اپریل 30, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نیشنل ہائی پرفارمنس کیمپ کے لئے مدعو کئے گئے 26 کھلاڑیوں کی ٹریننگ کا آغاز

نیشنل ہائی پرفارمنس کیمپ دو دن تاخیر سے شروع ہوا

لاہور۔

نیشنل ہائی پرفارمنس کیمپ کے لئے مدعو کئے گئے 26 کھلاڑیوں نے ٹریننگ کا آغاز کردیا

 نیشنل ہائی پرفارمنس کیمپ دو دن تاخیر سے شروع ہوا

 پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم کی سفارش پر کیمپ بلایا تھا

 گزشتہ روز کھلاڑیوں کی سکریننگ ہوئی انٹرنیشنل پلیئرز ڈویلمپنٹ کے سربراہ ثقلین مشتاق نے لیکچر دیا

 کیمپ میں بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی اور ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ان کھلاڑیوں کوطلب کیا گیا ہے جو پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کا حصہ نہیں

لاہور۔ 38 روزہ کیمپ میں کھلاڑیوں کی ذہنی اور جسمانی پختگی کے ساتھ ساتھ ان کے تکنیکی پہلوؤں پر کام کیا جائے گا

 کیمپ میں طلب کردہ کھلاڑیوں کو ریڈ اور وائیٹ بال پلیئرز کے دو مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے

 این ایچ پی سی میں انٹرنیشنل پلیئرز ڈویلمپنٹ کے سربراہ ثقلین مشتاق کیمپ کی نگرانی کررہے ہیں

 نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹرکے دو کوچز محمد یوسف اور عمر رشید سمیت قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مصباح الحق اور پاکستان شاہینز کرکٹ ٹیم کے دستیاب کوچزبھی ان کی معاونت کریں گے

 دورہ ویسٹ انڈیز پر روانگی سے قبل قومی ٹیسٹ کرکٹرز کا تربیتی کیمپ بعد میں نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں لگایا جائے گا۔

%d bloggers like this: