نومبر 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے

ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان سمیت صوبہ بھر میں ”خدمت آپ کی دہلیز پر”مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان نے افتتاح کیا۔

ڈپٹی کمشنر آفس میں ویڈیو لنک کے ذریعے افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد،ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز،ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ، ممبر پنجاب بار کونسل محمد اقبال ثاقب ایڈووکیٹ،

ضلعی چیئرمین انسانی حقوق حذیفہ قاسمی سمیت افسران اور زندگی کے مختلف شعبہ کے افسران شریک تھے اس موقع پر صفائی کے شعور کی بیداری کیلئے آگاہی واک کا بھی انعقاد کیا گیا.

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد،ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز،ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ اور دیگر نے”خدمت آپ کی دہلیز پر”مہم کے باقاعدہ افتتاح کے موقع پر آگاہی واک کی قیادت کرتے ہوئے کہا کہ

بزدار حکومت نے صوبے کے عوام کو ان کی دہلیز پر سہولتیں دینے کیلئے بڑا پروگرام لانچ کر دیا ہے”خدمت آپ کی دہلیز پر“ عوام کی خدمت کیلئے شاندار پروگرام ہے۔اس پروگرام سے نچلی سطح پر سروس ڈلیوری میں بہتری آئے گی۔

عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولتیں ملیں گی۔یہ صرف ایک پروگرام نہیں بلکہ گڈگورننس کا منفرد و مثالی ماڈل ہے جس سے صوبے کی عوام کا فائدہ ہوگا27 مئی سے شروع ہونے والی مہم”خدمت آپ کی دہلیز پر“ پروگرام ابتدائی طورپر3 ہفتوں پر مشتمل ہوگا۔

پہلے ہفتے میں گلیوں، بازاروں اورمحلوں کو صاف کیا جا رہا ہے سڑکوں کے کناروں سے تعمیراتی مٹیریل اٹھایا جائے گا۔

درختوں اور کھمبوں سے لٹکے ہوئے بینرز اور وال چاکنگ ختم کی جائے گی۔ خراب سٹریٹ لائٹس کو ٹھیک کیاجارہاہے دوسرے ہفتے میں فراہمی و نکاسی آب کی سہولتوں میں بہتری لانے پر توجہ دی جائے گی۔ سیوریج پائپ صاف کئے جائیں گے

او رکھلے مین ہول پر ڈھکن نصب کئے جائیں گے۔تیسرے ہفتے میں سرکاری دفاتر، سکولوں اوردیگر عمارتوں پر رنگ وروغن اور صفائی ہوگی۔ پارکس،گرین بیلٹس، چوراہوں کی خوبصورتی و آرائش پر توجہ دی جائے گی۔

دیہی اور بنیادی مراکز صحت کو صاف ستھرا کیا جائے گا۔ ”خدمت آپ کی دہلیز پر“ پروگرام میں سول سوسائٹی، مقامی افراد اور ٹائیگر فورس کو شریک کیا جائے گاعوام سے براہ راست فیڈ بیک لیا جائے گا۔

فیلڈ سرگرمیوں کی ایپ کے ذریعے پروگرام کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔کارکردگی کے لحاظ سے اضلاع کی درجہ بندی ہوگی۔ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہاکہ عوام کی فلاح و بہبود اور خدمت ہمارا نصب العین ہے۔

عوام کے مسائل کا فوری ادراک اور فوری حل کسی بھی فلاحی ریاست کا فرض ہے۔پروگرام کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ”اے سی کارکردگی ایپ“ اور صوبائی حکومت نے ”خدمت آپ کی دہلیز پر“ کے نام سے ایپ تیار کرلی ہے۔

شہری ایپ پلے سٹور سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔عوام کی شکایات کیلئے ڈیش بورڈ بھی تیار کیاگیاہے۔ڈیش بورڈ پر درج شکایات کے ازالے کے لئے اقدامات سے کسی بھی ضلع یا ڈویژن کی انتظامیہ کی کارکردگی کا تعین کیاجائے گا

اور اس ضمن میں شہریوں کے فیڈبیک کو بنیادی اہمیت حاصل ہے۔”خدمت آپ کی دہلیز پر“پراجیکٹ کے آغاز کا مقصد صفائی ستھرائی سے متعلق عوامی مسائل کو ان کی دہلیز پر کو حل کرنا ہے۔


ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیر ہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا ہے کہ ڈویژن بھر میں نئے پٹرول پمپس کی تنصیب کی جانچ پڑتال کا کام بلاامتیاز میرٹ پر جاری ہے.

انہوں نے یہ بات آج یہاں اپنے دفتر میں ڈویژن بھر سے پٹرول پمپس کی تنصیب سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا جائزہ لینے سے متعلق

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی. اس موقع پر متعلقہ درخواست گزاربھی موجود تھے. کمشنر نے اضلاع مظفرگڑھ، لیہ، راجن پور اور ڈیر ہ غازیخان کے

ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ پٹرول پمپس کی تنصیب میں تمام قوانین کو ملحوظ خاطر رکھا جائے

اور تمام کیسز کی نگرانی و سکروٹنی بلاامتیاز میرٹ پر کی جائے.


