دسمبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تجزیے اور تبصرے

 مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی مسلسل وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) تھانہ یونیورسٹی اور صدر سمیت دیگر مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی مسلسل وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈاکوو ¿ں کی لوٹ مار شہری نقدی اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہو گئے۔ تھانہ یونیورسٹی کی حدود ڈیرہ بھکر روڈ اٹک فلنگ سٹیشن کے قریب ڈاکوو ¿ں نے سعداللہ سکنہ مدینہ کالونی اور محمد الیاس سکنہ مدنی ٹاﺅن سے اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل 125 اور دوموبائل فون لوٹ کر لے گئے۔ تھانہ صدر کی حدود ڈیفنس کالونی میں چار ڈاکوو ¿ں نے بخت میر محسود سکنہ تاج کالونی سے تین ہزارر وپے نقدی ،موبائل فون ،شناخی کار ڈ ،وطن کارڈ اور موبائل فون چھین کر لے گئے ۔
٭٭٭
تیرہ سالہ لڑکی کو شادی کی غرض سے اغواءکرنے کے الزام میں پانچ بھائیوں اور باپ سمیت آٹھ افراد کے خلاف مقدمہ درج

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)تھانہ کلاچی کی حدود کوٹ دولت میں تیرہ سالہ لڑکی کو شادی کی غرض سے اغواءکرنے کے الزام میں پانچ بھائیوں اور باپ سمیت آٹھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے باپ اور تین بھائیوں کو گرفتارکرلیا ،کلاچی کے گاﺅں کوٹ دولت کے رہائشی نے پولیس کو بتایا کہ ملزم جمشید ولد عبدالمجید نے اپنے دیگر چار بھائیوں اور باپ سمیت سات افراد کی ایماءپر میری تیری سالہ بیٹی کو بہلا پھسلا کر شادی کی غرض سے اغواءکرلیاہے۔پولیس نے لڑکی کے باپ کی رپورٹ پر پانچ بھائیوں اور باپ سمیت آٹھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نے کاروائی کے دوران باپ اور تین بھائیوں سمیت چار افراد کو گرفتارکرلیاہے۔
٭٭٭
کھلے عام پٹاخے فروخت کرنے کے الزام میںتین دکانداروں کے خلاف مقدمہ درج

