نومبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تجزیے اور تبصرے۔

مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر سیکورٹی الرٹ

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ہندو برادری کے مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر سیکورٹی الرٹ ،ڈیرہ میں ہندو برادری کے مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے ۔دیوالی کی تقریبات آج بروز پیر کو منعقد ہوں گی ۔دیوالی کی تقریب کے لئے ہندوبرادری نے خریداری بھی تیز کردی ہے ۔ڈیرہ اسماعیل خان سمیت ملک بھر میں ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار دیوالی مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منائےگی جس کے لئے تیاریاں جاری ہیں شہر کے مختلف مقامات پر ہندو برادری کی جانب سے دیوالی کے تہوار کے لئے اشیاءکی خریداری بھی شروع کردی گئی ہے جبکہ منددروں اور گھروں کو خوبصورتی کے ساتھ سجایاجارہا ہے۔


ڈسٹرکٹ بار پارکنگ تنازع کے حل کی کوششیں جاری

ڈیرہ اسماعیل خان :ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ کی پارکنگ کے لئے محکمہ ایرگیشن ڈیرہ کے ساتھ دیرینہ تنازع پرامن طریقے سے حل کرنے کی کوششیں جاری ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ محمد یونس خان کیسربراہی میں قائم کمیٹی کی جانب سے محکمہ ایریگشن ڈیرہ اور وکلاءکے درمیان اراضی کے تنازع کے پرامن حل اور پارکنگ کی اراضی کے حصول کے لئے سفارشات چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کو ارسال کردیگئیں ۔ ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ کی پارکنگ کے لئے محکمہ ایری گیشن کی اراضی کے تنازع کو پر امن طریقے حل کرنے میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ کی خصوصی ذاتی دلچسپی لینے پر وکلاءکا زبردست الفاظ میں خراج تحسین ،ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ کے وکلاءکا صوبائی حکومت سے پارکنگ کی اراضی جلد الاٹ کرنے کا مطالبہ ، جوڈیشل کمپلیس ڈیرہ کی تعمیر کے دوران وکلاءاور سائلین کو پارکنگ کی شدید مشکلات کے باعثڈسٹرکٹ بار ڈیرہ کے وکلاءنے محکمہ ایری گیشن دفتر ڈیرہ کی دیوار گرا دی جس کے نتیجے میں محکمہ ایری گیشن کے حکام اور وکلاءکے درمیان شدید کشیدگی پیدا ہوئی اور وکلاءکے خلاف تھانہ کینٹ میں مقدمہ درجکیاگیا ۔چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے واقعہ کا نوٹس لیا ۔رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ محمد یونس خان کی سربراہی میں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ ،ایس ای ایریگشن ،وکلاءبارز کےدونوں صدور اور دیگر افسران پر مشتمل کمیٹی تشکیل د ینے کا اعلامیہ جاری کیاگیا ۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ کی سربراہی میں کمیٹی کے باقاعدہ منعقد کیے گئے جس میں طویل بحث مباحثہ کے بعد فریقین کیباہمی رضامندی کے ساتھ سفارشات مرتب کی گئی جس کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ کی پارکنگ کےلئے درکار 130 مرلہ ایری گیشن کی اراضی جوکہ ہائی کورٹ روڈ ،کچہری روڈ اور پولیس لائن روڈ سے منسلکہوگی ،پارکنگ کی تعمیر سے نہ صرف پارکنگ کی سہولت میسر آئے گی بلکہ کچہری روڈ پر ٹریفک کا دباﺅ بھی کم ہونے میں بھی ملے گی ۔کمیٹی کی جانب سے رپورٹ مرتب کرکے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹکوارسال کردی گئی ہے جنہوںنے اس پر مزید کاروائی کے لئے اسے صوبائی حکومت کو بھیج دیا ۔ یوں صوبائی حکومت کی جانب سے ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ کی پارکنگ کے لئے اراضی الاٹ ہونے پر وکلاءکا دیرینہ مسئلہ نہ صرف حل ہوگا بلکہ وکلاءاور محکمہ ایرگیشن حکام کے درمیان کشیدگی کا بھی خاتمہ ہوگا ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ کے وکلاءکی جانب سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ او رچیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی اس مسئلہ کے حل میں ذاتی دلچسپی لینے پر انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے جلد اراضی کی الاٹمنٹ کا مطالبہ کیا ہے۔


