دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہوریوں کو کوڑے کے ڈھیروں سے چھٹکارہ نہ مل سکا

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے شہر کو کچرے سے پاک کرنے کیلئے دو ماہ کی نئی ڈیڈ لائن دے دی

لاہوریوں کو کوڑے کے ڈھیروں سے جلد چھٹکارہ نہیں مل سکے گا

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے شہر کو کچرے سے پاک کرنے کیلئے دو ماہ کی نئی ڈیڈ لائن دے دی

شہر کچرا کچرا، جبکہ، صفائی کمپنی تاریخ پر تاریخ دینے میں مصروف،، ایل ڈبلیو ایم سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے مشینری اور ویسٹ کنٹینرز کی

کمی کو صفائی کی راہ میں رکاوٹ قرار دیتے ہوئے پھر نئی تاریخ دے ڈالی
عمران علی، چیف ایگزیکٹو آفیسر، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی

دو ماہ میں صفائی آپریشن مکمل کر لیں گے، بیس فیصد دس ہزار ٹن پرانا کوڑا بھی اٹھا لیا ہے

سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نے لاہوریوں سے تعاون کی اپیل کی ہے،، جس پر شہریوں کا کہنا ہے کہ

صفائی کمپنی دعوں کے بجائے عملی اقدامات اٹھائے تو صورتحال یکسر مختلف ہو گی
رشید احمد، گلفام علی، یہ کام تو کرتے نہیں اگر یہ کام کریں تو صفائی ہوسکتی ہے۔ کوڑا کئی کئی دن پڑا رہتا ہے

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے مطابق تمام ورکرز کو شہر سے کوڑا کرکٹ اٹھانے کا ٹارگٹ دیا گیا ہے

جس کے ساتھ بیک لاگ کو بھی کلیئر کیا جائے گا

About The Author