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)چھوٹا بازار میں کھلے عام پٹاخے فروخت کرنے کے الزام میںتین دکانداروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ،سٹی پولیس نے کاروائی کے دوران چھوٹا بازار ڈیرہ میں کھلے عام بارودی پٹاخے فروخت کرنے کے الزام میںمحمد اسرار قریشی ، گل بت ولد گل برات دوتانی سکنہ کوکار اور خلیق ولد محمد علی راجپوت سکنہ محلہ چمن چوک کے خلاف مقدمہ درج کرکے ایک دکاندار گل بت کو گرفتار کرلیا ہے۔
٭٭٭
چور مکان میں داخل ہوکر موٹرسائیکل لے اڑے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)تھانہ صدر کی حدود میں موٹرسائیکل چوری کی واردات ، چور مکان میں داخل ہوکر موٹرسائیکل لے اڑے ، تین افراد کے خلاف موٹرسائیکل چوری کا مقدمہ درج کرلیاگیا ،تھانہ صدر کی حدود علاقہ وانڈہ بلوچ میں ملزمان رات کے وقت نواب خان ولد عبداللہ قوم سلیمان خیل کے مکان میں داخل ہوئے اور وہاں پر موجود اس کا موٹرسائیکل ہنڈا 125 چوری کرکے فرارہوگئے ،پولیس نے شیخ یوسف کے رہائشی دو بھائیوں سمیت تین افراد کے خلاف موٹرسائیکل چوری کا مقدمہ درج کرلیاہے۔
٭٭٭
مرغی کی قیمت میں روز بروز اضافہ ،مرغی کا گوشت 460 روپے فی کلو کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ میں مرغی کی قیمت میں روز بروز اضافہ ،مرغی کا گوشت 460 روپے فی کلو کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جبکہ ٹماٹر سمیت کئی سبزیوں کی قیمتوں میں کمی واقع ہوگئی ہے تاہم آم کی آمد پر اس کے نرخ 140سے 230 روپے فی کلو مقرر ہوئے جو بہت زیادہ ہیں۔ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے آغاز میں مقامی مارکیٹ میں زندہ مرغی کی قیمت 200 روپے سے 260 روپے فی کلو گرام تھی جو اب آہستہ آہستہ بڑھ کر 300 روپے فی کلو گرام سے زیادہ ہوگئی جبکہ مرغی کا گوشت 460 روپے سے متجاوز کرگیاہے۔ٹماٹر کی قیمت ماہ رمضان کے ابتدا میں 40 روپے فی کلو گرام تھی جو اب کم ہوکر 20سے 25 روپے میں فروخت ہورہا ہے ۔ اسی طرح آلو کے علاوہ باقی سبزیوں کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھنے کو مل رہی ہے تاہم پھلوں کے نرخوں میں اضافہ ہوا ہے۔ کیلا کی قیمت 70 روپے فی درجن سے بڑھ کر 120 روپے تک جاپہنچی ہے البتہ تربوز کی قیمت میں 10 روپے کمی آئی ہے اور اب20 روپے سے 30 روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے۔ پھلوں کے بادشاہ کی مارکیٹ میں آمد پر آم کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں اور سندھڑی نمبر ایک کی قیمت 230 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ لنگڑا آم کی قیمت فروخت 140 روپے فی کلو ہے۔
٭٭٭
سونا،پرائز بانڈز اور ڈالرز خریدنے والے سرمایہ کار کی چھان بین شروع کردی گئی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے سال2017سے سال 2020 تک کروڑوں روپے مالیت کا سونا،پرائز بانڈز اور ڈالرز خریدنے والے سرمایہ کار کی چھان بین شروع کردی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی ٹیمیں سرمایہ کاری کرنے والوںکی تھرڈ پارٹی معلومات اکٹھی کریں گی۔ایف بی آر اس امر کا جائزہ لے گا کہ ڈالرز ،پرائز بانڈز اور سونا خریدنے والوں کے پاس سرمایہ کہاں سے آیا۔گوشواروں میں سرمایہ کاری ظاہرنہ کرنے والوں کا بھی کڑا حساب ہوگا۔ڈالرز، پرائز بانڈز اور گولڈ کے غیر رجسٹرڈ سرمایہ کاروں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کیلئے نوٹسز جاری کئے جائیں گے۔ٹیکس نیٹ میں موجود ہونے کے باوجود سرمایہ کاری کی درست تفصیلات چھپانے والوں کو بھاری جرمانے بھی کئے جائیں گی
٭٭٭
لیل القدر، جشن نزول قرآن اتوار اور پیر کی درمیانی نہایت عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ملک بھر کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی لیل القدر، جشن نزول قرآن اتوار اور پیر کی درمیانی نہایت عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی۔ شہر بھر کی مساجد میں نماز تراویح میں ختم قرآن کے اجتماعات منعقد کئے گئے۔علماءکرام نے شب قدر کے فضائل بیان کئے۔ محافل شبینہ و جشن نزول قرآن ، صلو التسبیح،، ختم دورود شریف اور اللہ تعا لی کے حضو ر گنا ہو ںسے تو بہ جنت کی طلب اور دوزخ سے نجات ، بخشش و مغفر ت ،ایما ن و سلامتی ،رزق کی کشادگی ، آفا ت و بلیات ،وبائی امراض سے حفاظت عالم اسلام پاکستان کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔شہر بھر کی مساجد میں علما کرام ،ائمہ ،خطبا نے مسلم امہ کی ترقی ، خوشحالی، ملک و قوم خصوصا ڈیرہ شہر کے امن و سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی اجتما عی دعائیںگئی جبکہ شہر کی بشتر مساجد میں شب بیداری کے اجتماعات منعقد ہوئے اس ضمن میں حکومت کی جانب سے جاری ایس او پیز کا خیال رکھا گیا۔شہریوں کی بڑی تعداد نے محلوں اورپڑوسیوں کے مساکین میں افطار تقسیم کیں۔
٭٭٭
شہر کے بیشتر علاقوں میں کاروبار ، کچھ علاقوں میں رات گئے تک دکانیں کھلنے کا سلسلہ جاری