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی طرف سے” خدمت آپ کی دہلیز پر” مہم کے باقاعدہ افتتاح کے بعد

ڈیرہ غازی خان میں صفائی اور دیگر عوامی مسائل کے حل میں تیزی آگئی ہے کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد، ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز،ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ،ممبر پنجاب بار کونسل ملک محمد اقبال ثاقب نے مہم میں باقاعدہ حصہ لیا۔

عوام میں صفائی کے شعور کیلئے معلوماتی پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے بتایا کہ

شہر کے ساتھ تحصیل کونسل اور میونسپل کمیٹیوں کے عملہ کے ذریعے”خدمت آپ کی دہلیز پر”مہم کی کامیابی کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔

چیف آفیسر سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی محمد یار اور چیف آفیسر کارپوریشن جواد الحسن گوندل نے بتایا کہ

شہری حلقوں میں صفائی اور سیوریج کے مسائل کے حل میں اقدامات کیے جا رہے ہیں یونیفارم میں ملبوس عملہ دن رات صفائی کرکے سرگرمیوں کا باقاعدہ تصویری ریکارڈ مرتب کرتا ہے

اور حکومت پنجاب کی متعلقہ ایپ پر اپ لوڈ کی جاتی ہیں.


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کنٹرولر امتحانات ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان شیخ امجد حسین نے کہا ہے کہ انٹرمیڈیٹ پارٹ سیکنڈ بارہویں کے سالانہ امتحان 2021 کا انعقاد 26 جون سے

ہو رہا ہے جو12جولائی تک جاری رہے گا. انہو ں نے بتایا کہ 26جون کو صبح کے اوقات میں نفسیات اور کاروباری شماریات(برائے کامرس گروپ) اور شام کے

اوقات میں آوٹ لائن آف ہوم اکنامکس کے پیپرز ہوں گے اسی طرح28جون کو پہلے ٹائم کیمسٹری اور لائبریری سائنس جبکہ دوسرے ٹائم کیمسٹری اور شماریات(نیو) کے پیپرز ہوں گے.

شیخ امجد حسین نے بتایاکہ مذکورہ بارہویں کے امتحان کے لئے پرائیویٹ امیدواران کو رولنمبرسلپس ان کے داخلہ فارمز پر درج پتہ جات پر16 جون تک بذریعہ

رجسٹرڈ پوسٹ ارسال کر دی جائیں گی تاہم ان کا امتحان سے متعلقہ

ڈیٹا بورڈ ویب سائٹ www.bisedgkhan.edu.pk پر ”صرف برائے معلومات” اپ لوڈ کر دیا جائیگاجبکہ ریگولر امیدواران اپنے متعلقہ

ادارہ جات گورنمنٹ و نجی الحاق شدہ ادارہ جات سے اپنی رولنمبر سلپس حاصل کر سکیں گے جو بورڈ کی طرف سے ادارہ جات کو ان کے آفیشل کوڈ

پاس ورڈ پر بھیج دی جائیں گی اس سال انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2021 میں عملی امتحان(پریکٹیکل) کا انعقاد نہیں ہو گا-

ڈپٹی کنٹرولر امتحانات شیخ امجد حسین نے واضح کیا کہ انٹرمیڈیٹ پارٹ فسٹ گیارہویں کا امتحان دس اگست سے شروع ہوگا جو چودہ دن تک جاری رہے گا جسکی ڈیٹ شیٹ ابھی تیاری کے مراحل میں ہے.

ڈپٹی کنٹرولر امتحانات شیخ امجدحسین نے بتایا کہ ایسے امیدوار جنہوں نے انٹرمیڈیٹ کا کمپوزٹ یا کمبائنڈ امتحان دینا ہے جو کہ

پارٹ فسٹ اور سیکنڈ یعنی گیارہویں اور بارہویں دونوں پارٹس پر مشتمل ہے یا ایسے امیدوار جو دونوں پارٹس کو امپرووکر رہے ہوں

یا دونوں پارٹس کے کسی ایک مکمل مضمون یا ایک سے ذیادہ مضامین کا امتحان دینا چاہتے ہوں، تو ایسے امیدواران کو پارٹ سیکنڈ یعنی بارہویں کلاس کی

رولنمبر سلپس 16 جون تک جبکہ گیارہویں کلاس کی رولنمبر سلپس علیحدہ سے یکم اگست تک جاری کر دی جائے گی-

علاوازیں دسویں کلاس کے سالانہ امتحان کا انعقاد 14جولائی سے شروع ہو گا جو کہ پانچ اگست جاری رہے گا

جبکہ نہم کلاس کا سالانہ امتحان31اگست سے شروع ہو گااور انشاء اللہ امتحانات کے نتائج کا اعلان 90دن کے بعد کر دیا جائے گا


ڈیرہ غازیخان۔

پولیس تھانہ سٹی کی کارواٸ بدنام زمانہ شراب فروش گرفتار اور شراب فروش سے 50 عدد ولائیتی شراب کی بوتلیں برآمد ۔

علاقہ تھانہ سٹی میں منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی مہم جاری ہے علاقہ کو منشیات سے پاک کرنا میرا عزم ہے

یہ بات ایس ایچ او تھانہ سٹی عارف حسین نے خصوصی گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ ہماری ٹیم نے بدنام زمانہ عادی منشیات فروش شعیب کو گرفتار کر لیا

اور ملزم کے قبضہ سے ولائیتی شراب کی بوتلیں برآمد کرتے ہوۓ مزید تفتیش شروع کر دی ہے انہوں نے بتایا کہ

گرفتار ہونے والے شراب فروش سے تفتیش جاری ہے مزید پتہ جوٸ کر کے

دیگر شراب فروشوں کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوۓ زیادہ سے زیادہ گرفتاریاں

عمل میں لاٸیں جاٸیں گی تاکہ

شہر بھر سے منشیات کا خاتمہ کر کے معاشرہ کو پاک کیا جاۓ۔

About The Author