تیزرفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار بیس سالہ نوجوان موقع پر جاں بحق ،خالہ زاد شدید زخمی
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)انڈس ہائی وے چشمہ شوگر ملز 1 کے قریب تیزرفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار بیس سالہ نوجوان موقع پر جاں بحق ،خالہ زاد شدید زخمی ہوگیا ،پولیس نے ٹرک ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق قیوم نگر ڈیرہ کا رہائشی نور اللہ ولد مہربان خان محسود اپنے خالہ زاد بھائی بیس سالہ نور وحید ولد جان بہادر محسودسکنہ وزیر ستان کے ساتھ موٹرسائیکل پر جارہا تھا کہ تھانہ یونیورسٹی کی حدود انڈس ہائی وے پر چشمہ شوگر ملز1 کے قریب تیز رفتار ٹرک بے قابو ہوکر ا ن کے ساتھ ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں بیس سالہ نوروحید موقع پر جاں بحق جبکہ نور اللہ شدید زخمی ہوگیا ۔پولیس نے ٹرک ڈرائیو رکے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔
٭٭٭
چھاپہ زنی کے دوران چھ جواریوں کو موقع سے گرفتارکرلیا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)کلاچی پولیس نے جوئے کی محفل پر چھاپہ زنی کے دوران چھ جواریوں کو موقع سے گرفتارکرلیا ،چار فرار ہونے میں کامیاب ،نقدی اور دیگر اشیاءبرآمد کرکے دس ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق کلاچی پولیس نے قریبی اراضی میں ڈولی دانہ کے ذریعے جواءکھیلنے کی اطلاع پر وہاں چھاپہ مارا اور چھاپہ زنی کے دوران چھ جواریوں کو موقع سے گرفتار کرلیا جبکہ چار افرار وہاں سے فرا رہونے میں کامیاب ہوگئے ،پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضہ سے بیس ہزار روپے نقدی ،ڈولی دانہ ،تین عدد موٹرسائیکل اور چٹائی پلاسٹک برآمد کرلیے،پولیس نے دس ملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ مقدمہ درج کرلیاہے۔
٭٭٭
چوری کی نیت سے مکان میں داخل ہونے والے چور کو اہل خانہ نے قابو کرلیا
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)تھانہ ٹاﺅن کی حدود حسین آباد ظفرآباد میں چوری کی نیت سے مکان میں داخل ہونے والے چور کو اہل خانہ نے قابو کرکے پولیس کے حوالے کردیا ،پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے حوالات میں بند کردیا ،علاقہ حسین آباد ظفر آباد ڈیرہ کے رہائشی جنید الرحمٰن برکی نے تھانہ ٹاﺅن میں رپورٹ درج کرائی کہ ہم تمام اہل خانہ گھر میں سورہے تھے کہ آہٹ پر جب بیدار ہوئے تو ملزم محمد کاشف سکنہ ظفر آباد کو کمرے میں بکس کے ساتھ موجود پایا جو کہ چوری کی نیت سے ہمارے گھر میں داخل ہوا ،ملزم کو قابو کرکے پولیس کے حوالے کیاگیا ہے ۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
٭٭٭
خاتون کے میکے جانے پر شوہرنے سسرال پر دھاو ا بول دیا ،بیوی اور ساس زخمی
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)بھتیجی کی پیدائش پر خاتون کے میکے جانے پر شوہر کا سسرال پر دھاوا ،بیوی اور ساس کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کردیا ،ساس کی رپورٹ پر داماد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ۔خاتون نے تھانہ میں رپورٹ درج کرائی کہ میری پوتی کے پیدا ہونے پر میری شادی شدہ بیٹی ملنے کے لئے ہمارے گھر آئی تو اس کے شوہر نے ہمارے گھر میں آکر اپنی بیوی کو زدوکوب کیا ،میں اپنی بیٹی کو چھڑوانے کے لئے گئی تو داماد نے مجھے بھی لاتوں ،ڈنڈوں کے وار سے زدوکوب کیا جس سے میرے بازو میں فریکچر ہونے کا اندیشہ ہے ۔پولیس نے خاتون کی رپورٹ پر اس کے داماد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔
٭٭٭
39 کلو گرام سے زائد چرس اور بارہ کلو سے زائد افیون برآمد
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)پولیس نے کاروائی کے دوران 39 کلو گرام سے زائد چرس اور بارہ کلو سے زائد افیون برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ، منشیات ڈیلر سمیت تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ،تفصیلات کے مطابق مغل کوٹ پولیس نے کاروائی کے دوران پک اپ گاڑی کی تلاشی کے دوران اس میں موجود 39 کلو 220 گرام چرس اور 12 کلو 120 گرام افیون برآمد کرکے ملزمان سیف الرحمٰن ولد زین الدین اور احسان اللہ ولد عبدالرحیم کو گرفتارکرلیا ، پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر ان کے ساتھی ملزم اور منشیات ڈیلر انور کمال ولد ہاشم اقوام مروت ساکنان غزنی خیل لکی مروت سمیت تینوں ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ مقدمہ درج کرلیاہے۔
٭٭٭
مچھروں کی بھر مار، جگہ جگہ گندا پانی جمع تاحال مچھر مار سپرے نہ ہوسکا
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈیرہ شہر اور گردونواح میں مچھروں کی بھر مار، جگہ جگہ گندا پانی جمع تاحال مچھر مار سپرے نہ ہوسکا ،ضلعی انتظامیہ نے خاموشی اختیار کرلی شہریوں میں ملیریا اورڈینگی پھیلنے کا خدشہ، وزیر اعلی اور ڈپٹی کمشنر ڈیرہ فوری طورپر نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق گرمیاں آتے ہی ڈیرہ شہر سمیت گردونواح کے علاقوں میں مچھروں کی بھر مار ہوگئی اور جگہ جگہ گندہ پانی جمع ہونے سے مچھروں کی تعداد میں کی گناہ اضافہ ہو رہا ہے مگر تاحال ڈیرہ میں مچھر مار سپرے نہ ہوسکا،ضلعی انتظامیہ کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے، شہریوں میں ملیریا اور ڈینگی پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے ،شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈی سی ڈیرہ ،وزیر اعلی خیبر پختونخوا فوری طورپر نوٹس لیکر کاروائی عمل میں لائیں۔
٭٭٭
پانی ملا اور غیر معیاری گوشت کی فروخت جاری، شہری موزی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)شہر اور گردونواح میں پانی ملا اور غیر معیاری گوشت کی فروخت جاری، شہری موزی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ،محکمہ لائیو سٹاک قصابوں کیخلاف کاروائیاں کرنے سے گریزاں ،ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ ڈیرہ شہر کے مختلف علاقوں میں قصابوں نے سلاٹر ہاو ¿سز میں جانور ذبح کرنے کی بجائے سر عام اپنی دوکانوں و مختلف مقامات پر زبح کرنا معمول بنا لیا ہے ، سلاٹر ہاو ¿س ڈیرہ انچارج ،ویٹرنری ڈاکٹر اور دیگر عملے نے علم ہونے کے باوجود خاموشی اختیار کرلی اور قصابوں کو کھلی چھوٹ دے دی، قصابوں کے خلاف محکمہ لائیو اسٹاک کی عملًا تاحال کاروائی نہیں کی جارہی ، بتایا جاتا ہے کہ محکمہ لائیو اسٹاک کے عملے نے قصابوں کے ساتھ ماہانہ منتھلی طے کر رکھی ہے جو منتھلی نہ دے تو اس کے خلاف انتقامی کاروائی کی جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ اس لئے محکمہ کاروائی سے گریزاں ہے،شہری حلقوں نے مطالبہ کیاہے کہ ڈی سی ڈیرہ ،وزیر اعلی خیبر پختونخوا فوری طورپر نوٹس لیں اور نا اہل وٹرنری ڈاکٹر ،انچارج کے خلاف کاروائی کی جائے ۔
