اکتوبر 1, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اسلام آباد ڈی چوک :اساتذہ کےدھرنے پرپولیس کا دھاوا،درجنوں گرفتار

اسلام آباد:بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکول کے اساتذہ کا ڈی چوک میں دھرنا پولیس نے ختم کرادیا ہے،پولیس کی بھاری نفری نے سوئے ہوئے اساتذہ پر ہلہ بول دیا،درجنوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

گرفتار افراد  میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ،پولیس نے اساتذہ کو تھانے منتقل  کر دیاہے۔

رات کے اندھیرے میں سٹریٹ لائٹس بند کر کے آپریشن کیا گیا،آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری شریک ہوئی ۔

ذرائع کا کہنا ہے چالیس اساتذہ کو تھانہ سیکرٹیریٹ  منتقل کر دیا گیاہے۔تھانہ سیکرٹیریٹ منتقل ہونے والے تمام مرد  ہیں۔

ڈی چوک سے گرفتار اساتذہ کو اسلام آباد کے مختلف پولیس سٹیشن میں منتقل کر دیا گیاہے۔

خواتین اساتذہ  اور بچوں کو ویمن پولیس اسٹیشن جی سیون منتقل کیا گیاہے۔کئی  اساتذہ  دھکم پیل کے باعث زخمی بھی ہوئے ۔

دوسری طرف منتشر کئے گئے اساتذہ دوبارہ نیشنل پریس کلب  جمع ہوگئے ہیں ۔

صدر ٹیچرز یونین مظہر حسین نے کہا ہے کہ آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کرینگے ،ہمارے دوسو سے زائد اساتذہ کو حراست میں لیا گیاہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سے جاری دھرنے پر پولیس نے گزری شام واٹر کینن سے بھی اساتذہ و منتشر کرنے کی کوشش کی تھی۔

About The Author