نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سندھ نے کورونا ویکسین خریدنے کے لیے وفاق سے اجاز ت مانگ لی

کراچی میں پریس کانفرنس کرتےہوئے ڈاکٹر عذرا فضل نے کہا کہ ہم براہ راست  وفاقی حکومت سے رابطہ کرکے ویکسین وصول کرنا چاہتے ہیں۔

سندھ نے کورونا سے بچاوَ کی ویکسین خریدنے کے لیے وفاق سے اجاز ت مانگ لی ہے۔ وزیرصحت سندھ عذرا پیچوہو کاکہنا ہے کہ کورونا ویکسین کی خریدار ی میں ہم پیچھے رہ گئے۔ہم چاہتے ہیں سندھ میں کورونا سے بچاوَ کی ویکسین جلد سے جلد آئے ،

انہوں نے کہا کہ ہم عوام کو ویکسین مفت لگانا چاہتے ہیں ،ہم نے 70سے 80فیصد لوگوں کو ویکسین لگوانی ہے،اسکول کھولنے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا جائے۔سندھ کے تین بڑے اسپتال وفاق کی تحویل میں نہیں جانے چاہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتےہوئے ڈاکٹر عذرا فضل نے کہا کہ ہم براہ راست  وفاقی حکومت سے رابطہ کرکے ویکسین وصول کرنا چاہتے ہیں۔ نجی شعبے سے بھی ویکسین لینا چاہتے ہیں۔ ایسا ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی منظور ی کے بعد ہی ممکن ہے۔ تمام ملک ویکسین کی خریداری میں تیزی دکھارہے ہیں،،لیکن ہم پیچھے رہ گئے۔عذرا پیچوہو کا کہنا تھا کہ ویکسی نیشن کے بعد بھی ماسک کا استعمال کرنا ہوگا۔ کراچی اور حیدرآباد میں تیزی سے وائرس پھیل رہا ہے ۔دونوں شہروں کے تعلیمی ادارے نہیں کھلنےچاہیں۔ تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے تین بڑے سرکاری اسپتال وفاق کی تحویل میں نہیں جانے چاہیں۔ فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

About The Author