ڈیرہ غازیخان
کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا دائرہ کار دس سے بڑھا کر 378ریونیو سٹیٹ کر دیاگیا. ڈیرہ غازیخان او ر راجن پو راضلاع کے قبائلی علاقوں میں 11850سے بڑھا کر 3107415 ایکڑ تک توسیع دے دی گئی. یہ بات کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے پہلے
بورڈآف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں بتائی گئی جس کی صدارت چیئرمین پنجاب لینڈریکارڈ اتھارٹی سردار احمد علی دریشک نے بحیثیت وائس چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرزکی. سیکرٹری ہاوسنگ لیاقت چٹھہ، چیف انجینئر پبلک ہیلتھ محمد شاہد اظہر،
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملک محمد رمضان، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی، ایس ای پبلک ہیلتھ احسان الحق کے علاوہ بریگیڈیئر (ر) جاوید اختر، محمد شفقت، اسد خان اوردیگر موجود تھے.
اجلاس میں کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے نئے لوگو، ڈیرہ غازیخان میں کیمپ آفس کے قیام، سکیورٹی معاملات میں معاونت کیلئے قبائلی فورس بی ایم پی، بلوچ لیوی کی خدمات حاصل کرنے کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین کے کنٹریکٹ میں دسمبر 2021تک توسیع کی منظوری دی گئی. اجلاس میں کوہ سلیمان اتھارٹی کا نو نکاتی ایجنڈہ زیر غور لایاگیا. چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز سردار احمد علی دریشک نے کہاکہ آئندہ کارکردگی کی بنیاد پر ملازمت میں توسیع کا فیصلہ کیا جائے گا.
انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے رقبہ او ردائرہ کار بڑھاتے ہوئے فو رٹ منرو ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں تبدیل کیا جس سے ڈیرہ غازیخان اور راجن پور کے قبائلی مستفید ہوں گے.
ڈائریکٹر جنرل کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے بریفنگ میں بتایا کہ اتھارٹی کے زیر نگرانی ڈیڑھ ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام کیا جارہا ہے جنہیں مقررہ معیاد کے اندر مکمل کرنے کیلئے ہر ممکن وسائل استعمال میں لائے جائیں گے.
ڈیرہ غازیخان
ڈیرہ غازیخان میں پانی کے واجبات اور سالانہ بل ادا نہ کرنے والے شہریوں سے سختی سے نمٹنے کافیصلہ کیا گیا ہے.
کمشنرڈاکٹر ارشاد احمد کی ہدایت پر بغیر نقشہ کے تعمیر پلازوں دکانات اور عمارتوں کو سیل کیا جارہاہے.
یہ بات چیف کارپوریشن آفیسر جواد الحسن گوندل نے کارپوریشن آفس میں ریونیو آفیسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی.
اجلاس میں میٹروپولیٹن کارپوریشن آفیسر فنانس محمد احمد، ایم او آر عمر ریاض، ایم او پی مختیار حسین،
اسسٹنٹ ایم او ایف انعم عارف سپرنٹنڈنٹ ریکوری / اے ایم او ایف مجاہد کریم، انسپکٹر پلاننگ غلام محمد سلطان ٹیپو، انچارج ریکوری واٹرریٹ
2
برانچ ملک اظہر حسین، انچارج ٹیکس برانچ شہاب الدین اور دیگر ریکوری سٹاف شریک تھا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ
کارپوریشن کے پانی کی واجبات اور سالانہ بل جمع نہ کرانے والوں سے قانونی طریقوں سے نمٹا جائے گا چیف کارپوریشن آفیسر نے ہدایت کی کہ پانی کے سالانہ بل اور واجبات جمع نہ کرانے والوں کو نوٹس جاری کئے جائیں کہ
وہ سات روز میں واجبات جمع کروائیں ورنہ کنکشن منقطع کرنے کے ساتھ قانونی تقاضوں کو پورے کرتے ہوئے کاروائی کی جائے گی انہوں نے بتایا
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ارشاد احمد کی ہدایت پر تمام شہریوں کو پانی کے کنکشن ریگولر اور بل ادائیگی بارے آگاہی بھی دی جارہی ہے پلاننگ آفیسر مختیار حسین اور انسپکٹر پلاننگ غلام محمد سلطان نے اجلاس کو بتایا کہ بغیرنقشہ تعمیر عمارتیں،
پلازے اور دکانات کو سیل کرنے کاسلسلہ جاری ہے درجن سے زائد دکانات کو سیل کرکے کئی لوگوں کو تقاضے پورے کرنے کے نوٹس بھی جاری کئے جاچکے ہیں
اسسٹنٹ ایم او ایف مجاہد کریم نے بتایا کہ 30 جون 2021 تک سالانہ بل اور واجبات ادا نہ کرنے والوں کے لئے نوٹس تیار کر کے بھجوائے جا رہے ہیں بعد ازاں نوٹس پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی.
