روجھان (ضامن حسین بکھر)گزشتہ شب 3 بجے انڈس ہائی وے روجھان نزد سخی رندان کے قریب 5 مسلح ڈاکو جو دو موٹر سائیکلوں پر سوار تھے ایک ٹرالر کو روکنے کی کوشش کی نہ رکنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے ٹرالر کا ٹائر برسٹ کردیا۔
در ایں اثنا دوسری گاڑیاں آگئیں ٹرالر کو لوٹنے کی کوشش ناکام بنا دی ۔ پولیس کو اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع واردات کی جگہ پہنچ گئی اور ڈاکوفرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔
ٹرالر کے ٹائر برسٹ کے علاوہ کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ اس واقعہ کے بعد ڈرائیوروں نے احتجاجاً روڈ بلاک کر دیا۔ ٹرالر ڈرائیو کا ٹائر دلانے کا مطالبہ کیا۔ ڈی ایس پی روجھان نےڈر ائیوروں سے مذاکرات کئے بارہ بجے کے قریب احتجاج ختم کرکے روڈ کو کھول دیا گیا۔ اس معاملے پر ڈی ایس پی روجھان سے کا کہنا تھا کہ ٹریفک بحال کر دی گئی ہے ہے مذکورہ ٹرالر پنجاب سے سندھ جا رہا تھا۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون