ملتان
سابق گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ اور ملک آصف رفیق رجوانہ، بیرسٹر کاشف رفیق رجوانہ نے سابق ایم این اے شیخ محمد رشید کے بیٹے شیخ سعید کی وفات پر
ان کے بھائیوں سابق ایم این اے شیخ طارق رشید، شیخ مصور اور مرحوم کے بیٹوں شیخ عاصم سعید
شیخ احمد سعید سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کے بلند درجات کی دعا کی۔ اس موقع پر ملک رفیق رجوانہ نے کہا کہ
مرحوم شیخ سعید کی وفات ایک بہت بڑا صدمہ ہے اللہ تعالیٰ سوگواران کو صبر وجمیل اور مرحوم کی مغفرت عطاء فرمائے۔
ملتان
ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے یونین کونسلوں کی خصوصی صفائی مہم کا پلان تیار کر لیا ہے۔لوڈر سکواڈ، سپیشل صفائی سکواڈ اور لوڈر رکشے صفائی مہم میں حصہ لیں گے۔
ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی فخرالاسلام ڈوگر نے پہلے مرحلے میں یونین کونسل 49 اور 50 میں خصوصی صفائی کا ٹارگٹ دیا ہے۔
یونین کونسل کے خالی پلاٹوں، کونوں اور کھدروں سے تمام کوڑا اور کچرا اٹھانے کی مہم شروع کر دی گئی ہے۔
ان یونین کونسلوں میں سڑکوں،گلیوں اور محلوں میں صفائی مہم جاری ہے۔
شیڈول کے مطابق روزانہ دو سے تین یونین کونسلوں کو خصوصی صفائی کے لئے ٹارگٹ کیا جائے گا۔
ملتان
تھانہ قطب پورکےعلاقے مسلح افراد کا شہری پر دھاوا،فائرنگ کرکے زخمی کردیا
نشتر ہسپتال داخل کروایاگیا ہے۔ تفصیل کےمطابق چاہ تالی والا بستی لنگڑیال کارہائشی امتیاز گھرکےباہر موجود تھا کہ
ملزمان کالا،اشرف اور طیب آ گئے تشدد شروع کردیا اور پسٹل سے فائر مارکر زخمی کرکے فرارہوگئے
واقع کی اطلاع پر متعلقہ پولیس نےجائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمی کو ریسکیو 1122کی مدد سے ابتدائی امداد کےلئے نشتر ہسپتال منتقل کیاگیا
جہاں ڈاکٹرز کےمطابق بائیں ٹانگ میں گولی اورحالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے
پولیس نےزخمی کابیان کےبعد ملزمان کےخلاف کارروائی شروع کردی ہے۔
ملتان
سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی کے ہمراہ جامعہ زکریا کی فیکلٹی آف ایگریکلچرکا دورہ کیا۔
سیکرٹری ایگریکلچر نے کہا کہ زراعت میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ملکی پیداوار میں اضافے کو یقینی بنانے کی طرف توجہ کی ازحد ضرورت ہے ۔
حکومت تعلیم کی بہتری اور اعلیٰ معیار کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے کہا کہ
جامعات میں ہونے والی ریسرچ کو زراعت کو درپیش نئے چیلنجز سے مربوط کرنے کی حکمت عملی کو زکریا یونیورسٹی نے اپنے تعلیمی منصوبے میں
کلیدی حیثیت دی ہے ۔ وائس چانسلر نے محکمہ زراعت کے آفیسرز اور ٹیکنیکل عملے کو تربیتی کورسز کروانے کی بھی پیشکش کی
اور کہا فیکلٹی آف ایگریکلچر کے ماہرین زراعت عالمی سطح پر اپنا نام رکھتے ہیں اور وہ جدید تقاضوں سے مکمل طور پر آگاہ ہیں
ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر ل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر حکومت علی نے کہا کہ ملتان میں اگرچہ اور بھی درسگاہیں کام کررہی ہیں
مگر ہمیں یہ فخر ہے کہ یونیورسٹی کی فیکلٹی آف ایگریکلچر کی تحقیق اور تدریس کا اس خطے میں ایک تاریخی مقام ہے۔
ملتان
ایڈیشنل سیشن جج ملتان پرویز نواز نے پروفیسر ڈاکٹر سلمان وارث اور ان کی اہلیہ شفق وارث کے جلیل آباد میں واقع قیمتی پلاٹ پر ناجائز طور پر قبضہ کرنے کے مقدمہ میں
ملوث قبضہ گروپ کے سرغنہ رانا انور عرف انو کی عبوری ضمانت خارج کرنے کا حکم دیا ہے۔
وکیل رانا آصف سعید نے موقف اختیار کیا کہ پٹیشنر نے جلیل آباد کالونی
میں ایک کنال کا پلاٹ خرید کر رکھا ہے جس پر رانا انور نے ناجائز طور پر قبضہ کیا ہے اور پٹواری کی مدد سے فرضی بدر بنا کر
