اپریل 30, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تجزیے اور تبصرے

 بلڈنگ انسپکٹروں کی ملی بھگت سے بغیر نقشہ منظوری کے درجنوں عمارتوں کی تعمیر کا دھندہ عروج پر

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ میں بلڈنگ انسپکٹروں کی ملی بھگت سے بغیر نقشہ منظوری کے درجنوں عمارتوں کی تعمیر کا دھندہ عروج پر ،میونسپل کمیٹی ڈیرہ کے بلڈنگ انسپکٹروں کی ملی بھگت سے شہر سمیت ملحقہ

آبادیوں میں غیر قانونی اور بغیر نقشہ منظوری کے درجنوں عمارتوں کی تعمیر کا دھندہ بام عروج پر ،سرکاری خزانے کو روزانہ لاکھوں ،ماہانہ کروڑوں روپے کی پھکی ،غیر قانونی تعمیر ہونے والی عمارتیں جن میں پلازے

،کوٹھیاں ،ڈبل وسنگل سٹوری مکانات اور دکانیں شامل ہیں ،افسران کی خاموشی سوالیہ نشان بن گئی ،تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی کی حدود میں بلڈنگ انسپکٹروں کی ملی بھگت سے نئی تعمیر ہونے والی عمارتوں کا

سلسلہ جاری وساری ہے ،اکثر وبیشتر عمارتوں کے نقشہ جات کی تاحال منظوری تو دور کی بات بیشتر عمارتوں کی فائلیں بھی جمع نہیں کروائی گئیں ،میونسپل کمیٹی ڈیرہ کے بلڈنگ انسپکٹروں نے اپنے اختیارات سے

تجاوز کرتے ہوئے اندرون شہر پلازے ،کوٹھیاں ،دکانیں ،بنگلوں وغیرہ کی غیر قانونی تعمیرات شروع کروا رکھی ہیں جس کی وجہ سے میونسپل کمیٹی کو روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں جبکہ ماہانہ کروڑوں روپے کی پھکی دی

جارہی ہے،میونسپل کمیٹی کے شعبہ نقشہ برانچ کے ذمہ داران شہریوں سے رقم بٹورنے کے لئے مختلف حربے استعمال کرتے دکھائی دیتے ہیں ،تعمیرات سے قبل شہریوں کو بتایا جاتاہے کہ کمرشل تعمیرکے لئے پارکنگ

کے لئے جگہ مختص کرنا ہوگئی اور اگر معاملات طے کرلیے جائیں تو اس کا طریقہ بلڈنگ انسپکٹر خود بتادیتے ہیں ،اس طرح اندرون شہر کے گلی محلوں میں تعمیر ہونے والی سینکڑوں ،دکانیں ،مارکیٹیں ،پلازے مک مکا

کے بعد تعمیر کروائے جارہے ہیں ،بیشتر نئی تعمیر ہونے والی عمارتوں کی فائلیں بھی میونسپل کمیٹی کے دفتر میں جمع ہی نہیں ہیں ،بلڈنگ انسپکٹر اندرون شہر سمیت ملحقہ آبادیوں میں جہاں شہری نئے گھر بنانا چاہتے ہیں

،انہیں نوٹس دے کر اپنے دفتر طلب کرکے معاملات طے ہونے کے بعد عمارتوں کی تعمیر کی اجازت دے دیتے ہیں ،اندرون شہر اور ملحقہ آبادیوں میں بیشمار ایسی عمارتیں موجود ہیں جو پچھلے کئی ماہ سے مکمل ہوچکی

ہیں لیکن میونسپل کمیٹی کے ذمہ داران نے تاحال شہریوں کی فائلوں کی جانچ پڑتال کرنا بھی مناسب نہیں سمجھا ،شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ ،سرکل آفیسر اینٹی کرپشن ڈیرہ سے مطالبہ کیاہے کہ نقشہ برانچ میں ہونے