ڈیرہ غازیخان
سیکرٹری صحت جنوبی پنجاب محمد اجمل بھٹی کی بہترین انتظامی صلاحیتوں کی بدولت محکمہ صحت کی حالیہ جاری کردہ رینکینگ میں جنوبی پنجاب ہیلتھ سیکرٹریٹ کے زیر انتظام اضلاع کے چیف ایگزیکٹو افسران نے بہترین کارکردگی کامظاہرہ کیا اورجنوبی پنجاب کے 11 میں سے 10 اضلاع کے چیف ایگزیکٹو افسران کی کارکردگی 92 تا 98 فیصد رہی
۔ بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرنے والوں میں ڈیرہ غازی خان، ملتان، راجن پور، وہاڑی، مظفرگڑھ، لودھراں، لیہ بہاولنگر، بہاولپور اور خانیوال کے چیف ایگزیکٹو افسران شامل ہیں۔ رینکنگ میں ڈیرہ غازی خان اور ملتان 98 فیصد، راجن پور96 فیصد، وہاڑی، مظفرگڑھ، لودھراں،
لیہ اور بہاولنگر 95 فیصد، بہاولپور 94 فیصد اور خانیوال 92 فیصد کارکردگی کے ساتھ نمایاں رہے۔ سیکرٹری صحت جنوبی پنجاب محمد اجمل بھٹی نے کہا ہے کہ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے تمام چیف ایگزیکٹو افسران مبارکباد کے
مستحق ہیں انہوں نے بتایا کہ صرف ضلع رحیم یار خان کی کارکردگی 88 فیصد رہی جس پر چیف ایگزیکٹو آفیسر رحیم یار خان کو وارننگ جاری کر دی گئی ہے انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع کی کارکردگی کو اولین پوزیشن پر لے جانے کے لیے
موثر اقدامات کئے جا رہے ہیں وزیراعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق جنوبی پنجاب کے لوگوں کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی.
3
ڈیرہ غازیخان
ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں "خدمت آپ کی دہلیز پر ” پروگرام کے تحت 9گراونڈز کو بہتر کیا جائے گا. محکمہ سپورٹس کی تمام عمارتوں کی خصوصی صفائی،
تزئین وآرائش اور رنگ و روغن کیا جائے گا. یہ بات ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطا الرحمن نے یہاں بتائی. انہوں نے بتایاکہ سیکرٹری سپورٹس و یوتھ افیئرز فواد ربانی کی ہدایت پر
وزیر اعلی پنجاب کے” خدمت آپ کی دہلیز پر "پروگرام کے تحت محکمہ سپورٹس اپنی مدد آپ کے تحت عملی اقدامات کر رہاہے. مرحلہ وار تمام گراونڈز کو ہموار کر کے گھاس لگانے کے ساتھ دیکھ بھال کی جائے گی.
انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب کے اس انقلابی اقدام سے نوجوانوں کو کھیل کیلئے بہتر گراونڈز میسر ہوں گے. ڈویژن بھر کی تمام سرگرمیوں کو باقاعدہ مانیٹر کیا جارہا ہے.
ڈیرہ غازیخان
ریسکیو1122 ڈیرہ غازیخان نے ٹریفک پولیس کے اشتراک سے گلوبل روڈ سیفٹی کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا
جس میں ریسکیو1122کی نمائندگی ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر محمد سرور جبکہ ٹریفک پولیس کی طرف سے سید محمد آصف شاہ ہیڈ کنٹرولر سٹی ٹریفک پولیس ڈیرہ غازیخان نے کی۔مقررین نے کہاکہ
روڈ سیفٹی ونگ کے تحت ٹریفک پولیس اور ریسکیوعوام الناس میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے مختلف دفاتر اور سٹی ایریا میں پروگرام اورلیکچرز کاانعقاد کیاگیا۔
سید آصف شا ہ نے بتایا کہ ٹریفک قوانین پر عمل پیرا ہو کر مہلک حادثات سے بچاجا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال ہرگز نہ کریں۔ہیلمٹ پہنے بغیر موٹر سائیکل مت چلائیں۔
کم عمر بچوں کو گاڑی یا موٹر سائیکل ہر گز نہ دیں۔کورونا سے بچاؤ کیلئے ماسک کا استعمال کریں۔سیمینار کے بعد ریلی کا انعقاد کیا گیا جو دفتر ریسکیو1122سے چوک چورہٹہ تک نکالی گئی۔
ڈیرہ غازیخان
ضلع ڈیرہ غازیخان میں "خدمت آپ کی دہلیز پر” مہم کے تحت 33420سرگرمیوں کو کور کیاگیا. پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی کے پورٹل پر تصویری ریکارڈ اپ لوڈ کر دیاگیا
موصول ہونے والی تمام آٹھ عوامی شکایات نمٹا دی گئیں. ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے بتایاکہ
ضلع ڈیرہ غازیخان کے شہر اور دیہات میں پہلے ہفتے میں صفائی وال چاکنگ سمیت دیگر سرگرمیوں کو کور کر کے متعلقہ پورٹل پر اپ لوڈ کیا جار ہاہے عوامی فیڈ بیک اور
4
شکایات کو ترجیحی بنیاد وں پر حل کیا جائے گا. ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ اس مہم میں ذاتی دلچسپی لیں.
اپنے محکمے اور ضلع کی کارکردگی بہتر بناتے ہوئے مقابلے میں ڈیرہ غازیخان کو پہلی پوزیشن پر لایا جائے. انہوں نے کہاکہ
مہم کے اختتام پر سزا او رجزا کا فیصلہ کیا جائے گا.
ڈیرہ غازیخان
ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں دریاؤں اور رودکوہیوں کہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے محکموں کو تیاریوں کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں.
فرضی مشقوں کے ساتھ دیگر اقدامات کیے جائیں گے۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے ویڈیو لنک اجلاس منعقد کرتے ہوئے ٹاسک دے دیا.مظفرگڑھ، لیہ اور راجن پو رکے ڈپٹی کمشنرز انجینئر امجد شعیب ترین،
اظفر ضیاء، احمر نائیک کے علاوہ انہار، پی ڈی ایم اے، ریونیو، پولیس اوردیگر محکموں کے افسران شریک تھے کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان ڈویژن کو ہر سال دو طرح کے سیلاب کا خدشہ رہتا ہے۔
ڈیرہ غازی خان اور راجنپور اضلاع میں دریائے سندھ کے ساتھ پہاڑی سلسلوں میں بارشوں سے رود کوہیوں میں طغیانی آتی ہے
جس سے وسیع علاقہ زیر آب آتا ہے۔سندھ اور چناب دریا کے فلڈ کے ساتھ رودکوہیوں کے سیلابی پانی کی دریا تک محفوظ منتقلی کیلئے تجاوزات کا خاتمہ،
حفاظتی بند، نہروں کے کمزور پشتوں کی مرمت اور قدرتی راستوں کی صفائی ضروری ہے۔ چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرزمعاملات کی خود نگرانی کریں.
نشیبی علاقوں میں مویشیوں کی ویکسی نیشن جاری ہے جس کی نگرانی کی جائے. حساس علاقوں میں فلڈ ریلیف کیمپ کی نشاندہی کے ساتھ متعلقہ محکموں،
ملاحوں، کشتیوں اور دیگر سامان رکھنے والوں کے رابطہ نمبر سمیت دیگر ریکارڈ مرتب کیا جائے.
ڈیرہ غازیخان
کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے سرکاری واجبات کی وصولی، زیر التواء جوڈیشل کیسز اور
انکوائریز نمٹانے میں عدم دلچسپی پر متعلقہ افسران کو اظہار ناراضگی کے نوٹسز جاری کرنے کے احکامات دے دیئے.
آئندہ اجلاس میں بہترکارکردگی نہ ہونے پر قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی. انہوں نے یہ احکامات اپنے آفس میں ویڈیو لنک ریونیو اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیے.
مظفرگڑھ، لیہ او رراجن پو رکے ڈپٹی
5
کمشنرز انجینئر امجد شعیب ترین، اظفر ضیاء، احمر نائیک، اسسٹنٹ کمشنرریونیو محمد صفات اللہ، چاروں اضلاع کے ایڈیشنل ڈپٹی
کمشنرز،
اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیلدار،نائب تحصیلدار اور دیگر موجود تھے. کمشنر نے سرکاری واجبات کے اہداف 30جون تک مکمل کرنے کی حتمی تاریخ دے دی. ناقص کارکردگی پر کارروائی کی جائے گی.
نادہندگان کی جائیداد قرقی، مقدمات اور گر فتار یاں عمل میں لانے سمیت دیگر قانونی کارروائی کے احکامات جاری کیے گئے.
اجلا س میں زرعی انکم ٹیکس، سٹیمپ ڈیوٹی، آبیانہ، مالیہ، تاوان اور دیگر سرکاری واجبات کی وصولی کا جائزہ لیاگیا.اجلاس میں بتایاگیاک
ہ ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں 74780ایکڑ سرکاری رقبہ واگزار کرا لیاگیا ہے. اوورسیز پاکستانیز کمشن کے تحت موصول ہونے والی 317شکایات میں سے 252نمٹا د ی گئیں.
ڈیرہ غازیخان
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر
چار دکانوں کو سربمہر کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی.
ڈیرہ غازیخان
خوف کی علامت سمجھے جانے والے لادی گینگ کے خلاف اپنی نوعیت کا تاریخی بڑا آپریشن
لادی گینگ کی تمام کمین گاہیں اور مورچے تباہ۔
سماج دشمن عناصر کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا،کمشنر ڈیرہ غازی خان
جدید آلات سے رابطہ راستوں کی مسلسل نگرانی جاری رکھی جائے گی،کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد
لوگوں کی جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائیگا،کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد
ڈیرہ غازی خان
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقہ میں لادی گینگ کے خلاف اپنی نوعیت کا تاریخی بڑا آپریشن کیا گیا
کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد،آر پی او محمد فیصل رانا،ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز،ڈی پی او عمر سعید اور پولیٹکل اسسٹنٹ حمزہ سالک کی زیر نگرانی لادی گینگ کے خلاف اپنی نوعیت کے تاریخی بڑے آپریشن میں پنجاب پولیس، رینجرز، بارڈر ملٹری پولیس اور دیگر اداروں نے حصہ لیا۔
لادی گینگ کے ممبران مورچے اور کمین گاہیں چھوڑ کر فرار ہو گئے، اداروں نے مشکوک افراد کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی۔
سرچ آپریشن میں ضلع پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حصہ لیا ۔اداروں نے لادی گینگ کے
تمام کمین گاہیں اور مورچے تباہ کر دئے جبکہ لادی گینگ کے ممبران خوف سے بھاگ گئے۔
کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ سماج دشمن عناصر کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔جدید آلات سے رابطہ راستوں کی مسلسل نگرانی جاری رکھی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کی جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائیگا۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون