دسمبر 20, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

آزاد کشمیر: کوہالہ کے قریب مسافر وین کھائی میں گر گئی، 9 افراد جاں بحق

حادثے میں ڈرائیور اور تین بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق جبکہ 13 زخمی ہوگئے۔

راولپنڈی

آزاد کشمیر کے علاقے باغ میں کوہالہ کے قریب مسافر وین کھائی میں گر گئی

حادثے میں ڈرائیور اور تین بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق جبکہ 13 زخمی ہوگئے۔

راولپنڈی سے چکوٹھی آزاد کشمیر جانے والی مسافر وین کوہالہ کے قریب شادرہ کے مقام پر بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جاگری

جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے، 4 افراد موقع پر جبکہ 5 افراد نے ہسپتال پہنچ کر دم توڑا۔

جاں بحق ہونے والوں میں 3 شیر خوار بچے بھی شامل ہیں جبکہ حادثے میں 13 افراد زخمی ہوئے، جن کو مقامی افراد اور پولیس کی مدد سے امبور اور سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کیا گیا۔

جاں بحق ہونے والوں کا تعلق چکوٹھی سے ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق گاڑی

کا ٹائر پھٹنے سے گاڑی بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جاگری۔

About The Author