والی مالی وانتظامی بدعنوانی ،کرپشن ،لوٹ کھوسٹ کے خاتمے کے لئے انکوائری کروائی جائے اور کرپشن میں ملوث ذمہ داران کے خلاف فوجداری مقدمات درج کروائے جائیں تاکہ میونسپل کمیٹی ڈیرہ کو دیمک کی

طرح چاٹنے والے بلڈنگ انسپکٹروںکو ضلع بدرکیا جائے اور فرض شناس ایماندار بلڈنگ انسپکٹروں کو نقشہ برانچ کی ذمہ داریاں سونپی جائیں تاکہ میونسپل کمیٹی ڈیرہ کے مالی معاملات بہتر ہوسکیں ،

٭٭٭

 تجاوزات کے خلاف آپریشن فوٹو سیشن تک محدود ،تجاوزات کی بھرمار

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن فوٹو سیشن تک محدود ،تجاوزات کی بھرمار،ڈیرہ شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن فوٹو سیشن تک محدود اندرون شہر ومضافاتی علاقوں میں

تجاوزات کی بھرمار ،پیدل چلنے اور ٹریفک کا نظام مفلوج ہوکر رہ گیا ،تجاوزات مافیا نے پختہ تعمیرات بنانا شروع کردی ،تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک کے بہاﺅ میں شہریوں کو مشکلات کا سامنا ،چاروں بازاروں

،سرکلرروڈ سمیت دیگر علاقوں میں غیر قانونی تجاوزات کی وجہ سے سکول جانے والے طلباءوطالبات کے ساتھ ساتھ ایمرجنسی میں ایمبولینسز ،فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کا گزرنا بھی محال ہے جس کی وجہ سے کسی بھی

وقت کوئی بڑا سانحہ رونما ہوسکتاہے ،تجاوزات کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں رکاوٹ آنے روز کسی نہ کسی جھگڑے کا موجب بن رہی ہے،انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنے کے بلند

وبانگ دعوے کیے گئے لیکن ضلعی انتظامیہ ،میونسپل کمیٹی کا شعبہ انکروچمنٹ فوٹو سیشن تک محدود رہا ،اندروں شہر کے بازاروں ،گلی محلوں ،چوک چوراہوں سمیت مضافاتی علاقوں کی سڑکوں ،گلی محلوں کو تجاوزات مافیا

نے نرغے میں لے کر پختہ تعمیرات شروع کررکھی ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامناکرنا پڑرہا ہے ،شہریوں نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا ،چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔

٭٭٭

 رمضان اور عید کے موقع پر جھگڑے کے خاتمے کیلئے چاند کی نجی رویت پر 5 لاکھ روپے جرمانہ اور قید

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)وفاقی کابینہ نے ملک میں ہر سال رمضان اور عید کے موقع پر چاند کے معاملے پر ہونے والے جھگڑے کے خاتمے کیلئے چاند کی نجی رویت پر 5 لاکھ روپے جرمانہ اور قید کی سزا دینے

کا بل منظور کرلیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مجموعی طور پر وزارت مذہبی امور کے 3 بلوں کی منظوری دی گئی ، جن میں ایک بل کے تحت ملک میں آئندہ چاند کی نجی رویت کی صورت میں 5

لاکھ روپے جرمانہ اور قید کی سزا دی جائے گی جب کہ بل کے تحت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے پر پورے پاکستان میں عمل درآمد کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔بتایا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ کی جانب سے رویت ہلال

کمیٹی 2020ءاور مسلم خاندانی قوانین بل 2020ءکی بھی منظوری سے دی گئی ، اس کے علاوہ اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ نے طباعت قرآن پاک ترمیمی بل کی بھی منظوری دے دی ، جس کے تحت طباعت

قرآن میں معیاری پیپر کے استعمال کو یقینی بنائے جانے کی ہدایت کی گئی جب کہ قرآن بورڈ بھی تشکیل دیا جائے گا ، اس کے ساتھ ساتھ ترمیمی بل کے تحت غیر معیاری طباعت قرآن پر جرمانے اور سزائیں بھی

دی جائیں گی۔یہاں واضح رہے کہ ملک میں ہر سال رمضان المبارک اور عدین کے موقع چاند کی رویت کے موقع پر ہونے والے اختلاف کے نتیجے میں پاکستان میں ہر سال ہی مزہبی تہوار قومی یکجہتی کے ساتھ

ایک ہی دن منانے میں مسئلہ رہا ہے ، اسی سلسلے میں وزرات سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے بھی اقدامات کیے تھے ، جس کے تحت سائنسی بنیادوں پر چاند کی رویت کو یقینی بنانے کے لیے ایک موبائل ایپلی کیشن بھی لانچ

کی گئی ہے۔جب کہ اسی سلسلے میں اب یہ پیشرفت سامنے آئی ہے کہ وفاقی وفاقی کابینہ نے ملک میں ہر سال رمضان اور عید کے موقع پر چاند کے معاملے پر ہونے والے جھگڑے کے خاتمے کیلئے چاند کی نجی

رویت پر 5 لاکھ روپے جرمانہ اور قید کی سزا دینے کا بل منظور کرلیا ، جس کے تحت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے پر پورے پاکستان میں عمل درآمد کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

٭٭٭

300 یونٹ تک کے گھریلوصارفین کو سبسڈی دینے کا فیصلہ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)حکومت نے300 یونٹ تک کے گھریلوصارفین کو سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے، حکومت کی درخواست پر بجلی کی قیمت میں ایک روپے 95 پیسے اضافے کی نیپرا 4 فروری کو سماعت

کرے گا،بجلی کی فی یونٹ اوسط قیمت 16روپے 79 پیسے اوربعض صارفین کو ایک روپے 84 پیسے فی یونٹ سبسڈی دینے کی تجویزپیش کی گئی۔تفصیلات کے مطابق بجلی کی قیمت میں ایک روپے 95پیسے

اضافے کی سفارشات کردی گئی ہیں، حکومت کی درخواست پر نیپرا 4 فروری کو سماعت کرے گا،بجلی کی فی یونٹ اوسط قیمت 16روپے 79 پیسے اوربعض صارفین کو ایک روپے 84پیسے فی یونٹ سبسڈی دینے کی

تجویزپیش کی گئی ہے،حکومت کی جانب سے 300یونٹ تک کے گھریلوصارفین کو سبسڈی دی جائے گی، بجلی کے 300سے 700یونٹس استعمال کرنے والے صارفین کیلئے48پیسے فی یونٹ اضافے کی تجویز

دی گئی ہے،700سے زائد یونٹ والے 2روپے 4پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ٹی اویو آف پیک صارفین کیلئے 3روپے 23پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔دوسری جانب دوسری جانب عوام کو سستی

بجلی کی فراہمی کیلئے حکومت نے مزید 18 کمپنیوں سے معاہدے کر لیے۔ حکومتی ٹیم اور مزید 18 آئی پی پیز کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے، کیپکو سمیت 18 آئی پی پیز معاہدے پر باضابطہ دستخط کرنے

کے لیے تیار ہو گئے۔18 آئی پی پیز میں 1600 میگا واٹ کی کوٹ ادو پاور کمپنی بھی شامل ہے، رضا مند ہونے والے دیگر 17 آئی پی پیز ونڈ پاور یونٹ پر مشتمل ہیں۔ معاہدے کے تحت آئی پی پیز ٹیرف میں

کمی اور دیگر رعایتیں دینے پر رضا مند ہو گئے ہیں، چیئرمین واپڈا مزمل حسین نے معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔حکومت کے ساتھ باضابطہ معاہدے پر دستخط وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد ہوں

گے، واضح رہے کہ اب تک 41 آئی پی پیز ٹیرف میں کمی اور رعایتوں پر متفق ہو چکے ہیں، مجموعی طور پر 47 آئی پی پیز کے ساتھ حکومت نے بات چیت کی ہے۔یاد رہے کہ ستمبر 2020 میں عالمی بینک نے

پاکستان میں متبادل توانائی کے منصوبوں کے لیے45 کروڑ ڈالر فنڈنگ کی منظوری دی تھی، اس رقم سے خیبر پختون خوا کے پن بجلی اور شمسی توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی جائے گی، جب کہ متبادل توانائی

کے ان منصوبوں سے سستی اور ماحول دوست بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

٭٭٭

مسلح ڈکیتی کی سنگین واردات

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)مسلح ڈکیتی کی سنگین واردات ،مسلح ملزمان ادویات کمپنی کے سیلز منیجر اورڈرائیور سے 2لاکھ 15ہزارروپے کی رقم اور2موبائل لوٹ کر فرار ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق ہارون

انٹرپرائزر کمپنی ڈیرہ برانچ کا29سالہ سیلز منیجرخالد سکنہ اعجازآبادمریالی اپنے ڈرائیور رفیق بلوچ کے ساتھ درابن اوردرازندہ میں میڈیکل سٹوروں پرادویات دینے اوربقایاجات کی وصولی کرکے ڈیرہ کے لیے

روانہ تھا کہ درابن ڈیرہ روڈپرسگوکے قریب موٹرسائیکل پرسوار 2مسلح ملزمان نے ان کو روک کران سے وصول کی گئی 2لاکھ 15ہزارروپے کی رقم اور2موبائل فون چھین لیے اورموقع سے فرارہوگئے ۔متاثرہ

ملازمین نے اس واقعہ کی اطلاع مقامی پولیس کوکردی ہے۔

٭٭٭

بڑی مقدار میں سرکاری آٹے کے تھیلے برآمد ہونے پر دوملزمان کو گرفتار کرلیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)بڑی مقدار میں سرکاری آٹے کے تھیلے برآمد ہونے پر دوملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرحیات خان اورانسپکٹرسردارجنید خان گنڈہ پورکی قیادت

میںمحکمہ فوڈنے گومل یونیورسٹی پولیس کے ہمراہ علاقہ نواب کے قریب مارکیٹ میں واقع دکان پر چھاپہ مارا۔چھاپے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر درازندہ محمدطارق خان بیٹنی بھی ہمراہ تھے ۔گودام میں تحصیل درابن

کی قوم استرانہ کے لیے روزانہ کی بنیاد پردیے جانے والے سرکاری آٹے کی گاڑی سے 700بیگزآٹے میں سے استرانہ قوم سے تعلق رکھنے والاملزم 400بیگزمذکورہ دکان میں چھپاکرفروخت کررہاتھاجب کہ

صرف 300بیگزاپنی قوم استرانہ کے لیے درازندہ پہنچاتاتھا۔چھاپے کے دوران محکمہ فوڈ اوراسسٹنٹ کمشنر درازندہ نے موقع پر700بیگزسرکاری آٹابرآمدکرلیاجس کی قیمت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے

۔پولیس نے موقع سے دوملزمان بھی گرفتارکرلیا۔ اس واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

٭٭٭

مزدااورڈمپرکی ٹکر سے موٹرسائیکل سوارسکول ٹیچرجاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) مزدااورڈمپرکی ٹکر سے موٹرسائیکل سوارسکول ٹیچرجاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق افغان مہاجرین سکول کاٹیچرعبدالقدوس ولد منظرمحمدخان قوم ناصر سکنہ پہاڑپورموٹرسائیکل

پرسکول جارہاتھاکہ ڈیرہ بنوں روڈ ٹوٹل پیٹرول پمپ کے قریب مزدانے پیچھے سے اس کو ٹکرماردی جس سے وہ آگے جانے والے ڈمپر اورمزداکے درمیان آکرجاں بحق ہوگیا۔

٭٭٭

نیا پاکستان ہاﺅسنگ اسکیم کے لیے مارک اپ کی شرح پانچ فیصد مقرر کی گئی ہے ،چیف منیجر

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)اسٹیٹ بنک آف پاکستان ڈیرہ کے چیف منیجر محمد حنیف نے کہا ہے کہ وزیراعظم ہاسنگ اسکیم کے تحت ڈیرہ اسماعیل خان کے تمام بینکوں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں اسٹیٹ

بینک تمام امور کی مانیٹر نگ کر رہا ہے اور عوامی شکایات کے کے ازالے کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ چیمبر آف کامرس انڈسٹری کے سابق صدور یاسین قریشی،

وسیم محسود ایڈوکیٹ اور ایگزیکٹو ممبر فرخ جمیل کی قیادت میں تین رکنی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی نیا پاکستان ہاﺅسنگ اسکیم کے لیے مارک اپ کی شرح پانچ

فیصد مقرر کی گئی ہے۔ اس منصوبے کا مقصد میرا پاکستان میرا گھر ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان میں تمام بینکوںکے باہر عوام کی سہولت کے لیے بینرز آویزاں کیے گئے ہیں شکایات کے

ازالے کے لیے سٹیٹ بینک کے سینئر اہلکار عرفان کی سربراہی میں شکایات سیل قائم کیا گیا ہے جو تمام شکایات پر فوری ایکشن لیتا ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے خفیہ ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں جو مختلف بینکوں

میں جاکر وزیراعظم ہاﺅسنگ سکیم کے حوالے سے بینک کے عمل کے کردار اور تعاون کو مانیٹر کر رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کرونا وبا کے دوران حکومتی پالیسی کے تحت تین فیصد مارک پر لوگوں کو قرضے فراہم کیے گئے

ہیں ۔ڈیرہ اسماعیل خان میں اسٹیٹ بنک کی اپنی عمارت کا کام جون میں شروع کردیا جائے گا۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں نیشنل بنک سمیت چونکہ کسی بنک کا زونل آفس نہیں ہے جس کی وجہ سے مقامی بینکوں کو اس

ضمن میں کیسز باہر زونل دفاتر کو بھجوانے پڑتے ہیں جس کی وجہ سے کیسز کی بروقت تکمیل کے لیے مشکلات درپیش ہیں اور منظوری کے مرحلہ کادورانیہ طویل ہو جاتا ہے ۔عوام نیا ہاﺅسنگ سکیم میں گھر کا مالک بننے

کے لیے اسٹیٹ بینک کی ویب سائٹ اور ہیلپ ڈیسک پورٹل پر ضروری معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

٭٭٭

دکان میں اچانک آگ لگنے سے موٹرسائیکل ،جنریٹراوردیگرسامان جل کر خاکستر

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) تحصیل درازندہ کے مین بازارمیں واقع دکان میں اچانک آگ لگنے سے موٹرسائیکل ،جنریٹراوردیگرسامان جل کر خاکستر، ریسکیو1122کی فائرفائٹنگ ٹیم نے موقع پر رسپانس

کرکے آگ پر قابوپاکر آگ کو دیگردکانوں تک پھیلنے سے روک دیا۔تفصیلات کے مطابق درازندہ کے مین بازارمیں واقع دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔ آگ سے دکان میںموجود جنریٹر ، موٹرسائیکل

ودیگرسامان جل گیا۔واقعے کی اطلاع پرڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر 1122فضل منان کی ہدایت پر فائرفائٹنگ ٹیم نے موقع پر رسپانس کرکے آگ پر قابوپاکر آگ کو دیگردکانوں تک پھیلنے سے روک دیا۔

٭٭٭

 ایکسپائرڈ کولڈڈرنکس کوضائع کردیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی ڈیرہ نے علاقہ کھتی میں اشیاءکی چیکنگ کے دوران 300لیٹر سے زائد ایکسپائرڈ کولڈڈرنکس کوضائع کردیا۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ فوڈ

اتھارٹی کی ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹرواصف خان کی ہدایت پراسسٹنٹ ڈائریکٹر الف خان مہمند کی قیادت میں علاقہ کھتی میں کاروائی کے دوران300لیٹر سے زیادہ ایکسپائرڈ کولڈ ڈرنکس برآمد کرلیں ۔ایکسپائرڈ

کولڈ ڈرنکس کو فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے اپنے قبضے میں لے کر موقع پر ضائع کردیاعلاوہ ازیں دکانداروں کو صفائی اختیار کرنے اور غیر معیاری اشیائے خوردونوش بیچنے پر سخت کاروائی کرنے کی تنبیہ کی گئی ۔دکانداروں

کو امپرومنٹ اور لائسنس نوٹسز بھی جاری کئے گئے ہیں ۔

٭٭٭

 حکومت غریب والدین کو بیٹیوں کا فرض ادا کرنے کے لیے کوئی قرضہ سکیم شروع کرے تا کہ وہ عزت سے بچیوں کی شادی کریں

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین نے کہا ہے کہ آج کل کے اس جدید دورمیں جہیز جیسی رسم موجود ہے جس کی وجہ سے کئی بچیاں غریب والدین کے کندھوں کا

بوجھ بن جاتی ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت ان غریب والدین کو بیٹیوں کا فرض ادا کرنے کے لیے کوئی قرضہ سکیم شروع کرے تا کہ وہ عزت سے بچیوں کی شادی کریں۔ صحافیوںسے گفتگو کرتے

ہوئے سیاسی و سماجی خاتون نے کہا کہ مسلمان ہونے کے ناطے ہم سب جانتے ہیں کہ اسلام میں جہیز کی سخت ممانعت کی گئی ہے تو بہتر یہی ہے کہ ہم دنیا میں آخرت کی فلاح کے راستے کو اپنائیں اور غریب

والدین کی بچیوں کو بن جہیز اپنائیں۔ ماہر قانون خاتون نے کہا کہ اتنی ترقی ہونے کے باوجود آج بھی ہمارے ملک میں کئی ایسے لوگ موجود ہیں جو ان فرسودہ رسومات کو اپنائے ہوئے ہیں۔ایسی بے بنیاد باتوں

کی وجہ سے اکثر لڑکیاں خود کشی کر لیتی ہیں۔ ماہر تعلیم خاتون نے کہا کہ لاکھوں کی تعداد میں لڑکے مختلف یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں لیکن اعلٰی تعلیم یافتہ ہونے کے باوجود آج بھی ان نوجوانوں میں

جہیز کا لالچ موجود ہے۔ اتنی ڈگریاں حاصل کرنے کے بعد بھی ان میں اسلام کے مطابق شعور نہیں تو پھر ایسی تعلیم کا کوئی فائدہ نہیں ۔

٭٭٭

مہنگائی کا رونا رونے پر خاتون عوام پر ہی پھٹ پڑی‘ناشکرے قراردیدیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)مہنگائی کا رونا رونے پر خاتون عوام پر ہی پھٹ پڑی‘ناشکرے قراردیدیا۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایک خاتون نے مہنگائی کا رونہ رونے پر عوام کو تنقید کا نشانہ بنا دیا۔

خاتون کا کہنا ہے کہ ہر ریڑھی والے کے ہاتھ میں بھی ہزاروں روپے مالیت کا موبائل فون نظر آتا ہے۔ اتنی مہنگائی میں یہ قیمتی موبائل کہاں سے آئے؟ اپنے بزرگوں سے سے سنتے آ رہے ہیں کہ مہنگائی بڑھ رہی

ہے۔میری عمر چالیس سا ل ہو گئی ہے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی ایک دوسرے کو باریاں دے رہے تھے۔ خاتون کا کہنا ہے کہ کوئی بھوکا نہیں رہتا اور سب نے کپڑے پہن رکھے ہیں۔ خاتون نے پوری قوم کو ناشکری

قرار دید یا۔ ان کا کہنا ہے کہ عوام ٹھیک نہیں ہے ، حکومت نے عوام پر ڈنڈا چلایا ہے تو عوام کو تکلیف ہو رہی ہے۔جیسے عوام ہوتے ہیں ویسے ہی حکمران ہوتے ہیں۔عمران خان کی ٹیم ٹھیک کام نہیں کر رہی کیونکہ یہ

ٹیم وہی ہے جو ماضی کی حکومتوں سے چلی آرہی ہے۔ وزیراعلیٰ کی کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے خاتون نے کہا کہ وزیر اعلی بندہ ٹھیک نہیں ہے ، یہاں پر شریف آدمی نہیں کوئی بدمعاش بندہ چاہیے۔

