دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

دھمکیاں مل رہی ہیں، تحفظ فراہم کیا جائے، ادکارہ میرا

فلم اسٹار میرا نے لاہور میں اپنی پراپرٹی پر قبضے سے متعلق پرس کانفرنس کی، اداکارہ دوران گفتگو آبدیدہ ہو گئیں

دھمکیاں مل رہی ہیں، تحفظ فراہم کیا جائے، ادکارہ میرا نے حکومت سے اپیل کر دی

کہتی ہیں فیملی پر حملہ کیا گیا، پولیس کارروائی نہ کرتی تو جانی و مالی نقصان ہوتا

اداکارہ نے شیخ رشید کو وزیراعظم کہہ ڈالا

فلم اسٹار میرا نے لاہور میں اپنی پراپرٹی پر قبضے سے متعلق پرس کانفرنس کی، اداکارہ دوران گفتگو آبدیدہ ہو گئیں

ان کا کہنا تھا ایم ایم عالم روڈ میں ان کی پراپرٹی پر قبضے کی کوشش کی گئی پراپرٹی پرعدالت سے اسٹے لے لیا ہے

حکومت سے اپیل ہے کہ ملزم شاہد محمود کو باہر نہ جانے دیا جائے

ملزم کے ساتھی گرفتار ہو چکے ہیں، اداکارہ نے شیخ رشید کو

پرائم منسٹر آف پاکستان بلاتے ہوئے کہا کہ فیملی کو مسلسل دھمکیاں دی جا رہی ہیں

تحفظ فراہم کیا جائے، میرا نے الزام عائد کیا کہ ملزمان ان کی والدہ کو قتل کر کے پراپرٹی ہتھیانا چاہتے ہیں

ان کا کہنا تھا فیملی پر حملہ کیا گیا، سی سی پی او لاہور بروقت کارروائی نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان ہوتا۔۔۔

About The Author