ایم ٹی ائی ایکٹ کے خلاف ڈاکٹرز کے احتجاج کی وجہ سے مریضوں کا صبر بھی جواب دے گیا ۔ دور دراز سے انے والے مریض آؤٹ ڈور بند ہونے پر ایم ایس افس کے باہر جمع ہو گئے اور اپنے مسائل بیان کیے۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس کے زیر اہتمام بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں بھی ڈاکٹروں نے گزشتہ سولہ دنوں سے شعبہ اوٹ ڈور بند کیا ہوا ہے۔ دور دراز سے انے والے مریضوں کو علاج کی سہولت نہ ملی تو انکا پارہ چڑھ گیا اور ایم ایس افس پہنچ گئے۔ مریضوں کا کہنا تھا کہ وہ مر رہے ہیں اور ڈاکٹرز ٹس سے مس نہیں ہو رہے. مریضوں کا کہنا تھا کہ وہ دور دراز سے یہاں اس امید کے ساتھ ائے کہ انکا علاج ہو گیا لیکن ہسپتال میں ڈاکٹرز کی جانب سے انہیں دھکے دئیے گئے ہیں۔ مریضوں نے حکومت اور احتجاج کرنے والے ڈاکٹرز کے خلاف نعرے بازی کی۔ پرنسپل قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ احتجاج کی آڑ میں غریب مریضوں سے علاج کا حق نہیں چھینا جا سکتا۔ امید ہے آئندہ دو روز میں معاملہ حل ہو جائے گا. اس سے قبل مریضوں کی شکایت پر ایم ایس وکٹوریہ ہسپتال نے شعبہ اوٹ ڈور کھولنے کی کوشش کی تو گرینڈ ہیلتھ الائنس کے ڈاکٹرز نے اسے کھولنے کی اجازت نہیں دی جس کی وجہ سے سینکڑوں میل کا سفر کر کے انے والے غریب مریض بند دروازوں کو دیکھ کر واپس جانے پر مجبور ہوئے۔
Daily Swail-Native News Narrative
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون