دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ترقیاتی منصوبوں کا خود دورے کر کے جائزہ لوں گا، سردار عثمان بزدار

ملاقات میں ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیاگیا

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے خانیوال سے رکن پنجاب اسمبلی حامد یار ہراج کی ملاقات

،،،ملاقات میں ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیاگیا،،حامد یار ہراج نے ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے بارے میں تجاویز اور سفارشات پیش کیں

دونوں کے مابین ہونیوالی ملاقات میں عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب کے اضلاع کے لئے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ لا رہے ہیں

ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی اگلے اڑھائی سال میں تکمیل یقینی بنائیں گے،،ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے لئے عوامی نمائندوں کی مشاورت کو ترجیح دی جائے گی

ترقیاتی منصوبوں کا خود دورے کر کے جائزہ لوں گا اور منصوبوں میں شفافیت اور معیار کو یقینی بنایا جائے گا

رکن پنجاب اسمبلی حامد یارہراج کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے لئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی کاوشیں قابل تحسین ہیں

خانیوال کے ترقیاتی منصوبوں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ترجیحات میں شامل ہونا خوش آئند ہے

About The Author