٭٭٭

 بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ،لوڈشیڈنگ کے باعث شہری اذیت میں مبتلا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ اسماعیل خان کے مختلف علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ،لوڈشیڈنگ کے باعث شہری اذیت میں مبتلا، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے روز مرہ

کا کام اور کاروبار بند ہو کر رہ گیاتفصیلات کے مطابق ڈیرہ شہر اور گرد و نواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ عروج پر ہے،مختلف علاقوں میں گھنٹوں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث خواتین،

بزرگ، نوجوان اور بچے سبھی اذیت کا شکار ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہونا چاہیے جبکہ لوڈشیڈنگ میں اضافے سے عام شہریوں کے معاملات

زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔دوسری جانب دکانداروں کا کہنا ہے کہ بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے نکا کاروبار تباہ ہو کر رہ گیا۔شہریوں نے متعلقہ حکام اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ لوڈشیڈنگ کے جن پر

قابو پانے کے لیے زبانی جمع خرچ کی بجائے عملی اقدامات کیے جائیں۔

٭٭٭

 یوم یکجہتی کشمیر کو بھرپور طریقے سے منانے کی غرض سے تیاریاں آخری مراحل میں داخل

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ اسماعیل خان میںبھی یوم یکجہتی کشمیر کو بھرپور طریقے سے منانے کی غرض سے تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں،ضلعی انتظامیہ ڈیرہ اسماعیل خان کی جانب سے کشمیری

بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے پروگرام ترتیب دے دئیے گئے ہیں۔  مختلف سیاسی ،سماجی اور تاجر تنظیمیں اس دن کی مناسبت سے تقاریب،سیمینارز اور ریلیوں کا انعقاد کرنے کی غرض سے تیاریوں میں مصروف ہیں ،واضح رہے کہ اس سال مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سرکار کی

جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے اور قابض بھارتی فوج کی جانب سے مسلسل کئی مہینوں سے کرفیو کے نفاذکے بعد پاکستانی قوم اور حکومت اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اپنے لازوال عہد کی تجدید

کے لئے ایک نئے جذبے کے ساتھ یوم یکجہتی کشمیر منا نے جارہے ہیںاور اس سلسلے میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے افراد کی جانب سے مسئلہ کشمیر اور کشمیر کی آزادی کے لئے کشمیریوں کی جانب سے دی

گئی قربانیوں اور قابض بھارتی افواج کے ظلم اور بربریت کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے اور اقوام عالم کا ضمیر بیدار کرانے کی غرض سے پروگرامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان پہلے ہی

5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کو سرکاری سطح پر بھی بھرپور طریقے سے منانے کی ہدایات دے چکے ہیںوزیر اعظم کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے سکولوں کے سطح پر اس دن کو منانے کے لئے تیاریاں زور شور سے جاری

ہیں۔

٭٭٭

 کاشتکارسورج مکھی کی کاشت سے اپنی آمدنی میں اضافہ کرسکتے ہیں

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)محکمہ زراعت کے ترجمان نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ جن کھیتوں میں دھان اور کپاس کے بعد گندم کاشت نہیں ہوسکی وہاں کاشتکارسورج مکھی کی کاشت سے اپنی آمدنی میں

اضافہ کرسکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کاشتکا ر یکم فروری سی28 فروری تک سورج مکھی کاشت کرسکتے ہیں۔ انہوںنے مزید بتایاکہ سورج مکھی کی ہائبرڈ اقسام کی پلانٹر کے ذریعے کاشت کیلئے شرح بیج دوتا

اڑھائی کلوگرام فی ایکڑ تک رکھنی چاہیے اور بوائی کے وقت ایک بوری ڈی اے پی اور ایک بوری پوٹاشیم سلفیٹ جبکہ پہلے اور دوسرے پانی کے ساتھ آدھی بوری یوریا ا ور ڈوڈیاں بنتے وقت ایک بوری یوریا فی

ایکڑ استعمال کرنے سے 30 من فی ایکڑ سے زیادہ پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے۔

٭٭٭

بروز جمعہ کو ڈیرہ اسماعیل خان سمیت ملک بھر کیلئے عام تعطیل

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) بروز جمعہ کو ڈیرہ اسماعیل خان سمیت ملک بھر کیلئے عام تعطیل کا اعلان، 5 فروری کو ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جائے، ملک بھر کے نجی و سرکاری ادارے بند رہیں گے۔ تفصیلات

کے مطابق رواں برس کے دوران ملک کیلئے پہلی عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے بروز جمعہ 5فروری کو آزاد کشمیر سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر روایتی جوش و جذبے سے منایا جائے

گا۔یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی۔ اس دن کی مناسبت سے ڈیرہ اسماعیل خان سمیت ملک کے مختلف شہروں میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک کی دینی و سیاسی جماعتوں کی

جانب سے جلوس او ریلیاں نکالی جائیں گی جبکہ خصوصی تقریبات کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ 5 فروری کو ملک میں انسانی ہاتھوں کی خصوصی اور طویل زنجیریں بھی بنائی جائیں گی۔اس کے علاوہ کشمیری شہداءکی یاد

میں ملک بھر میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی جائے گی۔ اعلان کیا گیا ہے کہ بروز بدھ 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی۔ 5 فروری بروز بدھ کو سول سیکرٹریت سمیت

وفاقی، صوبائی، ذیلی، خود مختار ، مقامی حکومتوں کے تحت کام کرنے والے ادارے، عدالت عظمی، عدالت عالیہ اورماتحت عدالتیں، بینک ،مالیاتی ادارے اور کاروباری مراکز بند رہیں گے ۔

٭٭٭

کورونا ایس او پیز ہفتہ منانے کے سلسلے میں مختلف ریسٹورنٹس ، دکانوں ، میڈیکل سٹوروں اور مارکیٹوں کا معائنہ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عارف اللہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر نواب سمیر حسین لغاری نے صوبائی حکومت کورونا ایس او پیز ہفتہ منانے کے سلسلے میں مختلف ریسٹورنٹس ، دکانوں ، میڈیکل

سٹوروں اور مارکیٹوں کا معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران متعدد دکانداروں کی کورونا ایس او پیز پر عملدرآمدکو سراہا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ پوری دنیا نے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے خلاف پاکستانی

اقدامات کو سراہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ اس مشکل وقت میں حکومت کا ساتھ دے کر اس وباءکے راستے کو روکا جا سکے جس کیلئے ضروری ہے کہ ماسک کے استعمال اور سماجی دوری

کو برقرار رکھا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی صورت کورونا کے خلاف جیت کو شکست میں تبدیل نہیں کرنے دینگے اور پہلے سے زیادہ اس سلسلے میں حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں گے۔

٭٭٭

آٹے کی ترسیل اور مقررہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کیلئے ایک اہم اجلاس منعقد

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عارف اللہ کی زیرِ صدارت آٹے کی ترسیل اور مقررہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کیلئے ایک اہم اجلاس منعقد کی گئی۔اجلاس میں تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز

سمیت محکمہ خوراک ڈیرہ کے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نے عوام کو آسان نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کیلئے واضح ہدایات جاری کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ٹرکوں پر آٹے کی ترسیل کی شفافیت

کو یقینی بنانے کی خاطرہر ٹرک کے ساتھ سرکاری اہلکار کی موجودگی ضروری ہوگی تاکہ کسی بھی قسم کی بدنظمی سے بچا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت لوگوں کوریلیف دینے کی خاطرمثبت پالیسیاں اپنا رہی ہے جس کو

ہر حال میںبرقرار رکھنا ہوگا اور اگر کوئی کوتاہی کا مرتکب پایا گیا تو ان کے خلاف سخت کاروائی کرونگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

۔۔۔۔۔

یہ بھی پڑھیے:

بہاولنگر کی خبریں

مظفرگڑھ کی خبریں

راجن پور کی خبریں

ڈیرہ غازیخان  کی خبریں

 

%d bloggers like this: