نومبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اچھی کارکردگی کے لیے سیلیکشن میں تسلسل لایا جائے، مشتاق احمد

سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد کہتے ہیں کہ قومی ٹیم میں کافی تبدیلیوں کی گئیں

سابق لیگ سپنر مشتاق احمد نے قومی کرکٹ ٹیم کی اچھی کارکردگی کے لیے سیلیکشن میں تسلسل لانے پر زور دیا ہے

کہتے ہیں سیلیکشن کمیٹی، بابر اعظم اور مصباح الحق اگر ایک پیج پر ہے تو نتائج کا انتظار کرنا چاہیے
دورہ جنوبی افریقہ میں منتخب سکواڈ میں متعدد تبدیلیوں اور نئے ناموں کی شمولیت پر آج کل سیلیکشن کمیٹی تنقید کی زد میں ہے

سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد کہتے ہیں کہ قومی ٹیم میں کافی تبدیلیوں کی گئیں ،،، اچھی پرفارمنس کے لیے سیلیکشن میں تسلسل آنا ضروری ہے

 مشتاق احمد،، سابق ٹیسٹ کرکٹر،،، ” سیلیکشن کمیٹی، بابر اعظم اور مصباح اگر ایک پیج پر ہے تو نتائج کا انتظار کرنا چاہیے

مشتاق احمد کے مطابق جنوبی افریقہ کی کنڈیشن آسان نہیں ہوگی لیکن خود اعتمادی سے سیریز جیتی جاسکتی ہے
مشتاق احمد،، سابق ٹیسٹ کرکٹر ،،، "کنڈیشن اکثروبیشتر آپ کیخلاف ہوتی ہے،،، انٹرنیشنل کمپٹیشن دل گردے کا کھیل ہے،،، آسٹریلیا ہو یا ساوتھ افریقہ ایسی کنڈیشن میں جو بھی لڑکا پرفارم کریگا اس کا نام بنے گا”
۔
سابق لیگ سپنر کی نظر میں قومی ٹیم کے پاس تجربہ کار کوچنگ پینل موجود ہے ،،، نوجوان کھلاڑیوں کو وقار، مصباح اور یونس خان کے تجربے سے سیکھنا چاہیے

About The Author