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)حکومت کی جانب سے عوام کو کورونا سے بچانے کے لیے گھر میں رہیے۔محفوظ رہیے کی پالیسی کے تحت سرکاری چھٹیوں کا آغاز ہوگیا ہے۔یہ سرکاری تعطیلات 16 مئی تک جاری رہیں گی۔حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈیرہ بھر میں تمام اہم کاروبار بند ہیں،سوموار کو شہر کی تمام بڑی اور چھوٹی مارکیٹیں اور بازار بند رہے۔شہر کے عوامی مقامات پر دن کے اوقات میں گرمی کے سبب تقریبا سناٹے کا راج رہا۔پبلک ٹرانسپورٹ بھی معمول سے کم رہی۔شہر میں صرف کریانہ۔میڈیکل اسٹورز۔دودھ۔بیکریاں۔پیٹرول پمپس اور ضروریات زندگی کی اشیا کی دکانیں کھلی رہیں۔شہر میں ہوٹلز اور فوڈز آئٹمز کی دکانوں پر پارسل اور ٹیک اوے کا سلسلہ جاری ہے۔شہر کے بیشتر علاقوں میں کاروبار تو بند ہے لیکن کچھ علاقوں میں رات گئے تک دکانیں کھلنے کا سلسلہ جاری ہے۔شہر کے کئی علاقوں میں کورونا ایس او پیز کے نام پر دکانیں بند کرائی جارہی ہیں اور کِئی علاقوں میں کاروبار جاری ہے جس پر انتظامیہ نے مبینہ طور پر آنکھیں بند کی ہوئیں ہیں۔شہر میں لاک ڈاﺅن کا سماں ہونے کے باوجود عوام ماسک پہنے اور سماجی دوری پر عمل کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔انتظامیہ بھی کورونا ایس او پیز پر عمل کرانے کے لیے سنجیدہ اقدام نہیں کررہی ہے۔ سوموار کو افطار سے قبل پھلوں کے اسٹالز۔بیکریوں۔سموسوں وپکوڑوں کے اسٹالز پر رش دیکھنے میں آیا۔ان مقامات پر کھلے عام کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی گئیں۔شہر میں کئی مقامات پر عید کی تیاریوں کے حوالے سے اسٹالز لگے ہوئے تھے۔سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ حکومت کوچاہیے کہ وہ کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرائے۔قانون کا یکساں اطلاق کیا جائے۔
٭٭٭
پبلک ہیلتھ ریفرینس لیبارٹری مفتی محمود میڈیکل ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) کمشنر ڈیرہ ڈویژن عامر لطیف خان نے پبلک ہیلتھ ریفرینس لیبارٹری مفتی محمود میڈیکل ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا۔پی ایچ آر ایل کے سربراہ ڈاکٹر راحیلہ نے کوویڈ 19 کے نمونے ٹیسٹ پروسیسنگ کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ روزانہ873نمونوں کی جانچ پڑتال کرکے ان کے رزلٹ مرتب کرکے آئی پی ایم ایس پر اپ لوڈ کر دیے جاتے ہیں جس میں روزانہ کی بنیاد پر رزلٹ ڈیرہ اسماعیل خان500،ٹانک 140اور جنوبی وزیرستان کے233شامل ہوتے ہیں ۔آخر میں کمشنر ڈیرہ ڈویژن نےCOVID-19ویکسی نیشن کاﺅنٹر کا بھی دورہ کیا۔ شہریوں کے ویکسی نیشن کے عمل کو چیک کیا ۔ پی ایچ آر ایل ڈیرہ اور ویکسی نیشن کاﺅنٹر دونوں میں انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا۔
٭٭٭
کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) درابن روڈٹول پلازہ کے قریب تیزرفتارموٹرکار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق۔تفصیلات کے مطابق درابن روڈ ٹول پلازہ کے قریب تیزرفتارموٹرکار اورموٹرسائیکل کے تصادم میں موٹرسائیکل سوار نصیب اللہ ولد حفیظ اللہ سکنہ سکندرشمالی موقع پر جاں بحق ہوگیا جب کہ کار ڈرائیور سے بے قابوہوکر سڑک کنارے نیچے اترگئی تاہم خوش قسمتی سے کار میں سوارافراد محفوظ رہے ۔
٭٭٭
میڈیا کالونی کے قیام کے دیرینہ مطالبہ کی تکمیل بھی علی امین برادران کی ترجیحات میں شامل ہے،محمد نواز خان

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)وفاقی وزیر علی امین خان گنڈہ پور ڈیرہ اسماعیل خان کے عوام کی انفرادی تکالیف کے خاتمے اور اجتماعی مشکلات کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا کالونی کے قیام کے دیرینہ مطالبہ کی تکمیل بھی علی امین برادران کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر کے ترقیاتی منصوبوں کے فوکل پرسن محمد نواز خان نے ڈیرہ پریس کلب کے دورہ کے موقع پر کیا۔ جنرل سیکرٹری ڈیرہ پریس کلب محمد فضل الرحمان نے ممبران وعہدیداران کے ہمراہ ان کا خیر مقدم کیا انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں وفاقی وزیر علی امین خان گنڈہ پور کی نگرانی میں جہاں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل ہوچکے ہیں وہیں درجنوں منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے ڈیرہ پریس کلب میں سٹوڈیو کی تعمیر اور تزئین و آرائش کے منصوبہ کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت سے وفاقی وزیر آگاہ ہیں یہ منصوبہ وقت مقررہ پر ہی مکمل ہوگا انہوں نے کہا کہ ایک جانب اجتماعی ترقی کے منصوبوں پر توجہ دیکر ریکارڈ قائم کیئے جارہے ہیں تو دوسری جانب عوام سے انفرادی محبت کارشتہ بھی مزید تقویت پا رہا ہے اس ضمن میں رمضان المبارک میں حلقہ کے عوام کو راشن کی فراہمی کاسلسلہ جاری رکھا گیا ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والوں کو بلاامتیاز انکی دہلیز پر راشن فراہم کیا گیا اس نیک مقصد میں کوٹیم متحرک ہے ہم اسے خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا کالونی کے دیرینہ مطالبہ کی تکمیل کے لیئے نہ صرف وفاقی وزیر علی امین خان گنڈہ پور بلکہ انکے بھائی صوبائی وزیر فیصل امین خان گنڈہ پور بھی زاتی دلچسپی لیئے ہوئے ہیں اس موقع پر انہوں نے پریس کلب میں جاری ترقیاتی کاموں کا بھی معائنہ کیا۔
٭٭٭
موٹرسائیکل و کار چوری میں ملوث گروہ بے نقاب ، چوری شدہ موٹر سائیکلیں اور گاڑی برآمد

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) کینٹ پولیس نے موٹرسائیکل و گاڑی چوروں کے گروہ کو گرفتارکرکے ان سے پانچ موٹرسائیکلیں،ایک مسروقہ گاڑی اوربڑی تعدادمیںٹمپرڈسامان برآمدکرلیا۔تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن ریٹائرڈ نجم الحسنین لیاقت کی ہدایت پر ڈی ایس پی فضل رحیم کی قیادت میں ایس ایچ او کینٹ عبدالغفار خان نے کاروائی کے دوران موٹر سائیکل و گاڑی چوروں کا گروہ گرفتار کر لیا گرفتار شدہ گروہ سے5عدد چوری شدہ موٹر سائیکل اور1مسروقہ گاڑی اور بڑی تعداد میں ٹمپرنگ کا سامان جس میں ٹینکی، ٹاپے اور سپرے موجود ہیں برآمد کرلیا گیا۔گرفتار شدہ گروہ سے تفتیش کا عمل جاری ہے اور مزید کامیابی ملنے کی توقع کی جا رہی ہے۔
٭٭٭
باغات میں گرے ہوئے اور خراب پھل اکٹھے کرکے فوری باغ سے باہر زمین میں گڑھاکھود کر دبانے کی ہدایت

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ماہرین زراعت نے آم کے باغبانوں کو پھل کی مکھی کے تدارک کیلئے باغات میں گرے ہوئے اور خراب پھل اکٹھے کرکے فوری باغ سے باہر زمین میں گڑھاکھود کر دبانے کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ ا س ضمن میں کسی غفلت یاکوتاہی کامظاہرہ نہ کیاجائے کیونکہ اس طرح پھل کی مکھی کاحملہ بڑھنے کاخدشہ ہو سکتاہے جس سے پیداوار متاثر ہونے کابھی احتمال ہوتاہے۔انہوںنے کہاکہ باغبان باغات سے پھل کی نر مکھی کے تدارک کیلئے میتھائل یو جینال کے 6 جنسی پھندے فی ایکڑ لگائیں جبکہ مادہ مکھی کے تدارک کیلئے پروٹین ہائیڈرولائسیٹ کے محلول کو ہر دوسرے پودے پر ایک مربع میٹر کی جگہ پر سپر ے کیا اور یہ عمل ہر دس دن کے وقفہ سے دہرایا جائے۔انہوں نے کہا کہ باغبان سفارش کے مطابق پٹ سن کی بوریوں کو شیرے میں بھگوکر ا ±ن کے ا ±وپر تھوڑی مقدار میں ٹرائی کلورفان کا د ±ھوڑا کریں اور ا ±ن کو باغ میں سایہ دار جگہوں پر رکھیں تاکہ پھل کی مکھی کا تدارک ہوسکے۔انہوں نے بتایا کہ آم کے باغات میں پھل کی مکھی کے کنٹرول کیلئے اس کے میزبان پودوں مثلاً ترشاوہ پھلوں ، امرود، بیر، پپیتا، بینگن ، بیل والی سبزیوں اور جڑی بوٹیوں پر بھی پھل کی مکھی کا تدارک یقینی بنایاجائے۔
٭٭٭
مرغیوں کو موسمی بیماریوں سے بچانے کیلئے شیڈز کی صفائی ، پانی کے سپرے ، ایئر کولرزکی تنصیب کی ہدایت

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ماہرین لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ نے موسم گرماکے دوران مرغیوں کو موسمی بیماریوں سے بچانے کیلئے شیڈز کی صفائی ، پانی کے سپرے ، ایئر کولرزکی تنصیب کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ مرغی پال حضرات شدید گرمی کے باعث فوری احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنائیں تاکہ مرغیوں کو ہرقسم کی بیماریوں اور موسمی اثرات سے بچانا ممکن ہو سکے۔محکمہ کے ترجمان نے بتایاکہ موسم گرما کی شدت کے باعث مرغیوں میں رانی کھیت اور سانس کی بیماری پیداہونے کا شدید خدشہ ہوتاہے۔انہوںنے بتایاکہ اگر شیڈز میں موجودمرغیاں سست، نڈھال ہونے کے ساتھ ساتھ خوراک کم کھائیں اور ان کی چونچ ، ناک ، آنکھ سے لیس دار مادے کا اخراج محسوس ہو تو یہ رانی کھیت کی بیماری کی علامات ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اگر مرغیاں سبزی مائل پیچش کے علاوہ انڈوں کی پیداوار میں کمی کریں تو یہ سانس کی بیماری کی علامات کاحصہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ پولٹری فارمرز فوری طور پر شیڈز کی صفائی یقینی بنائیں اور شیڈز میں پانی کے سپرے کے علاوہ پنکھے اور ایئرکولر بھی نصب کریں تاکہ ٹھنڈے ماحول اور صفائی کے باعث مرغیوںکو بیماریوں سے بچایا جا سکے۔
٭٭٭
کاشتکاروسط مئی کے بعد سے جون کے آخر تک کماد کی فصل کو پانی کی کمی نہ آنے دیں

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ماہرین زراعت نے کماد کے کاشتکاروں کو ہدائت کی ہے کہ وہ وسط مئی کے بعد سے جون کے آخر تک کماد کی فصل کو پانی کی کمی نہ آنے دیں تاکہ فصل کی بڑھوتری کا عمل بہتر طریقے سے جاری رہے۔کاشتکاروں نے نام اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ وسط مئی کے بعد اور ماہ جون کے دوران موسم گرما کی شدت کے باعث کماد کی فصل کو پانی کی اشد ضرورت ہوتی ہے لہٰذا اگر شیڈول کے مطابق کماد کی فصل کو پانی فراہم نہ کیا جائے تو اس سے فصل متاثر ہونے کا خدشہ رہتا ہے۔انہوںنے کہا کہ کماد کی اچھی پیداوار بروقت آبپاشی سے منسلک ہے۔انہوںنے کہا کہ جون کے مہینے کے دوران کماد کی فصل کو 10سے 12روز کے وقفہ کے دوران ضرورت کے مطابق پانی دیا جائے اور آبپاشی کے ساتھ ساتھ جڑی بوٹیوں کی تلفی، گوڈی ، نلائی پر بھی خاص توجہ مرکوز رکھنی چاہیے۔انہوںنے کہا کہ کماد کی فصل کو نائٹروجنی کھاد کی بھی بروقت ضرورت ہوتی ہے لہٰذا جون کے آخر میں کماد کی فصل کو کھاد کی تیسری قسط ڈالی جائے تاکہ فصل کی بڑھوتری بھر پور طریقے سے جاری رہے۔انہوںنے کہا کہ اس سلسلہ میں کسی مشاورت یا رہنمائی کیلئے محکمہ زراعت کے قریبی دفتر یا فری ایگریکلچرل ہیلپ لائن سے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
٭٭٭٭
آم کے باغبانوں کو باغات میں دوسری فصلات کاشت نہ کرنے کی ہدایت

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)محکمہ زراعت نے آم کے باغبانوں کو باغات میں دوسری فصلات کاشت نہ کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ پودوں کی خوابیدگی پر برا اثرنہ پڑے نیز خوابیدگی کے دوران آم کے پودوں کو کورے سے بچانے کے لئے بروقت پیشگی اقدامات بھی ضروری ہیں۔ترجمان محکمہ زراعت نے بتایا کہ آم کے باغبان عام طور پر آم کے باغات میں دوسری فصلات برسیم‘ گندم وغیرہ بھی کاشت کرلیتے ہیں جن کو نائٹروجنی کھا داورآبپاشی کی ضرورت ہوتی ہے مگر یہ عوامل آم کے پودوں کو نباتاتی نشوونما کی طرف مائل کرتے ہیں اس طرہ کاربوہائیڈریٹس اورنائٹروجن کا تناسب نہیں رہتا جس سے پودوں میں نباتاتی بڑھوتری شروع ہوجاتی ہے اورپودوں میں پھول نکلنے کی بجائے نباتاتی شگوفے بنناشروع ہوجاتے ہیں جوبعض اوقات بے قاعدہ ثمرآوری کا بھی باعث بنتے ہیں لہذا آم کے باغبانوں کوچاہئیے کہ وہ آم کے باغات میں دوسری فصلات کاشت نہ کریں۔

۔۔۔۔۔

یہ بھی پڑھیے:

بہاول نگر کی خبریں

مظفرگڑھ کی خبریں

راجن پور کی خبریں

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

About The Author