پی ایس ایل کے بقیہ میچز پاکستان میں ہی کروائے جائیں گے
پاکستان کرکٹ بورڈ کی بڑی بیٹھک میں اتفاق ہو گیا،، فرنچائزز نے اہم معاملات میں اعتماد میں نہ لینے پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔۔۔
پاکستان سپر لیگ ملتوی ہونے کے بعد صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی،، ذرائع کے مطابق اجلاس میں
بقیہ میچز کا انعقاد پاکستان میں ہی کروانے پر اتفاق کرتے ہوئے لیگ کو مکمل کرانے کے لئے مختلف ونڈوز پر گور کیا گیا،،
فرنچائزز نے پی ایس ایل کے تمام معاملات کا ازسر نو جائزہ لینے کا مطالبہ کیا اور یہ شکوہ بھی کیا کہ کوویڈ پروٹوکولز بناتے
وقت فرنچائزز سے بات نہیں کی گئی، فرنچائزز کو معاملات سے دور رکھنے کی وجہ سے صورتحال خراب ہوئی،
چئیرمین پی سی بی نے فرنچائزز کے تمام تحفظات کو دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے،،
جبکہ تین روز بعد چیئرمین پی سی بی کی سربراہی میں دوبارہ ورچوئل اجلاس ہو گا۔۔۔
اے وی پڑھو
بھارت کو فائنل میں عبرتناک شکست، پاکستان نے ایشیا ایمرجنگ کپ جیت لیا
لاہور میں پاکستان کا سب سے اونچا پرچم نصب کیا جائے گا
برلن میں جاری اسپیشل اولمپیکس میں قومی سائیکلسٹ کی نمایاں کارکردگی