اکتوبر 10, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

آج دنیا بھر میں پانی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

پاکستان کا بڑا صنعتی شہر کراچی ایک عرصے سے پانی کی قلت کا شکار ہے

آج دنیا بھر میں پانی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے  ۔۔

پاکستان کا بڑا صنعتی شہر کراچی ایک عرصے سے پانی کی قلت کا شکار ہے

پورے شہر میں ٹینکرز کے زریعے منہ مانگی قیمت پر پانی فروخت کیا جاتا ہے

پانی زندگی کی علامت ہے لیکن کراچی میں پانی جیسی نعمت کو منہ مانگی

قیمت پر خریدنا سب کی مجبوری ہے

کراچی میں پانی کی یومیہ طلب 11سو ملین گیلن جبکہ رسد 550 ملین گیلن پانی ہے

امیر ہوں یا غریب شہری واٹر بورڈ کے سات سرکاری ہائیڈرنٹس سے

کم و بیش 5 ہزار چھوٹے بڑے واٹر ٹینکرز کے ذریعے پانی خریدتے ہیں لیکن ایم ڈی واٹر بورڈ اسد اللہ اس صورتحال کو تسلیم نہیں کرتے

 گھریلو صارفین ہی نہیں صنعتی صارفین بھی پانی کی عدم دستیابی کے باعث پانی خرید کر استعمال کرنے پر مجبور ہیں

شہری ، صنعتکار کے تاثرات

سمندر کے کنارے آباد کراچی کی پیاس بجھانے کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے فراہمی آب کے کئی بڑے منصوبوں کا اعلان تو کیا

لیکن اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود تاحال کوئی منصوبہ مکمل نہیں ہو سکا

About The Author