٭٭٭
لاﺅڈ سپیکر کے استعمال نے شہریوں کا سکون چھین لیا
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ شہر وگردونواح میں پھیری لگانے والوںنے لاﺅڈ سپیکر کا استعمال کرکے شہریوں کا سکون چھین لیا ،ریڑھی بان ،علی الصبح چنگ چی رکشوں ،موٹرسائیکلوں اور سائیکلوں پر نصب لاﺅڈ سپیکر پر اونچی آوازوں میں قلفیاں ،آئس کریم ،سبزی ،کپڑا اور دیگر سامان فروخت کرنے کی صدائیں لگاتے ہیں جس سے علاقہ مکینوںکا سکھ چین غارت ہوکر رہ گیا ہے،حکومت خیبر پختونخوا کی طرف سے لاﺅڈ سپیکر کے بے جا استعمال پر عائد پابندی کے باوجود انتظامیہ کی نااہلی اور عدم توجہی کے باعث اندوران شہر اور ملحقہ آبادیوں میںپھیری لگانے والوں نے ریڑھیوں ،موٹرسائیکلوں ،چنگ چی رکشوں پر لاﺅڈ سپیکر لگا رکھے ہیں، جس پر دھڑلے سے اونچی آواز میں سامان فروخت کرنے کی صدائیں بلند کی جاتی ہیں ،گدھا گاڑیوں پر مشکوک قسم کی عورتیں اوپنے ساتھ دو تین چھوٹے چھوٹے مفلوک الحال بچوںکو بٹھا کر علی الصبح اونچی آواز میں بھیک مانگنے کی صدائیں دیتے ہوئے خدا اور رسول کے واسطے دیتی ہیں ،حکومت کی جانب سے لاﺅڈ سپیکر کے بے جا استعمال پر سخت پابندی عائد ہے ،مسجدوں کے امام اور خطیبوں کے خلاف متعدد مقدمات درج کیے جاچکے ہیں مگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذمہ داران ان ریڑھی بانوںکے خلاف کاروائی کرنے سے گریزاں ہیں ،شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔
٭٭٭
دیو ہیگل تشہیری بورڈ کی تنصیب میں قوائد وضوابط کی پامالی جاری
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)سپریم کورٹ اور ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی واضح ہدایات کے باوجود ڈیرہ کنٹونمنٹ کی حدود میں دیو ہیگل تشہیری بورڈ کی تنصیب میں قوائد وضوابط کی پامالی جہاں معمول بن چکی ہے،وہاں موسم کی تیز سے تبدیلی کے ساتھ ہی آندھی وطوفان کی متوقع آمد کا سلسلہ شروع ہونے کے پیش نظر قبل از وقت اقدامات اٹھانے کا حکم طویل عرصہ سے عمل درآمد کا منتظر ہے ،کنٹونمنٹ کی حدود میں تجارتی مراکز ، جی پی او چوک ،چوراہوں اور سڑکوں پر لگے ہوئے جہازی سائز کے بل بورڈز تیز آندھی کے باعث کسی بھی وقت ٹوٹ کر گر گئے تو راہ چلتے افراد ،مسافرکو زخمی یا ہلاک کرنے کا سبب بن سکتے ہیں ،سرکلرروڈ ،چی پی اوچوک اور اندر واقع کنٹونمنٹ حدود سمیت دیگر اہم مقامات پراور نجی وسرکاری عمارتوں پر نصب کیے ہوئے یہ دیو ہیکل بھاری اور خطرناک اشتہاری بل بورڈز پہلے بھی متعدد مرتبہ افسوسناک حادثات کا باعث بن چکے ہیں ،آجکل بھی یہ خوفناک بل بورڈ عوام کے سروں پر لٹکتی ہوئی ننگی تلوار ہیں ،متعلقہ ادارے ٹیکسوں کی وصولی کے ساتھ ساتھ اس پہلو کو بھی مدنظر رکھیں کہ عام آدمی ان قاتل بورڈز کی وجہ سے اپنی جان نہ گنوا بیٹھیں ۔
٭٭٭
٭٭٭
۔۔۔۔۔
یہ بھی پڑھیے:
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون