نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نماءندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تبصرے اور تجزے

حاجی پورشریف

(ملک خلیل الرحمن واسنی)

ہم ظلم و استبداد کے سامنے جھکنے والی قوم نہیں ہیں۔آج راجن پور کی غیور عوام نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا حق ادا کیا ہے۔

دنیا کی خود ساختہ سب سے بڑی جمہوریت نے مقبوضہ کشمیر کو جیل بنا دیا ہے جس پر اقوام عالم کی خاموشی انتہائی قابل افسوس ہے۔

یہ باتیں ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک نے یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منعقدہ واک کی قیادت کرتے ہوئے کہیں۔انہوں نے کہا کہ5جنوری 1949کو اقوام متحدہ میں

جو قرار داد منظور ہوئی اس پر اب تک عمل نہیں ہوا۔انشاءاللہ وہ وقت دور نہیں جب کشمیریوں کا خواب آزادی شرمندہ تعبیر ہوگا۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینو ظہور حسین بھٹہ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل زبیر اعجاز،اسسٹنٹ کمشنر آصف اقبال ،

تمام سرکاری محکموں کے سربراہان، میڈیا نمائندگان، علماءکرام،سول سوسائٹی، انجمن تاجران، وکلائ، ملازمین اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

واک کے شرکاءنے پاکستانی اور کشمیر کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے نعرے لگاتے ہوئے آگے بڑھتے رہے۔یہ واک فخر جہاں پارک سے شروع ہوئی

اورڈپٹی کمشنر آفس چوک پر اختتام پزیرہوئی۔آخر میں مولانا قاری محمود قاسمی نے کشمیر کی آزادی اور ملکی سلامتی کے لئے دعا کرائی ۔


حاجی پورشریف

(ملک خلیل الرحمن واسنی )

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل راجن پور زبیر احمد اعجاز نے کہا ہے کہ محکمہ صحت، تعلیم اور ایپکا کے ضلع بھر کے نمائندگان کو اسلام آباد میں جاری احتجاج میں

شرکت نہ کرنے پر رضامند کرلیا گیا ہے۔ ایسا کویڈ 19 کے پھیلنے کے خدشے اور ان کے مطالبات مطلوبہ فورم سے اچھے طریقے سے پورے کرنے پر کیا گیا ہے

۔ انہوں نے یہ باتیں یہاں ایک بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بتائیں۔ انہوں نے بتایا کہ تمام محکموں کے نمائندگان نے ہمارے موقف پر رضامندی ظاہر کرتے ہوئے

اس بات کا یقین دلایا کہ اسلام آباد میں جاری احتجاج میں شرکت نہیں کی جائے گی۔


( ملک خلیل الرحمن واسنی)

” باہمت بزرگ پروگرام “کے تحت غریب اور مستحق 65 سال سے زائد عمر کی خواتین میں کارڈ کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار ارشاد فرید بھٹہ ڈپٹی

ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر/ فوکل پرسن ”باہمت بزرگ پروگرام“ نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج راجن پور میں کارڈ کی تقسیم کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ تحصیل راجن پور میں1513مستحق خواتین میں سے 375خواتین میں کارڈ کی تقسیم مکمل ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن خواتین کا نام لسٹ میں

موجود ہے وہ اپنا اصل شناختی کارڈ اور کاپی ہمراہ لائیں۔


حاجی پورشریف

(ملک خلیل الرحمن واسنی)

میپکو راجن پور سب ڈویژن فاضل پور کی کارکردگی سوالیہ نشان 20 دن سےزائد گزر گئے

مگر بلاجواز اور 21 ،21 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کے سبب چوری ہونیوالے میپکو سب ڈویژن فاضلپور کے فیڈر حاجی پورشریف جوکہ ضلع راجن پور کے این اے 194 سردارنصراللہ خان دریشک ،پی پی 295 سردار فاروق امان اللہ

دریشک کا حلقہ ہے کی کچی آبادی کا متبادل ٹرانسفارمر نصب نہ ہوسکا علاقہ مکین شدید پریشانی اور مشکلات کیساتھ ساتھ شدید ذہنی اذیت و ذہنی و جسمانی کرب میں مبتلاء کوئی پرسان حال نہیں اہلیان حاجی پورشریف اور کچی آبادی کے مکینوں نے میپکو اور واپڈا کے اعلی

حکام بلخصوص جنرل منیجر میپکو،ایس ای میپکو ڈی جی خان ، ایکسیئن میپکو راجن پور، ایس ڈی او میپکو سب ڈویژن فاضل پور و متعلقہ حکام سے

اصلاح واحوال اور متبادل ٹرانسفارمر کی تنصیب کا فوری مطالبہ کیا گیاہے

About The Author