نومبر 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان شہر میں جشن بہاراں اور پنجاب کلچر ڈے کے موقع پر فلاور شو کا انعقاد کیا جائے گا

مشیر وزیر اعلی و چیئرمین پی ایچ اے محمد حنیف پتافی نے کشمیر پارک کا دورہ کرتے ہوئے تین روزہ فلاور شواورمحکموں کے سٹالز کی مجوزہ جگہوں اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

فلاور شو کا 14 مارچ کو گیارہ بجے دن افتتاح کیا جائیگامشیر وزیراعلیٰ پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے کہا کہ

کورونا ایس او پیز کا کا خیال رکھتے ہوئے کشمیر پارک میں 14 مارچ سے تین روزہ فلاور شو کا انعقاد کیا جارہا ہے

جہاں مختلف محکموں کے سٹالز بھی لگائے جائیں گے،فیملیز اور بچوں کی معیاری تفریح کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے

مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب نے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کیں کہ وہ انتظامات کو جلد حتمی شکل دیں.


ڈیرہ غازی خان

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی طرف سے اراکین اسمبلی پر مشتمل ڈویژنل ہیڈ کوارٹر مانیٹرنگ اینڈ ایمپلی منٹیشن کمیٹی کا اجلاس

کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں منعقد ہوا وزیر مملکت زرتاج گل وزیر مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف خان پتافی،کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد، آر پی او محمد فیصل رانا،

ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز اور دیگر افسران شریک ہوئے۔ کارپوریشن، سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی، پی ایچ اے،ٹریفک پولیس اور دیگر محکموں کے افسران سے بریفنگ لی گئی

وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا مقصد عوام کے مفادات کا خیال رکھنا

اور انہیں بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے عوام کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے ڈیرہ غازی خان میں شاہراہوں اور اہم مقامات کو ٹینٹ لگا کر بند کرنے کے

معاملے کا نوٹس لے کر ضلعی انتظامیہ نے احسن اقدام کیا ہے۔ ٹینٹ مالکان کو باور کرایا جائے کہ آئندہ روڈ بند ہونے پر سامان ضبط کیا جائے گا۔

سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی اور دیگر محکمے میونسپل سروسز کی بہتری کے لیے فعال کردار ادا کریں۔

مخیر حضرات اور انڈسٹریز کی طرف سے کارپوریشن اور دیگر محکموں کو عطیہ کی گئی مشینری اور سامان کا باقاعدہ ریکارڈ مرتب کیا جائے۔

ڈیرہ غازی خان شہر میں پلاسٹک بیگز کی

پابندی پر عمل درآمد کرایا جائے۔کوڑا کرکٹ اٹھانے والی ٹرالیوں کو چادر لگا کر ڈھانپا جائے۔

مشیر وزیراعلی پنجاب و چیئرمین پی ایچ اے محمد حنیف پتافی نے کہا کہ بہت جلد ڈیرہ غازی خان کے شہریوں کو تیسرا بڑا پارک غازی پارک بحال کرکے

معیاری تفریح کے لیے فراہم کردیں گے۔

بحالی کیلئے عملی کام شروع کردیا ہے دو روز کے اندر پل ڈاٹ کی رابطہ سڑکوں پر اسفالٹ شروع کر دیا جائے گا۔

شہر کی 13 اہم شاہراہوں کے ڈیوائیڈر کو گرین کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے

انہوں نے کارپوریشن اور دیگر محکموں کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کمپنیوں کو بروقت ادائیگی کا سلسلہ شروع کیا جائے

ترقیاتی منصوبوں کا پہلے اور بعد کا تصویری ریکارڈ مرتب کیا جائے

کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمدنے کہا کہ کارپوریشن کے نادہندگان سے واجبات کی وصولی کا سلسلہ شروع کردیا ہے

اور ایک ماہ کے اندر دو کروڑ77 لاکھ روپے کی ریکارڈ ریکوری کی گئی.

شہر میں تین مقامات کو رکشہ سٹینڈ کے لئے تجویز کیا ہے آوٹ سورس کرنے اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا جا رہا ہے

آر پی او محمد فیصل رانا نے کہا کہ امن و امان کے قیام اور ٹریفک منیجمنٹ کے لئے وسائل کا بہتر استعمال کیا جائے گا.


ڈیرہ غازی خان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے اعلی افسران نے پنجاب کلچر ڈے کے موقع پر

روایتی دستار بندی کی۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد، آر پی او محمد فیصل رانا، ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز

پولیٹیکل اسسٹنٹ محمد حمزہ سالک اور دیگر افسران نے پنجاب کلچر ڈے کے موقع پر روایتی پگڑی پہنی اور سرکاری فرائض انجام دیئے.


