پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ورلڈ کڈنی ڈے منایا جا رہا ہے
دنیا بھر میں اس وقت پچاسی کروڑ افراد گردوں کے مختلف امراض کا شکار ہیں، ڈاکٹرز کہتے ہیں بروقت تشخیص اور علاج سے گردوں کی بیماری سے
چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے
انسانی جسم میں ریڑھ کی ہڈی کے دائیں اور بائیں طرف کمر کی نچلی جانب نصف دائرے کی شکل میں موجود عضو گردے کہلاتے ہیں
گردوں کے امراض اور ان کی حفاظت سے متعلق آگاہی کیلئے ہر سال مارچ کی دوسری جمعرات کو دنیا بھر میں کڈنی ڈے منایا جاتا ہے
ایک محتاط اندازے کے مطابق دنیا بھر میں سالانہ چوبیس لاکھ اموات گردوں کے امراض کی وجہ سے ہوتی ہیں
پاکستان گردوں کے امراض سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد کے حوالے سے دنیا کا آٹھواں ملک ہے
پاکستان میں گردوں کے امراض کی وجوہاتت میں تاخیر سے تشخیص،، ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر شامل ہیں
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ گردے جسم میں اہم کردار ادا کرتے ہیں،، گردوں کی بیماری کی وجوہات اور بچاو بارے غفلت کے بجائے بروقت تشخیص اور علاج ضروری ہے
ڈاکٹر ماہم نعیم، (گردوں میں ہلکا سا بھی درد محسوس ہو تو ،، فورا ذیابیطس چیک کرانا چاہیے ،، ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے)
ڈاکٹرز نے ورلڈ کڈنی ڈے پر پیغام دیا ہے کہ گردے کے امراض میں مبتلا ہونے پر کسی اتائی کے بجائے ماہر ڈاکٹر سے رجوع کیا جائے تو بڑی مشکل سے بچا جا سکتا ہے
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس