نومبر 8, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

عرصہ 20 سال سے مفرور اشتہاری گرفتار،ڈبل مرڈر اور ڈکیتی جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب A کیٹیگری کا مجرم اشتہاری عطاء محمد عرف عطی ڈنگوانی اسلحہ سمیت گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ کالا نے 20 سال سے مفرور ڈبل مرڈر اور ڈکیتی جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب A کیٹیگری کے مجرم اشتہاری کو گرفتار کر لیا

جو پولیس کے لئے چیلنج بنا ہوا تھا۔ڈی ایس پی سرکل صدر ناصر علی ثاقب نے بتایا کہ ڈی پی او عمر سعید ملک کے خصوصی احکامات پر ڈبل مرڈر کیس میں ملوث مجرم اشتہاری کو ایس ایچ او تھانہ کالا قیصر حسنین معہ ٹیم نے شب و روز کی محنت سے اور جدید سائنٹیفک طریقہ سے

ٹریس کر کے گرفتار لیا۔ ڈی ایس پی نے مزید بتایا کہ یہ مجرم اشتہاری عطاء محمد عرف عطی ولد غلام صدیق قوم ڈنگوانی سکنہ دری ڈھولے والی کا رہائشی ہے جوکہ خطرناک مجرم اشتہاری ہے

اور گرفتاری سے بچنے کے لئے عرصہ 20 سال سے روپوش تھا کئی دفعہ پولیس ریڈ میں پولیس کو چکما دے کر فرار ہو جاتا تھا

لیکن ڈی ایس پی سرکل صدر ناصر علی ثاقب کی سپرویژن میں ایس ایچ او تھانہ کالا قیصر حسینین پر مشتمل ٹیم نے منظم انداز میں بہترین کاروائی کرتے ہوئے مجرم اشتہاری عطاء محمد عرف عطی

کو کلاشنکوف، پسٹل اور گولیوں سمیت گرفتار کر لیا اور علاقہ میں دہشت کی علامت بنے مجرم کو حوالات میں بند کر کے مزید کاروائی شروع کر دی ہے۔


ڈیرہ غازی خان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے صبح سویرے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا،سٹی پارک میں پبلک ٹوائلٹ بند ہونے،میڈیکل کالج کی چار دیواری پر چاکنگ اور ریڑھی بانوں کی

طرف سے شاہراہوں پر بے تحاشہ چھڑکاؤ کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کے احکامات جاری کردئیے۔انہوں نے صفائی،سیوریج، میونسپل سروسز کے دیگر معاملات کا جائزہ لیتے ہوئے

ہدایات جاری کیں کمشنر ڈاکٹر ارشاداحمد نے علی الصبح شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔سی او میٹروپولیٹن کارپوریشن،

پی ایچ اے، ویسٹ منیجمنٹ کمپنی اور دیگر افسران کمشنر کے ہمراہ تھے کمشنر نے شہر میں صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا اور شہریوں سے بھی ملاقاتیں کیں۔

انہوں نے غازی میڈیکل کالج کی حدود میں وال چاکنگ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کاروائی کی ہدایت کیکمشنر نے سٹی پارک کا بھی دورہ کیا اور پارک میں پبلک ٹوائلٹ بند ہونے پر

ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ڈی جی پی ایچ اے کو فورا فنکشنل کرنے کی ہدایت جاری کی۔انہوں نے ریڑھی والوں کو سڑک پر پانی کا زیادہ چھڑکاو کرنے پر سرزنش کی

اور متعلقہ افسران کو آئندہ خلاف ورزی پر کارروائی کرنے کی ہدایات جاری کیں۔کمشنر نے کہا کہ شہری انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

شہر ہم سب کو ملکر صاف ستھرا رکھنا ہوگا۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ عوامی مسائل کا بروقت

حل سرکاری افسران کی ذمّہ داری ہے۔فرائض میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی .


ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں اس سال چارکی بجائے پانچ رمضان بازار لگیں گے۔پہلی مرتبہ موبائل رمضان بازار لگانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

آٹا کے ٹرکنگ سیل پوائنٹس اور فیئر پرائس شاپس کی بھی تعداد بڑھائی جائے گی. ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے رمضان بازاروں کی مجوزہ جگہوں کا معائنہ کیا

اور ہدایات جاری کیں۔انہوں نے ہر رمضان بازار کیلئے متعلقہ محکموں کے فوکل پرسن مقرر کردئیے۔زراعت اور لائیو سٹاک کی فیئر پرائس شاپ کے علاوہ میڈیکل کیمپ،شکایات سیل

سیکورٹی،پارکنگ اور دیگر انتظامات ہوں گے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں پرانی غلہ منڈی اور چوک چورہٹہ میں رمضان بازار قائم ہوں گے۔ تونسہ میں فوجی پڑاؤ،

کوٹ چھٹہ میں یونین کونسل سے متصل رقبہ پر رمضان بازار قائم ہوگا اور اس مرتبہ پانچواں رمضان بازار چوٹی زیریں میں قائم کیا جائیگا۔رمضان بازار شعبان کی اٹھائیس سے انتیس رمضان تک نو بجے
2
صبح سے شام چھ بجے تک فنکشنل ہوں گے جہاں پھل،سبزی،گوشت،انڈے،دالیں اور دیگر اشیائے خوردونوش مارکیٹ سے کم نرخ پر دستیاب ہوں گی۔

اشیاء کے معیاراور وزن کو بھی موثر طریقے سے مانیٹر کیا جائیگا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ماہ صیام میں رمضان بازار کے ساتھ عام مارکیٹ میں بھی نرخوں پر نظر رکھی جائے گی۔

سرکار نرخ پر معیاری اشیائے خوردونوش کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی فورس کو زیادہ موثر طریقے سے فیلڈ میں بھیجا جائیگا.


ڈیرہ غازی خان

حکومت پنجاب نے گندم کی دوسرے صوبوں میں منتقلی پر پابندی عائد کردی ہے حکومت کے مقررہ اہداف کے حصول تک گندم کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ پر سخت کارروائی کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

مقدمات کے اندراج کے ساتھ گندم ضبط کرلی جائے گی۔
علاوہ ازیں پنجاب سے خیبر پختونخوا ہ لے جانے کی کوشش پر گزشتہ شام گندم سے لوڈ تین ٹرک،تین ڈالے اور ایک کنٹینر کو صوبائی چیک پوسٹ پر پکڑ لیا گیا۔500 بوری گندم ضبط کرنے کے

ساتھ تھانہ وہوا میں مقدمہ درج کرادیاگیا. اسسٹنٹ کمشنر تونسہ رابعہ سیال اور فوڈ انسپکٹر نے کارروائیاں کیں۔

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔صوبائی سرحدی پوسٹوں کو سیل کردیا جائے۔پنجاب سے گندم کے جانے کے تمام راستوں پر نظر رکھی جائے۔


ڈیرہ غازی خان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے سفید چینی کی نئی قیمت مقرر کردی ہے۔

مارکیٹ میں 84 روپے فی کلو فروخت کی جائے گی۔اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے پرائس مجسٹریٹس کو ہدایات جاری کیں کہ

وہ مارکیٹ میں نکلیں اور نئے سرکاری نرخ پر چینی کی فروخت یقینی بنائیں۔فرضی گاہک بھیج کر قیمتیں چیک کی جائیں انہوں نے کہا کہ

کسی کو چینی کا مصنوعی بحران پیدا نہیں کرنے دیا جائیگا،ذخیرہ اندوزی اور گرانفروشی پر سخت کارروائی ہوگی۔دکاندار سرکاری نرخنامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں۔


ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے فیز تھری کی سکیموں کیلئے دو ارب 60 کروڑ روپے مختص کردئیے گئے ہیں

ر رکن صوبائی اسمبلی کو ترقیاتی منصوبوں کیلئے دس،دس کروڑ روپے دئیے جائیں گے۔چاروں اضلاع میں اڑھائی ارب روپے کی 244 سکیموں کی نشاندہی کردی گئی ہے۔

کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈویژنل کوآرڈینیشن کمیٹی کے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ضروری قواعد و ضوابط اور ٹائم لائنز پر عملدرآمد کی ہدایات جاری کردیں۔

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز،ڈویلپمنٹ،ہائی ویز،لوکل گورنمنٹ،پبلک ہیلتھ اور دیگر محکموں کے افسران موجود تھے.مظفرگڑھ لیہ،راجنپور کے ڈپٹی کمشنرز اور دیگر افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی.

کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں تکرار نہیں ہونی چاہیے۔ہر سکیم میں نام اور سکیم کا علاقہ واضح ہونا چاہئیے۔سی ڈی پی کے قواعد و ضوابط پر عمل کیا جائے۔

ڈپٹی کمشنرز اور افسران متعلقہ اراکین اسمبلی سے قریبی رابطہ رکھتے ہوئے سکیمیں جلد فائنل کرکے رپورٹ پیش کریں۔

سکیموں کیلئے حکومت پنجاب کی ہدایات پر عمل کیا جائے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں ابتک اڑھائی ارب روپے کی 244 سکیموں کی نشاندہی کی گئی ہے

اراکین صوبائی اسمبلی کو ترقیاتی منصوبوں کیلئے ڈویژن میں دو ارب 60 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

ہر رکن صوبائی اسمبلی کو ترقیاتی منصوبوں کیلئے دس،دس کروڑ روپے دئیے جائیں گے۔اجلاس میں متعلقہ امور کا بھی جائزہ لیا گیا.

اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز انجینئر امجد شعیب ترین،اظفر ضیاء،احمر نائیک،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،ڈپٹی ڈائریکٹر وسیم اختر جتوئی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عدیل،گلفام احمد،فرخ خان اور دیگرشریک تھے.


ڈیرہ غازی خان

وزیراعلی پنجاب سردارعثمان احمدخان بزدار نے ڈیرہ غازیخان کے ایم پی اے سردار جاوید اختر لنڈ کی بہتر تیمار داری اور علاج معالجہ کیلئے ہدایات جاری کرنے کے

ساتھ جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اور گلدستہ بھجوایا. ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے وزیر اعلی پنجاب اور اپنی طرف سے ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان میں زیر علاج ایم پی اے

سردار جاوید اختر لنڈ کو گلدستے پیش کیے. ڈپٹی کمشنر نے سردار جاوید اختر لنڈ کی عیادت کی. ایم ایس ڈاکٹر اطہر فاروق اور دیگر سے معلومات حاصل کرنے کے بعد ایم پی اے کو

کارڈیالوجی ہسپتال ملتان منتقل کرنے کے انتظامات کیے. قبل ازیں مشیر صحت پنجاب محمد
4
حنیف خان پتافی اطلاع ملنے پر ٹیچنگ ہسپتال پہنچے اور ایم پی اے سردار جاوید اختر لنڈ کی

خیریت دریافت کی او رہسپتال انتظامیہ کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں.


ڈیرہ غازی خان:

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیر ہ غازیخان میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن جاری ہے.

اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے چک حسرانی میں آپریشن کرتے

ہوئے 93840000روپے مالیت کا 5420کنال سرکاری رقبہ واگزار کرایا.

قابضین کے خلاف مقدمات کے اندراج کیلئے متعلقہ تھانہ میں استغاثہ جمع کرا دیا گیا.
علاوہ ازیں گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر تونسہ رابعہ سیال نے تحصیل تونسہ میں چوکی والا کے

قریب 9 کنال 13 مرلے رقبہ او رباغ واگزار کرالیا اور کاشت گندم کی فصل کو بھی قبضے میں لے کر تجاوزات کو ختم کردیا گیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنرنے ریونیو اور دیگر محکموں کے ساتھ ملکر کارروائی کی۔

علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر کی ہدایت پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی تونسہ نے

عملہ صفائی کو تونسہ شہر کے ساتھ میڈئینز کی اطراف کی صفائی کا پابند کردیا ہے.

About The Author