آزادی مارچ کے حوالے سے اجلاس منعقد

ڈیرہ اسماعیل خان:ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر کی سربراہی میں اسلام آباد آزادی مارچ کے حوالے سے اجلاس منعقد کیاگیا ۔ اجلاس کے دوران ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دلاور خان بنگش سمیت دیگر سرکاریمحکموں نے عوام کو مشکلات سے بچانے اور ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے لائحہ عمل کو حتمی شکل دی گئی ۔جے یو آئی کے اسلام آباد آزادی مارچ کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر کی صدارت میں اہم اجلاس کاانعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دلاور خان بنگش، مختلف تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، سرکل ڈی ایس پیز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نور عالم محسود کے علاوہ ضلعی محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس کا مقصد اسلام آباد آزادی مارچ کے حوالے سے مقامی سطح پر لوگوں کو کم سے کم تکلیف اور ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے مشاورت کی گئی اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت کیجانب سے آنے والی پالیسی پر عمل کیا جائے، آزادی مارچ کے حوالے سے تمام متعلقہ محکموں کو تیاری کی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔


معروف وکیل کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا

ڈیرہ اسماعیل خان :قتل کا انتہائی دلخراش واقعہ ،ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ کے نامور قانون دان ملک اقبال کھیارہ کو نامعلوم مسلح ملزمان نے اندھادھندفائرنگ کرکے موت کی ابدی نیند سلادیا،ملزمان ارتکابجرم کے بعد فرارہونے میں کامیاب ،مقتول ملک اقبال کھیارہ کی نماز جنازہ ادا کرکے انہیں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا ،پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔ڈسٹرکٹ بارڈیرہ کے معروف قانون دان اور زمیندار ملک اقبال کھیارہ ایڈوکیٹ ولد ملک محمد نواز سکنہ بستی استرانہ شمالی ڈیرہ اتوار کی صبح موٹرسائیکل اپنی اراضی کی جانب جارہے تھے کہ تھانہ یونیورسٹی کی حدود درابن خوردکے قریب پہنچنے پر نامعلوم مسلح ملزمان نے ان پر اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوکر موقع پر ہی دم توڑ گئے ۔ملزمان ارتکاب جرم کے بعد جائے وقوعہ سے فرا ر ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو 1122 اور پولیس فوری موقع پر پہنچ گئے اوران کی لاش کو ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں پوسٹمارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی ۔یونیورسٹی پولیس نے مقتولکے بھائی بھائی ملک اسماعیل ولد ملک محمد نواز کھیارہ سکنہ بستی استرانہ شمالی کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کیخلاف قتل مقدمہ درج کرلیا ہے۔ دریں اثنا مقتول ملک اقبال کھیارہ ایڈوکیٹ کی نماز جنازہ گوملیونیورسٹی سٹی کیمپس میں ادا کی گئی جس میں وکلاء،، تاجر، سیاسی سماجی مذہبی شخصیات قریبی عزیب واقارب اور دوست احباب کے علاوہ معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی، مرحوم کو ان کے آبائیقبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ہے۔


ڈیرہ کی تاجر برادری نے آگاہی مہم کا آغاز کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان :آل پاکستان تاجران کی اپیل پر ظالمانہ ٹیکسوں کیخلاف ڈیرہ اسماعیل خان میں بروز اتوار ڈیرہ کی تاجر برادری نے آگاہی مہم کا آغاز کردیا۔ 29،30اکتوبر کی ہڑتال کو کامیاببنانے کیلئے ڈیرہ اسماعیل خان کے تاجران نے سہیل اعظمی، حامد علی رحمانی، اشفاق چغتائی، چوہدری جمیل احمد، خالد ناز، کریم وزیر، خلیل نمبردار، شریف چوہان، چوہدری محمد جاوید، ایوب ایوبی و دیگر کی قیادت میںچوگلیہ سے توپانوالہ بازار تک آگاہی مہم کے سلسلے میں تاجروں میں پمفلٹ تقسیم کئے اور ظالمانہ ٹیکسوں اور ایف بی آر کے خلاف نعرے لگائے۔ انہوں نے توپانوالہ بازار جاکر اپنی مہم کو ختم کیا جہاں حامد علیرحمانی، شریف چوہان، سہیل اعظمی، کریم خان وزیر نے خطاب کیا۔ ڈیرہ کے دیگر بازاروں بنوں روڈ، ملتان روڈ، ٹانک اور دین پور روڈ، درابن روڈ پر وہاں کی تنظیمیں پمفلٹ تقسیم کرکے اور تاجروں سےملاقاتیں کرکے آگاہی مہم جاری رکھیں گی جبکہ آج بروز سوموار سے منادی کا بھی آغاز کیا جائے گا۔


گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری

ڈیرہ اسماعیل خان :گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ،شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ،ارباب اختیار سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ۔محکمہ گیس ڈیرہ کی جانب سے روزانہ تقریبا رات10بجے ٹانک اڈا سے گیس کی فراہمی بند کر دی جاتی ہے جو علی الصبح تک بند رکھنے کے بعد لو پریشر کے ساتھ بحال کی جاتی ہے گیس کی بندش کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، سردیوں کیآمد کی وجہ سے گیزر بند ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے بچوں،بوڑھوںِ اورخواتین کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے شہریوں کو بلاجواز روزانہ کی بنیاد پر گیس کی فراہمی بند کرنا انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت اور غیرقانونی عمل ہے اور یہ قدم صارفین کو تکلیف دینے کے زمرہ میں آتا ہے۔ ذرائع کے مطابق شہر کے پوش علاقوں میں موجود افسران کے ڈر کی وجہ سے ان علاقوں میں گیس کی بندش نہیں کی جاتی ،صرف ٹانک اڈاسے گیس بند کرکے شہری عوام کو پریشان اور افسران کو سب اچھا کا رخ پیش کیا جا رہاہے۔ شہریوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گیس حکام کی جانب سے گیس کی بندش ، گیس کے کم پریشر کا فوری طور پر نوٹسلیا جائے ۔


غریب محنت کش کی سائیکل چوری

ڈیرہ اسماعیل خان : نامعلوم چور مقامی اخبار کے سرکولیشن منیجر کی سائیکل لے اڑے ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود میں چور دن دیہاڑے اپنی واردوتوں سے پولیس کی کارکردگی کو چیلنج کئےہوئے ہیں۔ آئے روز چوری، نقب زنی اور موٹر سائیکل و سائیکل چوری کی وارداتیں معمول ہیں۔ مقامی اخبار کا رکولیشن منیجر غلام عباس کے گھر کے دروازے پر کھڑی اس کی سائیکل بھی چوروں سے محفوظ نہ رہسکی، نامعلوم چور دن دیہاڑے سائیکل چوری کرکے غائب ہوگئے۔ ڈیرہ کے شہریوں نے ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ کیپٹن (ر) فیروز شاہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دلاور بنگش سے شہر میں چوری کی بڑھتیوارداتوں کے تدارک کا مطالبہ کیا ہے۔


کار اور چنگ چی میں تصادم

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)تھانہ کینٹ کی حدود ملتان روڈ مریالی موڑ کے قریب کار اور چنگ چی میں تصادم ،چنگ چی ڈرائیور بیوی سمیت شدید زخمی ہوگیا ،زخمی میاں بیوی کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔قریشی موڑرہائشی نورعالم ولد موتل خان چنگ چی پر اپنی بیوی شہناز بی بی کے ساتھ جارہا تھا کہ مریالی موڑ کے قریب تیزرفتار کار کی ٹکر سے وہ دونوں شدید زخمی ہوگئے ،دونوں زخمی میاں بیوی کو طبی امداد کے لئے ہسپتالمنتقل کردیا ہے ۔پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا


تیز رفتار آئل ٹینکرچنگ چی پر چڑھ دوڑا

ڈیرہ اسماعیل خان :تھانہ یونیورسٹی کی حدود انڈس ہائی وے چشمہ شوگر ملز کے قریب تیز رفتار آئل ٹینکرچنگ چی پر چڑھ دوڑا ،چنگ چی ڈرائیور ستائیس سالہ نوجوان کا سر مکمل کچلا گیا ،نوجوان موقع پرجاں بحق ،چنگ چی سوار ایک نوجوان شدید زخمی ،متوفی کی لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ،پولیس نے آئل ٹینکررائیو رکے خلاف حادثے کا مقدمہ درج کرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق فتح موڑ پر ہوٹل میں رہائش پزیر ستائیس سالہ نوجوان رحمٰن اللہ ولد حیات خان قوم محسود سکنہ مکین چنگ چی پر سوار ی شفیع اللہ ولد عیسیٰ خان بھٹنی سکنہ ٹانک حال جھوک قریشی کے ہمراہ فتح موڑ سے ڈیرہ آرہا تھا کہ تھانہ یونیورسٹی کی حدودچشمہ شوگر ملز1 کے قریب پہنچنے پر مخالف سمت سے آنے والا تیز رفتار آئل ٹینکر بے قابو ہوکر ان کی چنگ چی کے ساتھ ٹکراگیا جس کے نتیجے میں چنگ چی ڈرائیور رحمٰن اللہ کا سر مکمل کچلا گیا او روہ موقع پر ہی جاںبحق ہوگیا جبکہ چنگ چی سوار محمد شفیع شدید زخمی ہوگیا ۔واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو اور پولیس فوری موقع پرپہنچ گئے ،متوفی کی لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کیا جہاں لاش پوسٹمارٹم کے بعد لواحقین کے سپرد کردی گئیہے۔پولیس نے ٹریفک حادثے کا مقدمہ ٹینکر ڈرائیور کے خلاف درج کرلیا۔


معصوم کمسن بچی کو انتہائی درندگی کا نشانہ بنا دیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان :تھانہ صدرکے علاقے میں چھ سالہ معصوم کمسن بچی کو انتہائی درندگی کے ساتھ زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ پولیس کومتاثرہ بچی کے والد نے بتایا کہ میری چھ سالہ بچی شام کےوقت گھر سے دکان پر گئی راستے میں نامعلوم ملزم نے اسے اغواء کرلیا جسے ہم تلاش کرتے رہے بعد میں وہ روتی ہوئی خون آلود کپڑوں کے ساتھ گھر آئی جس کی حالت انتہائی خراب تھی ،اس نے بتایاکہ کوئی شخص مجھے موٹرسائیکل اغواءکرکے ویران علاقے میں لے گیا مجھے ڈرا دھمکا کر مجھ سے زیادتی کرنے کے بعد مجھے گھر کے باہر چھوڑ گیا،بچی کو انتہائی تکلیف دہ حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں اس کی حالتتشویشناک بتائی گئی ہے ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔


مضر صحت ناقص وغیر معیاری اشیائے خوردونوش فروخ کرنے کا سلسلہ نہ رک سکا

ڈیرہ اسماعیل خان :ڈیرہ اسماعیل خان ضلع بھر میں ملاوٹ شدہ مرچ مصالحہ ،اچار ،مربہ جات ،کیچپ اور دیگر مضر صحت ناقص وغیر معیاری اشیائے خوردونوش فروخ کرنے کا سلسلہ نہ رک سکا۔ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران نے چپ سادھ لی ۔شہریوں کا ڈی جی فوڈ اتھارٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق شہر وگردونواح میں دکانوں ،ہوٹلوں ،میرج ہالز اور فوڈ پوائنٹس پر دو نمبر مرچمصالحہ جات ، مختلف گلے سڑے پھلوں کے مربہ جات اور مضر صحت اچار کے استعمال کا سلسلہ جاری ہے جو کہ شہریوں کے لئے انتہائی خطرناک بیماریوں کا باعث بن رہے ہیں ،کیمیکل رنگوں اور مضر صحت اجزاءسے تیار شدہ مرچ مصالحہ جات،مربہ جات ،اچار اور کیچپ تیار کرکے شہر وگردونواح میں فروخت کیے جارہے ہیں ۔سرکلر روڈ ،ٹانک اڈہ ،بنوں اڈہ سمیت اندرون شہر کے بازاروں اور ملحقہ آبادیوں میں قائمکریانہ سٹوروں سمیت اشیاءخوردونوش فروخت کرنے والی دکانوں میں ناقص وغیر معیاری مصالحہ جات فروخت کیے جارہے ہیں مگر ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران نے معنی خیز خاموشی اختیار کررکھی ہے اورشہریوں کے زندگیاں داﺅ پر لگی ہوئی ہیں ۔اندرون شہر قائم ہونے والے کارخانوں میں تیار کی جانیوالی سرخ مرچ میں خطرناک کیمیکل رنگوں کا استعمال کیا جاتا ہے ہلدی اور گرم مصالحہ جات میں بھی مضر صحتاجزاءکی ملاوٹ کی جاتی ہے اور گلے سڑے پھلوں سے مختلف مربہ جات اور ٹماٹر وں سے کیچپ تیار کیا جاتاہے۔کارخانوں اور فیکٹریوں میں صفائی کے بھی کوئی مناسب انتظامات موجود نہیں ہے جس کے باعثگندگی سے جراثیم جنم لیتے ہیں اور مکھیاں ،زہریلے کیٹرے مکوڑے بھنبھنا تے نظر آتے ہیں ۔ملاوٹ شدہ مرچ ،مصالحہ جات ،مربے ،کیچپ اور دیگر اشیائے خوردنی اندرون شہر سمیت پڑوسی اضلاع میں بھیفروخت کی جاتی ہیں ۔شہریوں نے ڈی جی خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ ناقص وغیر معیاری مصالحہ جات فروخت کرنے والے موت کے سوداگروں کے خلاف آپریشن کیا جائے تاکہ شہری مہلکامراض سے محفوظ رہ سکیں ۔


پکوان سنٹرز ،ہوٹلز ،گوشت پلاﺅ کی دکانوں میں گلے سڑے ٹماٹر استعمال ہونے کا انکشاف

ڈیرہ اسماعیل خان :ڈیرہ میں ٹماٹر کی اونچی اڑان جاری ،ٹماٹر کی قیمت سنچری عبور کرگئی ، ہوٹلوں ،پکوان سنٹرز اور گوشت پلاﺅ کی دکانوں پر گلے سڑے ٹماٹر سستے داموں خرید کر استعمال کرنے کاانکشاف ، ہوٹلز ،پکوان سنٹرز اور گوشت پلاﺅ مافیا شہریوں میں بیماریاں بانٹنے لگا،شہریوں کا شدید احتجاج ،فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ۔ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹماٹر کی اونچی اڑان جاری ہے جس کے باعث ٹماٹرکانرخ ایک سوروپے کلو گرام کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے ۔دوسری جانب ڈسٹرکٹ فوڈاتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ کی چشم پوشی کے سبب سبزی منڈی میں گلے سڑے ٹماٹرانتہائی سستے داموں خرید کر انہیں ہوٹلوں،پگوان سنٹرز اور گوشت پلاﺅ کی دکانوں میں استعمال کیا جانے کے انکشاف ہوا ہے جوکہ انسانی صحت کے لئے انتہائی خطرناک قرار دیاگیاہے ، ٹانک اڈہ پوندہ بازار میں سبزی فروش ریڑھی بان نےانکشاف کیا کہ وہ سبزی منڈی سے گلے سڑے ٹماٹر اکھٹے کرکے بازار لاتا ہے جہاں اس سے پکوان سنٹرز ،ہوٹلز اور گوشت پلاﺅ کی دکانوں کے مالکان انتہائی سستے داموں خرید کرلے جاتے ہیں جس سےاسے بہت زیادہ بچت ہوجاتی ہے ۔اس کا کہنا ہے کہ ایسے گلے سڑے ٹماٹر ہوٹلوں کو فروخت کئے جاتے ہیں جہاں ان کا استعمال پکوان میں زیادہ کیا جاتا ہے، طبی ماہر ین کا کہنا ہے ایسے ٹماٹر انسانی صحت کیلئےہرگز مفید نہیں ہیں ،اس ضمن میں انہوں نے یہ تجویز پیش کی کہ کسی غیر سرکاری تنظیم کے ذریعے سبزی منڈی سے گلے سڑے ٹماٹر جمع کرکے انہیں جانوروں کیلئے بطور خوراک استعمال کیا جاسکتا ہے ۔شہریوں نےسبزی منڈی میں گلے سڑے ٹماٹروں کی فروخت پر شدید غم وغصہ پکا اظہار کرتے ہوئے ان کی فروخت فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا۔


آزادی مارچ کے شرکاءکو کنٹرول کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)آزادی مارچ کے شرکاءکو کنٹرول کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ،ڈیرہ پولیس نے لانگ مارچ کے شرکاءکو کنٹرول کرنے کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی ہیں ۔انتظامیہ نے شہرکے داخلی خارجی راسں پر کنٹینرز پہنچا دیئے ہیں جبکہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور رہبر کمیٹی کے مابین جاری مذاکرات کے باعث پولیس اہلکاروں کو تاحال محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابقجمعیت علماءاسلام کے آزادی مارچ کے لئے ڈیرہ پولیس نے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پولیس مکمل طور پر تیار ہے ۔ پولیس کے مطابق آذادی مارچ کے شرکاءاگر پرامن رہے تو ان کے خلاف کسی قسم کی کوئی کاروائی نہیں کی جائے گی لیکن اگر اس کے برعکس مظاہرین نے سرکاری ونجی املاک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو پھر ان کے خلاف طاقت کا استعمال کیا جائے گا۔جمعیت علماءاسلام کے صوبائی اور ضلعی رہنماﺅں کی نظر بندی یا گرفتاری کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ مذکورہ رہنماﺅن کی فہرستیں مرتب کرلی گئی ہیں تاہم ان کے خلاف تاحال کسی قسم کی کوئی کاروائی نہیں کیجارہی اس سلسلے میں پولیس حکومتی احکامات کی منتظر ہے ۔حکومت یا ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جو احکامات ملیں گے پولیس اس پر عمل کرے گی ۔


افسران کی تاجروں سے ملاقات پر پابندی عائد

ڈیرہ اسماعیل خان :ایف بی آر افسران کی تاجروں سے ملاقات پر پابندی عائد ۔ایف بی آر افسران اور ملازمین کی تاجروں سے ملاقاتوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔ اس ضمن میں ایف بی آر کےتمام دفاتر کو باقاعدہ طور پر آگاہ کردیاگیا ہے ۔ایف بی آر افسران پر بزنس مینوں سے ذاتی ملاقاتوں پر بھی پابندی ہوگی ۔اس طرح ملازمین بھی کسی تاجر سے ملاقات ،فون یا بذریعہ ای میل رابطہ نہیں کریں گے۔تاجروں سے رابطے کا واحد ذریعہ خود کار نظام ہوگا ۔یکم نومبر سے اگر سٹاف نے بزنس کمیونٹی سے غیر مجاز رابطہ رکھا تو مذکورہ ملازم کے خلاف کاروائی ہوگی ،بلاجواز رابطہ پر بزنس کمیونٹی بھی ایف بی آر افسر کیشکایت کرسکے گی ۔


آٹا مزید مہنگا ،شہر میں آٹے کا بحران پید ا ہونے کا خدشہ

ڈیرہ اسماعیل خان :ضلعی انتظامیہ ،محکمہ فوڈ اور پی ٹی آئی حکومت تبدیلی سرکار کی نااہلی ،ڈیرہ اسماعیل خان میں بیس کلو گرام آٹے کا تھیلہ گیارہ سو روپے تک پہنچ گیا ،شہر میں آٹے کا بحران پیدا ہونےکے امکانات پید ا ہوگئے ہیں ،غریب سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی جانے لگی ،ڈیرہ میں آٹا بحران کے پیش نظر تاجروں نے بڑی مقدار میں آٹے کا سٹاک کرنا شروع کرلیا ہے ۔شہر میں آٹے کی شدید قلتکے خطرات کے باوجود ضلعی انتظامیہ اورمحکمہ خوراک ڈیرہ نے خاموشی اختیار کرلی ہے ۔ ذرائع کے مطابق ڈیرہ میں ذخیرہ اندوزوں کی جانب سے لاکھوں ٹن آٹا شہر کے مختلف مقامات پر خفیہ طور پر سٹاک کرلیاگیا ہے ۔آٹے کی شدید قلت کے خطرات کے پیش نظر شہر میں نانبائیوں نے بھی بڑی تعداد میں آٹا سٹاک کرنا شروع کردیا ہے ،سرخ آٹا ،سفید آٹا ،سپیشل فائن آٹا کی قیمتوں میں پہلے ہی اضافہ ہوچکاہے آٹے کیشدید ترین قلت کے خطرات کے پیش نظر ڈیرہ کے شہریوں میں شدید تشویش اور پریشانی پائی جاتی ہے ،شہریوں کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے پہلے ہی مہنگائی کا طوفان برپاکررکھا ہے لیکن اب غریب سےدو وقت روٹی کا نوالہ بھی چھینا جارہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ شہر میں آٹے کے بڑھتے ریٹ اور بحران کے باوجود محکمہ خوراک ڈیرہ کی جانب سے تاحال عملی اقدامات نہیں اٹھائے جارہے ہیں جب سب اچھا کیرپورٹ پیش کی جارہی ہیں ۔ دوسری جانب شہر میں نانبائیوں نے بھی آٹے کی قیمت میں اضافہ کے باعث روٹی کی قیمت میں اضافہ کا فیصلہ کیا ہے جبکہ بعض مقامات پر روٹی کا وزن بھی کم کردیاگیا ہے۔شہریوں نے پی ٹی آئی حکومت کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔


پلاسٹک بیگز پر پابندی کے دعوے اور ڈی سی کے احکامات ہوا میں اڑ گئے

ڈیرہ اسماعیل خان:ڈیرہ شہر میں ہر طرف پھیلی گندگی اور کچرے کا باعث بننے والے پلاسٹک بیگز پر پابندی کے دعوے اور ڈی سی کے احکامات ہوا میں اڑ گئے ،شہر بھر میں مضر صحت شاپروں کے استعمالکا سلسلہ عروج پر ہے اور اس میں کسی قسم کی کمی نہیں آسکی۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈی سی ڈیرہ احکامات توجاری کردیتے ہیں لیکن ان پر عمل درآمد کوئی محکمہ کرنے پر تیار نہیں ہوتا اوتما احکامات ردی کی ٹوکری میں چلےجاتے ہیں ۔


متعدد علاقے بارود کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئے

ڈیرہ اسماعیل خان:ڈیرہ شہر و گردونواح کے متعدد علاقے بارود کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئے جگہ جگہ غیر قانونی منی پٹرول پمپس اور ریفلنگ اسٹیشنز سے شہریوں کے سروں پرموت کے سائے منڈلانے لگے۔ متعلقہ اداروں کے افسران و اہلکاروں نے خاموشی اختیار کر لی،شہریوں کاڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کامطالبہ۔ تفصیلات کیمطابق متعلقہ سرکاری اداروں کے افسران و اہلکاروں کی مبینہ غفلت کے باعثڈیرہ شہر و گردونواح کے علاقوں میں غیر قانونی و ناجائزمنی پٹرول پمپس اور گیس ریفلنگ کا غیر قانونی دھندہ بلا خوف و خطر کیا جا رہا ہے جو کسی بھی وقت کسی بہت بڑے سانحہ کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے۔ان غیرقانونی دھندہ کرنے اور جگہ جگہ موت کے سوداگروں کے خلاف انتظامیہ کو متعدد مرتبہ آگاہ کیاگیا مگر ہر بار ایک نیا سیاسی بیان سننے کوملتا ہے مگر بااثر مافیاکے خلاف کارروائی ہونا ممکن نہ ہو سکا۔ شہریوں نے بتایا کہاسوقت شہری اور دیہی علاقوں میں غیر معیاری پٹرول پمپس، گیس ریفلنگ اسٹیشنز درجنوں کی تعداد میں قائم ہو گئے ہیں۔ جہاں سر عام کھلا پٹرول اور گیس ریفلنگ کی جارہی ہے یہ امر قابل ذکر ہے کہ جگہ جگہقائم یہ دکانیں لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالے ہوئے ہیں ۔ اس سلسلہ میں ضلعی و متعلقہ اداروں کے آفیسر و عملہ کارروائی کرنے سے گریزاں ہیں۔ تو پولیس بھی اپنی جیبیں گرم ہونے پر منہ موڑےہوئے ہیں۔ جبکہ عوام بازاروں اور ان منی پٹرول پمپس، ریفلنگ اسٹیشنز کے نزدیک سے گزرنے میں خوف محسوس کرتے ہیں۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ اگر مقامی گورنمنٹ کوئی کارروائی کرتی بھی ہے تو صرفغریب مزدوروں کو پکڑتی ہے مالکان اور بڑے بڑے مگر مچھوں کو ہاتھ ڈالنے سے گریزاں ہیں۔ شہریوں نے ضلعی حکومت اور صوبائی حکومت کی توجہ اس طرف دلاتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ان موت کے سوداگروںکے خلاف کریک ڈان کیا جائے۔


فضائی آلودگی میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا

ڈیرہ اسماعیل خان :ڈیرہ شہر میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں اور کباڑخانوں میں جلائے جانے والے ٹائر تاریں اور فلٹر وغیرہ سے شہر میں فضائی آلودگی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے لوگوں نے شکایتکی ہے کہ شہر میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں کو اٹھانے کی بجائے سینٹری ورکر آگ لگا کر گندگی کو تلف کرنے لگے جس سے بلدیہ کے ملازمین کو کام کرنے میں ریلیف مل رہا ہے اور ٹریکٹر ٹرالیوں سے کوڑا کرکٹاٹھانے کی زحمت بھی گوارہ نہیں کرنا پڑ رہی اور ڈیزل کے پیسے بھی بچ رہے ہیں۔تاہم کوڑا جلانے سے فضائی آلودگی بڑھ رہی ہے مذکورہ بالا جگہوں سے ہر روز سینکڑوں بچے اس گندگی کے ڈھیروں پر سے گزرکرسکولوں میں جانے اور واپس آنے پر مجبور ہیں آگ جلانے کے بعد نہ صرف یہاں سے گزرنے والے خواتین و حضرات، بچوں کو سانس لینے میں دشواری پیش آ رہی ہے بلکہ گردونواح کے رہائشی کوڑے کےمستقل ڈھیر وں سے پریشان دکھائی دیتے ہیں۔ کوڑا جلانے سے پیدا ہونے والے تعفن نے بھی شہریوں کا جینا حرام کر رکھا ہے متعدد دیگر جگہوں پر بھی کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں کو آگ لگا کر کم کرنے کے انوکھےطریقوں سے شہری پریشان دکھائی دیتے ہیں۔ نیز کباڑ خانوں میں بھی ٹائروں اور فلٹر زکو جلا کر لوہے کی تاریں حاصل کرنے کیلئے جو آگ لگائی جارہی ہے فضائی آلودگی کا سبب بن رہی ہے۔


