دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بالی ووڈ اداکار گووندا کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

اداکار گووندا میں آج صبح کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے

بالی وڈ اداکار گووندا کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

ممبئی:

بالی ووڈ کے ایک اور سینئر اداکار گووندا بھی عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کا نشانہ بن گئے ہیں۔

صبح بالی وڈ اداکار اکشے کمار کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے بھی خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا تھا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی ووڈ اداکار گووندا میں آج صبح کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

گووندا کے مینیجر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اداکار میں کورونا کی معمولی علامات موجود ہیں۔

جاری کردہ بیان کے مطابق گووندا کا علاج گھر پر کیا جارہا ہے۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس سے قبل گووندا کی اہلیہ اور بچوں میں بھی کرونا کی تشخیص ہوئی تھی لیکن اب وہ صحت یاب ہوچکے ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق گووندا نے ملاقات کرنے والے افراد کو احتیاط کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے علامات ظاہر ہونے کی صورت میں کرونا ٹیسٹ کرانے کا مشورہ دیا ہے۔
خیال رہے اس سے قبل عالیہ بھٹ اور اکشے کمار سمیت کئی دیگر بھارتی اسٹارز کورونا میں مبتلا ہوچکے ہیں۔

About The Author