مالک بن بیٹھا جس پر اس کے خلاف تھانہ صدر نے مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
ملتان
ایڈیشنل سیشن جج ملتان محمد حسین نے ڈسٹرکٹ اور سنٹرل جیل ملتان کا دورہ کیا۔معمولی جرائم میں ملوث 6 قیدیوں کو رہا کرنے کے احکامات جاری کیے۔
ایڈیشنل سیشن سیشن جج ملتان محمد حسین اور سول جج عمران عابد و دیگر سٹاف کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل ملتان پہنچے۔
جہاں سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل ظہیر ورک نے ان کا استقبال کیا۔انہوں نے معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث 5 قیدی کو رہا کرنے کے احکامات جاری کیے۔
بعدازاں وہ سنٹرل جیل ملتان پہنچے جہاں سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل نوید اشرف نے انکا استقبال کیا۔
انہوں نے اسیران کے مسائل سنے اور ان کے حل کو یقینی بنانے کے لیے ہدایات دیں۔معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث 1 قیدی کو رہا کرنے کے احکامات دیے
ملتان انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت ملتان کے جج مسعود ارشد نے خاتون کو تیزاب سے جھلسانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر
جیل بھجوادیا ہے۔
تھانہ صدر ملتان کے مطابق ملزم محمد شہزاد کے خلاف 4 مئی کو مقدمہ نمبر 171 درج کیا جس میں الزام عائد کیا کہ
ملزم نے معمولی رنجش پر سائرہ بانو پر تیزاب پھینک دیا جس سے وہ 70 فیصد تک جھلس گئی تھی
ملزم کے خلاف گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے ہیں۔
عدالت نے قرار دیا کہ ملزم کے خلاف کافی ثبوت موجود ہیں
جو قصور وار ٹھہرایا گیا ملزم کو 25 مئی کو دوبارہ عدالت پیش کیا جائے۔
ملتان
ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے انصاف کی تیز تر فراہمی اور تھانہ کلچر میں عملی تبدیلی کیلئے انسپکشن کا سلسلہ تیز کرنے کا حکم دیا ہے
اس سلسلے میں جنوبی پنجاب پولیس آفس کے تمام اسسٹنٹ انسپکٹرز جنرل اور ضلعی پولیس افسران کو تھانوں اور ناکوں کی اچانک چیکنگ کے احکامات جاری کئے گئے ہیں
ایڈیشنل انسپکٹر جنرل نے اس سلسلے میں ڈیوٹی روسٹر جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ماہ رمضان اور عیدالفطر کے بعد تھانوں میں شہریوں کی آمد میں اضافے کے
ییش نظر سروس ڈیلیوری کا معیار بہتر کیا جائے اور تمام فیلڈ افسران دفاتر سے نکل کر اپنے اضلاع میں چیکنگ کریں۔
اس حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس امیج میں بہتری لانے کیلئے تھانوں کا کردار مرکزی ہے
کیونکہ پہلے مرحلے میں ہر مظلوم نے انصاف کے حصول کیلئے تھانوں کا رخ کرنا ہے۔
فیلڈ افسران ظالم کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے کسی دباؤ کو خاطر میں نہ لائیں
اور میرٹ پر ڈیوٹی سرانجام دیں انسپکشن ٹیمیں جنوبی پنجاب کے تمام تھانوں کی حالت زار اور کرائم ریٹنگ بھی چیک کرینگی۔
ناکوں اور حساس مقامات پر تعینات پولیس جوانوں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ
وہ بلٹ پروف جیکٹس پہنیں اور حفاظتی ایس او یپز پر سختی سے کاربند رہیں۔
بعد ازاں اجلاس میں امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔
ملتان
جاوید ہاشمی کے شادی ہال کے خلاف انتظامیہ کی بڑی کارروائی محکمہ اوقاف نے
آپریشن کرکے مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید ہاشمی کے شادی ہال کی دیواریں گرادیں
شامیانے اور ڈیکوریشن کا دیگر سامان، کراکری بھی قبضے میں لے لی۔
سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کے آبائی گاوں مخدوم رشید میں ضلعی انتظامیہ اور
محکمہ اوقاف نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کے
داماد زاہد بہار ہاشمی کاشادی ہال گرادیا
اور اس کا تمام سامان بھی قبضہ میں لے لیا۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون