا۔
جن ملازمین کی ا بھی تک ویکسینیشن نہیں ہوئی تھی ان کی ویکسی نیشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
ویکسی نیشن سنٹر کا افتتاح چیئرمین ایم ڈی اے رانا عبدالجبار نے کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایم ڈی اے نے کہا کہ تمام ملازمین کرونا ویکسی نیشن کے عمل کو یقینی بنائیں ۔
آغامحمد علی عباس نے ویکسی نیشن نہ کروانے والے ملازمین کی تنخواہیں روکنے کی وارننگ دے دی ہے۔
ملتان
پاکستان ریلوے کی جانب سے پنشنروں کو پنشن کی ادائیگی تاحال نہیں کی جاسکی،جس کی وجہ سے ملک بھر کے ریلوے پیشنرز کو شدید پریشانیوں کا سامنا ہے،بتایا گیاہے
کہ 14روز گذر جانے کے باوجود ریلوے کے ریٹائرڈ ملازمین اور بیوائیں اپنی پنشن سے محروم ہیں
وہ پنشن کے حصول کے لیے بینکوں کے چکر لگا لگا کر کر بے حال ہو گئے ہیں ،ریلوے کی تمام یونینزنے ریلوے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ
فوری طور پر ریلوے پنشنروں کو پینشن کی ادائیگی کی جائے بصورت دیگر تمام تر ذمہ داری ممبر فنانس اور ریلوے انتظامیہ پر ہوگی ۔
ملتان
ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ملتان نے نرسوں کی 30 آسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ کیا ہے۔
چارج نرسز/سٹاف نرسز گریڈ 16 کی ان آسامیوں پر بھرتی ایڈہاک بنیادوں پر کی جائے گی جسکے لئے 30 جون تک ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی(محکمہ صحت)دفتر میں
درخواستیں جمع کروائی جا سکتی ہیں۔ انٹرویوز 7جولائی کو ڈپٹی کمشنر/ ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی
ملتان کی سربراہی میں انکے دفتر میں ہوں گے۔
ملتان
شہر اور اس کے گردونواح میں ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے کی نقدی،طلائی زیورودیگر سامان سے محروم ہوگئے
،
مزاحمت کرنے پر شہری کو گولی مارکر زخمی کردیا، جسے نشتر ہسپتال لایاگیاہے پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے ۔
تفصیل کے مطابق تھانہ نیوملتان کے علاقے مہریہ کالونی یوسف اپنے گھر کے قریب موجود تھاکہ چارمسلح ڈاکو نے موبائل چھیننے کی کوشش پر مزاحمت کرنے پر گولی مارکر زخمی کردیا
بغیر کچھ لوٹے فرارہوگئے نشترہسپتال داخل کروایا گیا ہے، تھانہ صدر کے علاقے بستی گجر سورج میانی محمد ایان سے دوڈاکو اسلحہ کی نوک پر 1کروڑ1لاکھ30ہزار چھین کر فرارہوگئے
تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے اشرف آبادکالونی راحیل سے دوڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی25ہزار لے گئے
تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے وہاڑی روڑ محمد جنید سے موٹرسائیکل سوار ملزم جھپٹا مارکر موبائل ونقدی مالیت58ہزار چھین کر فرار ہوگیا
محمد افضل کے گھر کا سوئی گیس میٹر، تھانہ گلگشت کے علاقے محمد آصف کا رکشہ جبکہ تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے
دربار بہاوالحق شکیل منظور کی جیب سے پرس جس میں نقدی 42ہزار موجود تھے چوری ہوگئے۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