آوارہ کتوں کی بہتات کے باعث شہریوں کا جینا محال ہو گیا

ڈیرہ اسماعیل خان : ڈیرہ شہر و گردونواح میں آوارہ کتوں کی بہتات کے باعث شہریوں کا جینا محال ہو گیا۔ میونسپل کمیٹی کے متعلقہ شعبہ نے خاموشی اختیار کر لی، شہر کے چوک چوراہوں، گلیوں،بازاروں، میں آوارہ کتوں کا راج۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ شہر اور نواحی علاقوں میں آوارہ کتوں کی بہتات کے باعث شہریوں خصوصاً خواتین اور طالبات کے لیے گھروں سے نکلنا انتہائی مشکل ہو چکا ہے۔ان کتوں کے کاٹنے سے نہ صرف متعدد افراد ہسپتالوں سے علاج معالجہ کروا رہے ہیں بلکہ اکثر اوقات آوارہ کتے گاڑیوں سے ٹکرا کر سنگین حادثات کا سبب بھی بن جاتے ہیں۔ میونسپل کمیٹی کے ملازمین آوارہکتوں کی تلفی کے لیے کسی قسم کے اقدامات نہیں کر رہے جس کی وجہ سے شہری شدید مشکلات کا سامنا کرنے پر مجبور ہیں۔ رات کے اوقات میںاندرون شہر کے گلیوں بازاروں میں آوارہ کتوں کی بھرمار ہوتی ہےجس کی وجہ سے رات کے اوقات میں آنے والے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ دوسری جانب سرکاری ہسپتالوں میں کتے کے کاٹے کی ویکسین تاحال دستیاب نہیں ہے ۔شہر ی حلقوں نےڈپٹی کمشنر ڈیرہ سے مطالبہ کیا ہے کہ آوارہ کتوں کی تلفی کے لیے میونسپل کمیٹی کی انتظامیہ کو احکامات جاری کئے جائیں۔


انتخابی فہرستوں کے معائنہ کے لیے ڈسپلے سنٹرز / معائنہ مراکز قائم

ڈیرہ اسماعیل خان :الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے انتخابی فہرستوں کے معائنہ کے لیے ملک بھر میں 25000 سے زائد ڈسپلے سنٹرز / معائنہ مراکز قائم کیے جارہے ہیں۔بلدیاتیانتخابات کیلئے درکار انتخابی فہرستوں کی ابتدائی اشاعت ماہ نومبر میں کی جائے گی۔ انتخابی فہرستوں کے معائنہ کے لیے ملک بھر میں 25000 سے زائد ڈسپلے سنٹرز / معائنہ مراکز قائم کیے جارہے ہیں۔ ووٹرز تسلیکرلیں کہ انتخابی فہرستوں میں ان کا اور اہل خانہ کے نام اور کوائف درست طور پر درج ہیں۔ انتخابی فہرستوں کی ابتدائی اشاعت کے دوران نام کے اندراج کےلئے فارم 15, اعتراض کے لیے فارم 16اورکوائف کی درستگی کے لیے فارم 17 ڈسپلے سینٹرز پر جمع کروانے کی سہولت ہوگی۔ فارم ڈسپلے سینٹرز پر دستیاب ہونگے. ووٹرز فارم جمع کرواتے وقت اپنا اصل شناختی کارڈ ہمرا رکھیں اور فارم کے ساتھ شناختی کارڈ کیکاپی ضرور منسلک کریں۔ ابتدائی انتخابی فہرستوں کی اشاعت کے دوران الیکشن کمیشن عوام کی سہولت کے لیے مراکز معلومات و شکایات بھی قائم کررہا ہے۔ ووٹرز کی سہولت کے لیے تمام مراکز معلومات وشکایات, ڈسپلے سینٹرز اور متعلقہ فارم الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائیٹ www.ecp.gov.pk پر دستیاب ہونگے۔واضح رہے الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 25 کے مطابق شناختی کارڈبناتے وقت یا شناختی کارڈ میں ترامیم کرواتے وقت شاختی کارڈ کے مستقل یا عارضی پتہ کو ووٹ کے اندراج کے لیے منتخب کیا جاسکتا ہے. الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 27 کے مطابق اب ووٹ کا اندراجصرف شناختی کارڈ پر درج مستقل یا عارضی پتہ پر کروایا جاسکتا ہے اور الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 39 کے مطابق الیکشن شیڈول جاری ہونے تک انتخابی فہرستوں میں ووٹ کا اندراج, منتقلی اور درستگی کروائیجاسکتی ہے. الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق رائے دہندگان ابتدائی انتخابی فہرستوں کی اشاعت میں اپنے اور اپنے اہل خانہ کے ووٹ کے درست اندراج کو یقینی بنائیں۔رائے دہندگان ووٹرز آگاہیمہم اور انتخابی فہرستوں کی ابتدائی اشاعت میں بھرپور حصہ لے کر اپنا قومی فریضہ ادا کریں۔

About The Author