: ڈیرہ غازیخان
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا ہے کہ میونسپل سروسز کی بہتری اور عوامی مسائل کا بروقت حل سرکاری افسران کی ذمہ داری ہے۔
فرائض میں کوتاہی اور عدم دلچسپی برداشت نہیں کی جائے گی۔متعلقہ محکموں کے افسران فیلڈ میں نظر آئیں۔
انہوں نے یہ بات شہر کے مختلف مقامات کے معائنہ کے دوران افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے ڈیرہ غازی خان شہر کے بلاک 17، دریشک ٹاؤن،مانکہ کینال
ٹریفک چوک، پل ڈاٹ،پاسپورٹ آفس چوک، کچہری روڈ اور دیگر مقامات کا پیدل تفصیلی دورہ کیا۔انہوں نے شہر میں صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا.
انہوں نے غازی یونیورسٹی اور میڈیکل کالج کی چار دیواری پر کیے جانے والے نقش و نگار کا بھی جائزہ لیا
کمشنر نے شہریوں سے بھی ملاقاتیں کرتے ہوئے معلومات حاصل کیں.انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو شہر میں صفائی ستھرائی
سیوریج، شجرکاری اور دیگر معاملات بہتر کرنے کی ہدایات جاری کیں۔کمشنر نے کہا کہ افسران فیلڈ میں جا کر عوامی مسائل حل کریں۔انہوں نے کہا کہ اچانک معائنہ کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے سید تنویر مرتضیٰ،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،اسسٹنٹ کمشنر صدر مہدی ملوف،چیف آفیسر کارپوریشن جواد الحسن گوندل،
چیف آفیسر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی محمد یار کے علاوہ محمد عمران جتوئی،محمد افضل جتوئی اور دیگر ہمراہ تھے۔
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازیخان
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں عوامی مسائل کے حل، ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ اور میونسپل سروسز کی بہتری کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں.
ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی زیر نگرانی اسسٹنٹ کمشنر تونسہ رابعہ سیال نے مختلف محکموں کے افسران کے ہمراہ ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا.
انہو ں نے آر سی سی فیکٹری کا دورہ کرتے ہوئے سیور بلاکس، مین ہولز کے ڈھکن، سیوریج پائپ لائنز اور ٹف ٹائلز کی تیاری کے عمل کا جائزہ لیا. معیار چیک کرنے کے
2
ساتھ دیگر امور چیک کیے. انہو ں نے شہر میں جاری ٹف ٹائلز اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیتے ہوئے کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں.
دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسدچانڈیہ نے واٹر سیوریج ڈسپوزل کوٹ چھٹہ کا معائنہ کیا. مشینری، پمپس کی چیکنگ کے ساتھ دیگر معاملات کا جائزہ لیا
انہوں نے مارکیٹوں کے معائنہ کے دوران کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پانچ دکانیں سربمہر کرنے کے ساتھ 3500روپے جرمانہ بھی عائد کیا
انہوں نے تحصیل میں کورونا ویکسی نیشن سنٹر کا بھی دورہ کرتے ہوئے انتظامات چیک کیے. اسسٹنٹ کمشنر صدر مہدی ملوف نے ٹریفک چوک اور نزدیکی علاقوں کو تجاوزات سے
پاک کرنے کیلئے آپریشن کی نگرانی کی. ٹیموں نے سامان ضبط کرنے کے ساتھ دیگر قانونی کارروائی کی.
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازیخان
حکومت پنجاب کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر غلام نظام الدین نے سول ویٹرنری ڈسپنسری یارو، کوٹ مبارک، بہادر گڑھ اوردیگر کا دورہ کرتے ہوئے
مراکز کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال، ملازمین کی حاضری، ویکسین اور دیگر معاملات چیک کیے. انہوں نے عملہ کو ہدایت کی کہ
وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں مویشیوں کو مختلف امراض سے بچانے کیلئے گھر گھر مہم جاری ہے
افسران مہم کی نگرانی کے ساتھ مویشی پال کو گھر کی دہلیز پر طبی سہولیات فراہم کریں.
انہوں نے کہاکہ دودھ، گوشت اور انڈوں کی پیداور میں اضافہ کر کے معاشی حالات بہتر کے ساتھ شہریوں کو غذا فراہم کرنے میں مدد فراہم کی جاسکتی ہے انہوں نے کہاکہ
ویکسین کو محفوظ رکھنے کیلئے تمام ضروری وسائل استعمال میں لائے جائیں.
انہوں نے کہاکہ ویٹرنری ڈسپنسریوں اور ہسپتالوں کے اچانک معائنہ کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا.
