نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

تصویر لینے والے کی مہارت یا اتفاق

خوبصورت لمحوں کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرنے میں ٹائمنگ اہم ترین عنصر ہوتی ہے،،

تصویر لینے والے کی مہارت یا اتفاق ،، دنیا بھر کی عجیب و غریب تصویروں نے دیکھنے والوں کو حیرت میں ڈال دیا

خوبصورت لمحوں کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرنے میں ٹائمنگ اہم ترین عنصر ہوتی ہے،، خوبصورت پپی کی ناک پر رنگین تتلی بیٹھی تو کیمرہ مین نے اس خوبصورت منظر کو محفوظ کرلیا

اس تصویر میں خاتون بظاہر اپنے کتے کے ساتھ سیلفی لینا چاہتی تھیں،، لیکن نتیجہ آپٹیکل الوژن یعنی نظروں کو دھوکہ دینی والی تصویر کی صورت سامنے آیا

ایسی ہی ایک تصویر میں خاتون نے خوبصورت طوطے کو اپنے کاندھے پر بٹھایا ہوا ہے۔

لڑکیاں ایک سالگرہ کے موقع پر یادگار تصویر لینے کے لیے اکھٹی ہوئیں تو ان کے پالتو کتے کو بھی تصویر بنانے کا شوق سوجھا

اس تصویر میں تتلی ایک شخص کے کاندھے پر بیٹھی ہے،، پس منظر میں گزرنے والی خاتون کی تصویرسے یوں گمان ہوتا ہے گویا تتلی کا سر بزرگ خاتون جیسا ہے۔

اس تصویر میں ایک سرکٹی بلی کا گمان ہوتا ہے،، حقیقت میں بلی نے اپنا جسم فٹ پاتھ میں چھپایا ہوا ہے

یہ انسانی دھڑ والی بلی کی تصویر نہیں ،، بلکہ شیشے کے پیچھے چھپی بلی کے ساتھ ایک خاتون کا عکس ہے

اس تصویر میں نظر آنے والا ہاتھ کسی اور کا نہیں بلکہ خاتون کا ہی ہے،، جسے اس نے مخصوص زاویے سے دکھایا ہے۔ جس سے کسی اور ہاتھ کا گمان ہوتا ہے

کتے کے ساتھ موجود خاتون صوفے پر پیچھے ہٹیں،، عین اسی لمحے،، عقب سے لی گئی تصویر میں انسانی دھڑ والے کتے کا گمان ہوتا ہے

About The Author