نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے صبح سویرے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کرتے ہوئے "خدمت آپ کی دہلیز پر”مہم کے تحت اداروں کی کارکردگی چیک کی۔

انہوں نے شہر کے ماڈل ٹاؤن،مانکا کینال،کشمیر پارک،گلوب چوک ، ہسپتال چوک اور دیگر مقامات کا پیدل تفصیلی دورہ کیا۔

ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی سید تنویر مرتضیٰ،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،چیف آفیسر ساڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی محمد یار،کارپوریشن کے ایم اوز محمد عمران جتوئی،محمد افضل اور دیگر افسران ہمراہ تھے۔

کمشنر نے خدمت مہم کے تحت اداروں کی کارکردگی چیک کی۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے شہر میں صفائی،سیوریج سمیت میونسپل سروسز کے دیگر معاملات کا پیدل تفصیلی جائزہ

لیا انہوں نے پل ڈاٹ اور مانکا کینال کا بھی دورہ کیا۔مانکا کینال کے کناروں پر شجرکاری،

گرین بیلٹ چیک کی ۔کمشنر نے گلوب چوک تا ہسپتال چوک گرین بیلٹ کا جائزہ لیتے ہوئے بروقت پانی اور بہتری کی ہدایات جاری کیں۔

کشمیر پارک کا معائنہ کرتے ہوئے جوگنگ ٹریکس اور دیگر معاملات دیکھے۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ صبح سویرے شہر کے مختلف مقامات کے دورہ کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔


ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے کہا کہ پولیو مہم میں ہر ٹارگٹ بچہ کو حفاظتی ویکسین دی جائے۔

گھروں میں موجود نہ ہونے والے بچوں کو اگلے دن کور کیا جائے انہوں نے یہ بات گزشتہ شب پولیو مہم کے دوسرے روز کی کارکردگی کا جائزہ لینے سے

متلعق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں دیگر معاملات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ

مائیکرو پلان کے تحت ٹیمیں گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو کی حفاظتی ویکسین پلائیں اجلاس میں بتایا گیا کہ

پولیو مہم کے دوسرے روز 2233349 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے جن میں 10528 این اے اور 1200 خانہ بدوش بچے شامل ہیں ۔دوسرے روز 96 اعشاریہ پانچ فیصد ٹارگٹ پورا کیا گیا۔

پولیو ٹیموں کی نگرانی اور دیگر متعلقہ معاملات پر گہری نظر رکھی جارہی ہے


ڈیرہ غازی خان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کے ہمراہ گزشتہ شب سپورٹس کمپلیکس

اور ای لائبریری کا دورہ کیا۔پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد حمزہ سالک،ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطاءالرحمن،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی اور دیگر افسران ہمراہ تھے۔کمشنر نے کہا کہ

کھیلوں کی سرگرمیوں کی بحالی کے ساتھ کورونا ایس او پیز اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرایا جائے۔جسمانی اور ذہنی صحت کےلئے سپورٹس سرگرمیاں ضروری ہیں۔

انہوں نےسپورٹس کمپلیکس میں جیمنیزیم،کرکٹ سٹیڈیم،ٹینس کورٹ اور دیگر شعبوں کا جائزہ لیا۔ڈویژنل سپورٹس آفیسر نے بریفنگ دی۔


ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ ڈاکٹر ارشاد احمد کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان شہر میں غیر قانونی تعمیر مزید چھ دکانیں سربمہر اور اٹھ عمارتوں کے مالکان کو نوٹسز جاری کردئیے گئے۔

تعمیراتی نقشہ منظور نہ کرانے پر عمارتیں سربمہرکردی جائیں گی چیف آفیسر کارپوریشن جوادالحسن گوندل نے بتایا کہ کارپوریشن کا غیر قانونی پلازوں اور دکانوں کے

خلاف آپریشن جاری ہے ایم او پی مختیار حسین، ایم او آر محمد عمر ریاض، انسپکٹر پلاننگ غلام محمد سلطان اور انسپکٹر عرفان فرید نے شہر کے مختلف شاہراہوں پر

تعمیر چھ دکانیں نقشہ پاس نہ ہونے پر سربمہر کردیں آٹھ دکانوں کے مالکان کو وارننگ دی گئی کہ

وہ تین روز کے اندر قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے کارپوریشن کی متعلقہ برانچ سے تعمیراتی منظور کرالیں ورنہ دکانیں سربمہر کردی جائیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ سیل کی گئی عمارتوں کے مالکان کو متعدد بار وارننگ دی گئی تھی لیکن کارپوریشن کے تنبیہ نوٹسز پر عمل نہیں کیا گیا

جنہیں سیل کردیا گیا ۔عمارتوں کے مالکان کو بھی ہدایات جاری کی کہ وہ تین روز کے اندر اپنے دکانوں کے تعمیراتی نقشے منظور کرالیں

چیف کارپوریشن آفیسر جواد الحسن گوندل نے بتایا کہ اس ماہ دو درجن سے زائد دکانوں جن میں پلازے اور عمارتوں کو سیل کیا جاچکا ہے

انہوں نے کہا عوام پریشانی سے بچنے کےلئے اپنے عمارتیں پلازے اور دکانات کو رجسٹر کرالیں ورنہ انہیں سربمہر کردیا جائے گا ۔


ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر تونسہ شریف میں تحصیل کی200 خواتین میں سلائی مشین اور پچاس معذوروں میں وہیل چیئرز

تقسیم کردی گئیں۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد،آر پی او محمد فیصل رانا،ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز،وزیر اعلی کے

بھائی سردار عمر خان بزدار،امین بیت المال پنجاب ملک محمد اعظم ،وائٹل گروپ کے حاجی محمد یاسین،ممبرز صوبائی بیت المال ملک محمد اقبال ثاقب،

سہراب خان بزدار،اقبال خان بزدار،ضلعی چیئرمین محمد حسین نیازی،سکیریٹری بیت المال کمیٹی محمد ابرہیم نے امدادی سامان تقسیم کیا۔پنجاب بیت المال کونسل

لاہور،ضلعی بیت المال کمیٹی ڈیرہ غازی خان اور وائٹل گروپ کے باہمی اشتراک سے چیکس اور امدادی سامان تقسیم کیا گیا۔سٹیج سکریٹری کے

فرائض محبوب حسین نے سر انجام دئیے۔
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد،آر پی او محمد فیصل رانا،ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز،وزیر اعلی کے بھائی سردار عمر خان بزدار،امین بیت المال پنجاب ملک محمد اعظم ،وائٹل گروپ کے حاجی محمد یاسین اور دیگر نے

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار غریب عوام کےلئے درد دل رکھتے ہیں،

ان کی ہدایت پر تحصیل کی نادار،مستحق اور معذور عوام کےلئے تقریب کا انعقاد کیا۔وزیر اعلی نے تحصیل کی پسماندگی دور کرنے کےلئے

احسن اقدامات کئے۔خواتین کو سلائی مشین کے ذریعے سلائی کڑھائی کرکے باعزت روزگار کے حصول اور معذور افراد کی آمدورفت کےلئے وہیل چیئرز کی تقسیم غریب پرور اقدام ہے۔


ڈیرہ غازی خان:
پولیس تھانہ سخی سرور کی موٹرسائیکل چور اور منشیات فروش کے خلاف علیحدہ علیحدہ کاروائی، 3 عدد چوری شدہ موٹر سائیکل اور 4 کلو چرس برآمد، ملزمان گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ سخی سرور نے علیحدہ علیحدہ بہترین کاروائیاں عمل میں لاتے ہوئے چوری شدہ 3 عدد موٹر سائیکل اور کوئٹہ سے

ملتان سمگل ہونے والی 4 کلو چرس برآمد لی۔ایس ایچ او تھانہ سخی سرور اور ان کی ٹیم نے موٹرسائیکل چور جاوید عرف کلٹی کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضے

سے 3 عدد موٹر سائیکل برآمد کر لی جبکہ ایک اور کاروائی میں محمد رمضان جوکہ کوئٹہ سے ملتان جا رہا تھا

کو سخی سرور چیک پوسٹ پر دوران چیکنگ 4 کلو چرس برآمد کر کے گرفتار کر لیا گیا۔اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سخی سرور افتخار احمد ملکانی کا کہنا تھا کہ

جرائم پیشہ افراد کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں اور ہم جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھرپور کاروائی کر رہیں ہیں۔


ڈیرہ غازی خان

ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں "خدمت آپ کی دہلیز پر”پروگرام کے تحت گزشتہ روز 6751 سرگرمیاں کی گئیں جن میں ضلع ڈیرہ غازی خان

کی 1298،لیہ کی 1111،مظفر گڑھ کی3639 اور ضلع راجنپور کی 703 شامل ہیں۔902 عوامی شکایات میں سے 860 کا ازالہ کردیا گیا۔

علاؤہ ازیں ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے کہا کہ خدمت مہم میں

تیزی لائی جائے۔دوسرے ہفتہ کے تحت سرگرمیوں کو ریکارڈ کرنے کے ساتھ عوامی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے۔

تمام محکمے باہمی تعاون کرتے ہوئے صوبہ بھر میں ضلع کی درجہ بندی بہتر کریں


ڈیرہ غازی خان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کے ہمراہ وہوا کا تفصیلی دورہ کیا۔

انہوں نے ٹاؤن کمیٹی وہوا کی عمارت کی بحالی میں مٹریل کے معیار پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انکوئری کے احکامات جاری کردئیے۔

کمشنر نے وہوا میں واٹر سپلائی،پولیس سٹیشن،ریکسیو 1122ایمرجنسی سٹیشن،دیہی مرکز صحت،

زیر تعمیر لکھانی روڈ،پارک اور دیگر مقامات کا پیدل تفصیلی جائزہ لیا۔کمشنر نےترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے ساتھ بہتری کےلئے ہدایات جاری کیں۔

کمشنر نے ٹاؤن کمیٹی وہوا کا دورہ کرتے ہوئے عوام کے مسائل بھی سنے اور حل کےلئے موقع پر احکامات جاری کئے۔کمشنر نے ترقیاتی منصوبوں کے معائنہ کے دوران مٹریل کے معیار اور کام کی رفتار چیک کی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار پسماندہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں جس کے تحت وہوا کے خصوصی ڈویلمنٹ پیکج دیا گیا۔انہوں نے عوام سے کہا کہ

منصوبوں کی مقررہ معیاد کے اندر تکمیل اور معیار کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔اہل علاقہ ترقیاتی منصوبوں پر نظر رکھیں۔

خامی نظر آنے پر متعلقہ افسران کو بروقت اطلاع دی جائے۔کمشنر نے ۔انہوں نے کہا کہ ناقص مٹریل کا استعمال ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،ایکسئین لوکل گورنمنٹ خرم خان اور دیگر ہمراہ تھے

About The Author