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازیخان
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہاہے کہ سول آفیسرز کلب کو تفریحی و سماجی سرگرمیوں کیلئے استعمال کیا جائے گا.
ممبر شپ کے ذریعے ہر شہری کو داخلے کی اجازت ہو گی. انہوں نے یہ بات اپنے آفس میں کلب کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی.
سینئرنائب صدر چیمبر آف کامرس محمد لطیف پتافی، ممبر پنجاب بار کونسل ملک محمد اقبال ثاقب، پی ٹی آئی کے رہنما اللہ بخش کورائی اور دیگر موجو د تھے.
ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی نے بریفنگ دی. کلب کے بورڈ آف گورنرز نے کہاکہ آفیسرز کلب کو خطے کا بہترین کلب بنایا جائے گا
جس میں معیاری تفریحی سرگرمیاں منعقد کرنے کے ساتھ کھیلو ں کے فروغ کیلئے اقدامات کیے جائیں گے. اس موقع پر مختلف تجاویز بھی زیر غور لائی گئیں.
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازیخان
انتظامی افسران انتظامی امور اور دیگر مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ علاقے کی تعمیرو ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں
افسران نے دستیاب وسائل کو بروئے کار لا کر تعمیرو ترقی کے جاری منصوبوں کو بروقت مکمل کرنا ہے۔ یہ بات کمشنر ڈی جی خان ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈپٹی کمشنر آفس میں مظفرگڑھ ضلع کی
تعمیرو ترقی کیلئے ضلعی ترقیاتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجینئر امجد شعیب خان ترین بھی ان کے ہمراہ تھے
کمشنر نے کہا کہ منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے ٹیم ورک کی ضرورت ہے آپس کے باہم رابطے سے تمام مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے جس سے مثبت نتائج برآمد ہونگے،
انہوں نے کہا کہ جو بھی کام شروع کریں اس کو پایہ تکمیل تک ضرور پہنچائیں اور مکمل ہونے والے تمام منصوبوں کے چیک فوری طور پر جاری کئے جائیں تاکہ
فنڈز لیپس نہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پرضلع مظفرگڑھ کی کارکردگی بہت بہتر ہے تاکہ کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے
اور تمام جاری منصوبوں کو 15جون تک مکمل کرلیا جائے۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنرانجینئر امجد شعیب خان ترین نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ
4
ضلع مظفرگڑھ میں تعمیر و ترقی کے 1376منصوبوں کو کام کیا گیا جس کے لئے 21ارب 65کروڑ45لاکھ روپے سے زائد کی رقم مختص کی گئی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ اب تک مجموعی طور پرمنصوبوں پر 62فیصد کام مکمل ہو چکا ہے جس پراب تک 14ارب 24کروڑ سے زائد کی رقم خرچ کی جاچکی ہے۔۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس جام آفتاب، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مہر محمد اقبال
ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ انعم حفیظ، ٹیکنیکل آفیسر تنویر احمد سہو سمیت متعلقہ محکموں کے ضلعی سربراہان نے شرکت کی۔
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازیخان
ضلع ڈیرہ غازیخان میں مویشیوں کو وبائی امراض سے بچانے کیلئے محکمہ لائیو سٹاک کی طرف سے ویکسی نیشن مہم کا آغاز کر دیا گیاہے
ٹیمیں گھر گھر جا کر مویشیوں کی ویکسی نیشن کر رہی ہیں.
ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر غلام نظام الدین کی زیر نگرانی ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر جاوید کمال نے مختلف مقامات پر جا کر ویکسی نیشن کے عمل کا جائزہ لیا
ایڈیشنل چیف سیکرٹری کیپٹن ریٹائرڈ ثاقب ظفر کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان میں ویکسی نیشن مہم جاری ہے
ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر جاوید کمال نے بتایا کہ محکمہ لائیو اسٹاک کا عملہ بیماریوں سے بچاؤ کیلئے جانوروں کو حفاظتی ویکسین لگا رہا ہے
انہوں نے کہاکہ گرمی کی شدت میں اضافہ سے مویشی مختلف امراض میں مبتلا ہو سکتے ہیں اس لیے حفاظتی ویکسی نیشن بہت ضروری ہے۔
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازیخان
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمدخان بزدار کے ویژن ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ثاقب ظفر اور سیکرٹری لائیو سٹاک جنوبی پنجاب آفتاب پیرزادہ کی خصوصی ہدایت پر مویشی پال کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جارہی ہیں
ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک کوٹ چھٹہ ڈاکٹر اعجاز حسین کھوسہ نے بتایا کہ تحصیل کوٹ چھٹہ کے مویشی پال میں کٹا بچاؤ اور کٹا فربہ پروگرام کے تحت 23 لاکھ روپے
5
سے زائدکے چیک تقسیم کیے جا چکے ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ
صوبائی وزیر لائیو سٹاک سردار حسنین بہادر دریشک کی خصوصی دلچسپی سے تحصیل کوٹ چھٹہ کے تمام ویٹرنری ہسپتال اور ڈسپنسریوں کو اپ گریڈ کردیا گیا ہے
پولٹری کی پیداوار بڑھانے کیلئے سبسڈی پر پولٹری یونٹ دیئے جا رہے ہیں
تحصیل میں گل گھوٹو اور دیگر بیماریوں سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے جات اور مویشیوں کی مفت ویکسی نیشن کی جا رہی ہے
جانوروں کو امراض سے بچانے اور بہتر پیداوار کیلئے محکمہ لائیو سٹاک کی سفارشات پر عمل کیا جائے
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
: ڈیرہ غازی خان
ایڈیشنل سیکرٹری زراعت ٹاسک فورس جنوبی پنجاب بارک اللہ نے کہا کہ کاشتکار کپاس کی کاشت کےلئے تصدیق شدہ اور معیاری بیج استعمال کریں۔
افسران کاشتکاروں تک ایڈوائزری سروس کی بروقت فراہمی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈیرہ غازی خان میں ڈویژن بھر کے ڈپٹی ڈائریکٹرز کے اجلاس کے دوران کہی۔
اجلاس کپاس کی کاشت سے متعلق پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالٰی کے فضل سے اس سال گندم کی فصل اچھی ہوئی ہے۔
گندم کی فصل سے کھیت بروقت فارغ ہونے کی وجہ سے کپاس کی جلد کاشت کو فروغ ملا ہے۔جسکے مثبت اثرات کپاس کی پیداوار پر بھی آئیں گے۔
ایڈیشنل سیکرٹری زراعت نے کہا کہ محکمہ کپاس کی فصل کی بحالی کےلئے کوشاں ہے۔ بارک اللہ نے بتایا کہ افسران کپاس کی فصل کے آئی پی ایم نمائشی پلاٹس پر بھرپور توجہ دی جائے تاکہ
ماحول دوست ٹیکنالوجی کے ثمرات کاشتکاروں تک پہنچائے جائیں۔ ایڈیشنل سیکرٹری زراعت کو بتایا گیا کہ کپاس کی فصل کی کاشت کا اس سال ہدف 8لاکھ 81 ہزار مقرر کیاگیا ہے۔
جس کے حصول کےلئے چیلنجز کے باوجود تمام کوششیں بروئے کار لائی جارہی ہیں۔
اجلاس میں ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈیرہ غازی خان ڈویژن مہر عابد حسین اور ڈپٹی ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔
علاوہ ازیں ایڈیشنل سیکرٹری زراعت نے چوک چورہٹہ ڈیرہ غازی خان میں سیلرز کے پاس کپاس کے بیج کے سٹورز بھی چیک کئےاور ریکارڈکی انسپکشن کی۔
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازی خان
ایڈیشنل سکریٹری زراعت ٹاسک فورس جنوبی پنجاب افسران کے اجلاس سے خطاب دوسری
طرف ڈیلرز کا ریکارڈ چیک کررہے ہیں
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
: ڈیرہ غازی خان
ڈیرہ غازی خان میں غیر قانونی طور پر تعمیر چار دکانیں سربمہر پانچ عمارتوں کے مالکان کو قانونی تقاضے پوری کرنے کےلئے تین روز کی مہلت دیتے ہوئے
تنبیہ کے نوٹسز جاری کردئیے گئے کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ارشاد احمد کی ہدایت پر
چیف آفیسر کارپوریشن آفیسر جواد الحسن گوندل کی نگرانی ڈپٹی ایم او آر عمر ریاض ایم او پی مختیار حسین اور انسپکٹر پلاننگ غلام محمد سلطان پر مشتمل ٹیم نے بار بار تنبہہ کے باوجود
تعمیراتی نقشہ منظور نہ کرانے پر چار دکانیں سربمہر کردیں چیف آفیسر کارپوریشن جواد الحسن گوندل
نے کہا کہ مہلت پوری ہونے پر قانونی تقاضے پورے نہ ہونے پر ان عمارتوں کو بھی سیل کردیا جائیگا۔انہوں نے بتایا کہ
غیر قانونی تعمیرات اور ہاؤسنگ کالونیوں کے خلاف بلاامتیاز آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کی ہدایت پر غیر قانونی واٹر کنکشنز کوبھی منقطع کیا جارہاہے۔
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازی خان
میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی ٹیمیں غیر قانونی تعمیرات سربمہر کررہی ہیں
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون