دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

چینی کمپنی کا ٹیسلا کی ٹکر کی الیکٹرک کار بنانے کا اعلان

امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ یہ کار ٹیسلا کا مقابلہ کرے گی۔

چین کی سب سے بڑی کار ساز کمپنی ’گیلی‘ ایک الیکٹرک کار برانڈ لانچ کر رہی ہے،، امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ یہ کار ٹیسلا کا مقابلہ کرے گی۔

چینی کمپنی گیلی نے کہا ہے کہ وہ زِیکر برانڈ کے تحت اعلیٰ معیار کی الیکٹرک کاریں تیار کرے گی اور توقع ہے کہ وہ 2021 کی تیسری سہ ماہی میں

اس کی فراہمی شروع کر دے گی۔ چینی کمپنی کی الیکٹرک کار کا ابھی سے ٹیسلا سے مقابلہ کیا جا رہا ہے۔

ایک طرف چین کی کمپنی کی الیکٹرک کار کا ابھی سے ٹیسلا سے مقابلہ کیا جا رہا ہے تو دوسری جانب ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے چین کے کاربن کے اخراج سے نمٹنے کے منصوبوں کی تعریف کی ہے۔

خیال رہے کہ ٹیسلا کے بانی حالیہ دنوں میں ’ٹیسلا کاروں میں نصب کیمروں‘ کے حوالے سے دعوؤں اور ان سے جڑے چینی خدشات کو دور کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

About The Author