نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کا جلد ڈیرہ غازی خان کا دورہ متوقع ہے۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے ہنگامی

اجلاس طلب کرتے ہوئے تمام محکموں کو الرٹ رہنے اور انتظامات بروقت مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار دو روزہ کے دوران ضلع میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح

اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔وہ تحصیل کوہ سلیمان کے مختلف مقامات کا دورہ کرسکتے ہیں اس لئے تمام افسران الرٹ رہیں۔کمیٹی روم میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے کہا کہ

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے دورہ کے پیش نظر تمام محکموں کے افسران اپنی زمہ داریاں نبھائیں،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی،پی ایچ اے،
ریسکیو1122،میٹروپولیٹن کارپوریشن اور سکیورٹی ادارے وزیر اعلی پنجاب کے روٹس کو چیک کریں،پیچ ورک،صفائی و ستھرائی،

بیوٹیفیکشن اور سکیورٹی معاملات کو بہتر بنایا جائے،انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں کوتاہی نہ برتی جائے۔متعلقہ محکمے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔


ڈیرہ غازی خان۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز وزیر اعلی کے دورہ کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کے دوران افسران کو ہدایات جاری کررہے ہیں


ڈیرہ غازی خان

محکمہ زراعت پیسٹ وارننگ ضلع ڈیرہ غازی خان نے پاکستان چوک پر کارروائی کرتے ہوئے اسد زرعی سروس ملتان روڈ سے زائد المیعاد اور 2,02,510 روپے مالیت کی

غیر قانونی زرعی ادویات ضبط کرلیں۔

ملزم کے خلاف تھانہ دراہمہ،ڈیرہ غازی خان میں مقدمہ درج کرادیا گیا۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ ڈیرہ غازی خان الیاس رضا کلاچی نے گزشتہ روززائدالمیعاد، بغیر ڈیلر شپ، انوائسز زرعی ادویات بیچنے والوں کے خلاف کامیاب کارروائی کی۔تھانہ دراہمہ میں ایف آئی آر درج کرانے کے ساتھ

تمام زرعی ادویات پولیس کے حوالےکردی گئیں۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر الیاس رضا کلاچی نے کہا کہ جعلی اور مہنگی کھاد،زرعی ادویات بنانے اور فروخت کرنے والوں کے

خلاف ٹاسک فورس زراعت پنجاب کا بلا امتیاز کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔عوام اس سلسلے میں محکمہ کا ساتھ دیں اور مہنگی اور جعلی زرعی ادویات اور

کھاد کے متعلق اطلاع ٹاسک فورس زراعت پنجاب کے فون نمبر 03002955539 پر کال، ایس ایم ایس ، واٹس ایپ کریں۔

انہوں نے کہا کہ مصدقہ اطلاع 24 گھنٹوں میں کاروائی ہو گی اور اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔


ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی "خدمت آپ کی دہلیز پر”مہم میں عوامی شکایات کے بروقت ازالہ کو ترجیح دی جانے لگی۔

ضلع ڈیرہ غازی خان میں مہم کے دوران موصول 183 میں سے 173 شکایات کو نمٹا دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے کہا کہ خدمت مہم کے دوران ابتک 13807 سرگرمیاں ڈیش بورڈ پر ریکارڈ کی گئیں

جن میں اکثریت صفائی اور سیوریج سرگرمیاں کور کی گئیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام محکمے ملکر کام کریں۔


ڈیرہ غازی خان

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ہائی وے پیٹرول لاہور اکرم نعیم بروکا اور ایس پی پٹرولنگ پولیس ڈیرہ غازی خان ریجن ہما نصیب کی خصوصی ہدایات پر

پٹرولنگ پولیس کے ریجنل انچارج موبائل ایجوکیشن یونٹ اے ایس آئی محمودالحسن گجر نے موبائل ٹیم کے ہمراہ سندھ پنجاب منی گڈز ٹرانسپورٹ کمپنی سرور والی ضلع ڈیرہ غازی خان پر سیمینار کا انعقاد کیا

جس میں ڈرائیوروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور ان میں ماسک تقسیم کیے گئے انچارج موبائل ایجوکیشن یونٹ اے ایس آئی محمودالحسن گجر نے ڈرائیوروں کو لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ

دوران ڈرائیونگ ٹریفک قوانین کی پاسداری کر کے مہذب شہری کا ثبوت دیا جائے ۔ ہائی ویز پر ٹریفک سائن بورڈز پر تحریر ٹریفک اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے گاڑی چلانی چاہئے انہوں نے کہا کہ

ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کے استعمال سے اجتناب کریں۔ سیٹ بیلٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ گاڑی چلاتے وقت تمام تر توجہ ڈرائیونگ پر مرکوز رکھیں انہوں نے مزید کہا کہ

کرونا ایس او پی پر مکمل عمل درآمد کریں کسی کو گلے ملنے ، ہاتھ ملانے سے گریز کریں اور اپنے ہاتھوں کو بار بار سینیٹائزر سے صاف کرتے رہنا چاہیے

انہوں نے آخر میں کہا کہ پیٹرولنگ پولیس کے جوان 24گھنٹے ہائی ویز پر آپ لوگوں کی مدد کے لیے موجود ہیں

کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں پیٹرولنگ پولیس کی ہیلپ لائن نمبر 1124 پر کال کرکے مدد لی جا سکتی ہے۔


ڈیرہ غازی خان۔

انچارج ریجنل موبائل ایجوکیشن یونٹ محمود الحسن ڈرائیوروں کے سیمینار سے خطاب دوسری طرف ماسک تقسیم کررہے ہیں

About The Author