نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

گلوبل فائر پاور، دنیا کی طاقتور افواج کی 2021 کی رینکنگ جاری

رینکنگ میں پاک فوج دنیا کی طاقتور ٹاپ ٹین افواج میں شامل ہے

گلوبل فائر پاور نے دنیا کی طاقتور افواج کی 2021 کی رینکنگ جاری کر دی ہے

رینکنگ میں پاک فوج دنیا کی طاقتور ٹاپ ٹین افواج میں شامل ہے

گلوبل فائر پاور کی رینکنگ کے مطابق پاک فوج کا دسواں نمبر ہے

جبکہ اس سے پہلے پاک فوج کی رینکنگ پندرہ نمبر پر تھی رینکنگ کی بنیاد پچاس سے زائد فیکٹرز کو مد نظر رکھ کر کی جاتی ہے،

ان فیکٹرز میں ملٹری حجم سے لے کر ملک کی فنانشل پوزیشن، جغرافیائی حیثیت جیسے عوامل شامل ہیں، فوجی لحاظ سے طاقتور ممالک میں امریکہ پہلے،

روس دوسرے، چین تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ رینکنگ میں بھارت بدستور چوتھے،

جاپان پانچویں نمبر پر ہے دنیا کی پہلی پندرہ فوجی طاقتوں میں پاکستان کے علاوہ کسی کی رینکنگ میں کوئی ترقی نہیں ہوئی ہے

گلوبل فائر پاور کی رینکنگ کے مطابق گزشتہ سالوں میں صرف پاکستان کی فوجی طاقت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے

About The Author