سعودی عرب نے رواں سال حج کرانے کا اعلان کردیا ہے-وزارت حج و عمرہ نے اتوار کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ حج کے آپریشنل امور اور تفصیلات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا
سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ اس سال حج کرایا جائے گا
زائرین کی صحت و سلامتی کے مکمل انتظامات ہوں گے-
محفوظ ماحول میں جملہ سہولتوں اور آسانیوں کے ساتھ حج کے کام انجام دیے جاسکیں گےوزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ
سعودی صحت ادارے زائرین کی صحت کے تحفظ کے ضامن اقدامات اور جملہ حالات کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں-
وزارت حج نے توجہ دلائی کہ اس سال حج کی سکیموں اور ضابطوں کی تفصیلات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا-
وزارت حج و عمرہ کے ترجمان ہشام سعید نے کہا ہے کہ اس سال حج کرانے کے لیے
تمام آپشنز زیر غور ہیں-ان میں یہ بھی شامل ہے کہ
حج ان لوگوں کو کرایا جائے جو مکمل طور پر صحت مند ہوں-
تمام صحت ادارے کورونا وائرس کی صورتحال کی مکمل نگرانی کے لیے تیار ہیںا
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