ڈیرہ غازی خان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے نماز فجر کے بعد شہر کا تفصیلی پیدل چل کر جائزہ لیا

کارپوریشن،سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی، پی ایچ اے اور دیگر محکموں کے افسران ہمراہ
تھے. کمشنر نے شہر کے اندرونی بلاکس پانچ،چھ،نو،دس،13 اور 14 کے ساتھ ساتھ مانکا کینال

جناح فیملی پارک،وقار کینٹین ڈسپوزل اور دیگر مقامات کا تفصیلی جائزہ لیا انہوں نے شہر کے اندرونی بلاکس میں صفائی کے معاملات کو

مزید بہتر کرنے کی ہدایات جاری کیں. کمشنر نے مانکا کنال میں کوڑا کرکٹ ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی کے ساتھ وسائل کا بہتر استعمال کرتے ہوئے

صفائی کی بھی ہدایات جاری کیں. کمشنر نے کہا کہ صاف ستھری شاہراہوں کو کیلیں گاڑ کر خراب اور اور بند کرنے والوں کے

خلاف کارروائی کا سلسلہ تیز کیا جائے جس کے لیے کارپوریشن کا متعلقہ ونگ فعال کردار ادا کرے۔

ٹینٹ مالکان کو بلاکر تنبیہہ کی جائے کہ آئندہ مقدمات کے اندراج ساتھ سامان بھی ضبط کیا جا سکتا ہے.


ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے کارروائی کرتے ہوئے

ایک ہوٹل سمیت چار دکانوں کو کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سربمہر کر دیا

دکانداروں کو پانچ ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔متعدد میرج ہال مالکان کو وارننگ جاری کر دی گئی.


ڈیرہ غازی خان

ڈیرہ غازی خان میں پنجاب کلچر ڈے کے موقع پر 14 مارچ کو دس بجے دن تحصیل آفس چوک سے فیصل مسجد چوک تک واک کا انعقاد کیا جائے گا

اس موقع پر ثقافتی فلوٹ کا بھی انتظام کیا گیا ہے اراکین اسمبلی،افسران اور زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوں گے.


ڈیرہ غازی خان

:فاریسٹ کمپلیکس ڈیرہ غازی خان میں ”میا واکی” طریقہ کار کے تحت اربن شجر کاری کی گئی.

وزیر مملکت زرتاج گل وزیر،مشیر صحت محمد حنیف پتافی،ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ،

کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد، ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز،پولٹیکل اسسٹنٹ حمزہ سالک کے علاوہ پاکستان تحریک

انصاف ویمن ونگ، ٹائیگرفورس، گرلز گائیڈ،بوائز سکاؤٹس کے عہدیدار، طلبا و طالبات کے علاوہ دیگر افسران اور عوام نے پودے لگائے

وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاواکی طریقہ کار کے تحت کم فاصلے پر زیادہ سے پودے لگائے جاتے ہیں

جس سے شہری علاقوں میں گھنی شجرکاری اور جنگلات کو فروغ ملے گا۔ پودوں کی تعداد کے بجائے ان کو محفوظ کرنے پر فوکس کیا جائے۔

انتظامیہ سرکاری رقبہ واگزار کراکر میاواکی طریقہ کار کے تحت شجرکاری کرائے۔

وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کہا کہ بچوں کو تربیت دی جائے کہ وہ پھل کھانے کے بعد اس کا بیج ڈسٹ بن کے بجائے زمین میں ڈالیں تاکہ

آنے والی نسل کے لیے پودے اور درخت تیار کئے جاسکیں۔انہوں نے کہا کہ اس سال ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں 9 لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے

وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے شہریوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں پرندوں کی چہک سننے کا شوق ہے

تو پرندے پنجرے میں قید کرنے کے بجائے اپنے گھر میں درخت لگائیں پرندے خود آ جائیں گے.
مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا کہ پی ایچ اے اورمحکمہ جنگلات ملکر شہری علاقوں میں شجرکاری کو فروغ دیں گے۔

وزیر اعظم کے وژن اور اقدامات سے جنگلات ترقی کرکے پہلی دس منسٹری میں شامل ہوچکا ہے۔
کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلی کے کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت شجرکاری اور صفائی پر کام کررہے ہیں.


ڈیرہ غازی خان

مشیر صحت وزیراعلی پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے ٹیچنگ ہسپتال کا ڈیرہ غازیخان کا دورہ کیا

اور ہسپتال میں افسران کا اجلاس طلب کرکے انہوں نے ڈائیگناسٹک سنٹر کو جلد از جلد فعال کرنے کی ہدایات جاری کیں

جس میں ایم آر آئی،سی ٹی سکین،میموگرافی اور ڈیجیٹل ایکسرے کی سہولیات مہیا کی جارہی ہیں.

مشیر صحت نے کہاکہ ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان کو وافر مقدار میں میڈیسنز مہیا کردی گئی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ نرسز کی خالی آسامیوں پر ایڈہاک اپائنٹمنٹ کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور ایس آر کی خالی آسامیوں پر

ایڈہاک اپائنٹمنٹ کی منظوری کے لئے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کو سفارشات ارسال کی جائیں گی.

مشیر صحت نے کہاکہ ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان کی بہتری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے

اور ہر ماہ ہسپتال کی بہتری کے جائزہ کیلئے دو دفعہ میٹنگ کی جائے گی۔

دریں اثنا وائے ڈی اے اور پی ایم اے کے ڈاکٹرز نے بھی مشیر صحت محمد حنیف خان پتافی کے ساتھ ملاقات کی اور ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا۔


ڈیرہ غازی خان

ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت اورجائزہ کے سلسلے میں اجلاس پیر 15مارچ کوتین بجے دن کمشنر

ڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت ان کے کمیٹی روم میں منعقد ہو گا.

یہ بات ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ و فنانس انجینئر عبید الرشید کے مراسلہ میں کہی گئی ہے.

About The Author