نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

راجن پور

عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی خصوصی ہدایات پر” خدمت آپ کی دہلیز پر“ پروگرام کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

جس کے پہلے مرحلے میں ضلع بھر کے تمام شہروں اور قصبات میں صفائی پر خصوصی توجہ دی جائے گی-

اس پروگرام کے تحت فیلڈ میں کام کرنے والے ہر ورکر کی کارکردگی کو براہ راست مانیٹر بھی کیا جائے گا

جبکہ عوام کی شکایات کے اندراج اور فوری ازالے کے لئے ”خدمت ایپ “بھی متعارف کرائی جا رہی ہے۔ڈپٹی کمشنر راجن پور کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی کی جانب سے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں ” خدمت آپ کی دہلیز پر“ پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

اس پروگرام میں صفائی ستھرائی کو بہتر بنانا،وال چاکنگ کا خاتمہ،آوارہ کتوں کی تلفی

اشیاءخوردونوش کی مقررہ نرخوں پر فراہمی ،ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاﺅن

سبزی و فروٹ منڈی میں بولی کی نگرانی ،گندم کی قیمتوں کی مانیٹرنگ اور سٹریٹ لائٹس کی

درستگی شامل ہیں ۔

اس بارے میں تمام متعلقہ محکمے ڈیٹا اکھٹا کر کے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ساتھ شیئر کریں گے

About The Author