: ڈیرہ غازیخان۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں کرونا ایس او پی کو مد نظر رکھتے ہوئے جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں ضلع بھر سے پولیس افسران و ملازمین، ڈولفن فورس، ایلیٹ فورس اور ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے شرکت کی۔
جنرل پریڈ کے دوران ایس پی انوسٹی گیشن حسن جاوید بھٹی کو سلامی پیش کی گئی۔
جنہوں نے جنرل پریڈ کا معائنہ کیا اور اپنے خطاب میں پولیس اہلکاروں کو ٹرن آؤٹ اور فٹنس مزید بہتر بنانے اور فرائض کی ادائیگی نیک نیتی سے سر انجام دینے کی ہدایت کی۔
ترجمان پولیس
: ڈیرہ غازی خان:
پولیس تھانہ سٹی ڈیرہ کی کاروائی، پرچی جواء کرانے والا ملزم پرچی جواء کراتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار۔
ڈی پی او ڈیرہ غازی خان عمر سعید ملک کی خصوصی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری۔
تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ سٹی کو مخبر نے اطلاع دی کہ خدا داد ولد ظہور الدین سکنہ غریب آباد بالمقابل کامرس کالج خالی پلاٹ میں پرچی جواء کرا رہا ہے
جس پر ایس ایچ او تھانہ سٹی افتخار احمد ملکانی نے فوری ٹیم تشکیل دے کر پرچی جواء کرانے والا ملزم خدا داد ولد ظہور الدین قوم راجپوت سکنہ غریب آباد
کو پرچی جواء کراتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
گرفتار کیے گئے ملزم کے قبضے سے 2 عدد موبائل فون اور داؤ پر لگی رقم 18000 روپے برآمد کر لیے۔
پولیس تھانہ سٹی میں پرچی جواء کرانے والے ملزم کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت برآمد درج۔
اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی افتخار احمد ملکانی کا کہنا تھا کہ پولیس تھانہ سٹی کے علاقے میں سماج دشمن عناصر کو کسی صورت بھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ترجمان پولیس۔
ڈیرہ غازیخان
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقوں کے غریب لوگوں میں کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے
گزشتہ روز تحصیل کوہ سلیمان کا دورہ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے بھائی سردار عمر خان بزدار،
ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈمحمد علی اعجازاور پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد حمزہ سالک کے ہمراہ گرم بستر تقسیم کیے۔
کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر سخت سردیوں کے پیشِ نظر جھونپڑیوں میں رہنے والے غریب قبائلی لوگوں میں گرم بستر سمیت دیگر ضروری چیزیں تقسیم کی گئی ہیں
جبکہ غریب قبائلی لوگوں نے نئے گرم بستر سمیت دیگر چیزوں کے ملنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار، سردار عمر خان بزدار اور کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کو خراج تحسین پیش کیا
انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدارکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سخت سردی میں انہوں نے غریبوں کو یاد رکھا ہوا ہے.
ڈیرہ غازیخان
ڈیرہ غازی خان میں عوام کی تکلیف کا احساس کرتے ہوئے شہر میں مزید دو نادرا سنٹرز کے قیام اور بند کاؤنٹرز مکمل طور پر فعال کرنے کے لئے
سفارشات ارسال کر دی گئیں۔ مشیر وزیراعلی پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کے ہمراہ نادرا سنٹر خیابان سرور کا معا ئنہ کرتے ہوئے اعلی حکام کو سفارشات بھیجنے کا فیصلہ کیا۔
مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے نادرا سنٹر خیابان سرور ڈیرہ غازی خان میں مرد و خواتین سائلین سے مسائل بھی دریافت کئے۔نادرا سنٹرز میں عوام کی عزت و تکریم کا خیال رکھنے
اور کورونا ایس او پیز پر ہرممکن عملدرآمد کی ہدایات جاری کی گئیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر صدر مہدی ملوف اودیگر موجود تھے.
بتایا گیا کہ مرد و خواتین چار بجے صبح نادرا سنٹر پہنچ جاتے ہیں سنٹرز میں عملہ کم ہونے کی وجہ سے صبح کی شفٹ میں چار کاؤنٹرز اور رات کی شفٹ میں
چھ کاؤنٹرز بند کرنے پڑتے ہیں تاہم رات گیارہ بجے تک دفتری امور انجام دیے جاتے ہیں ب فارم کی رجسٹریشن کی وجہ سے عوامی رش زیادہ ہے
انچارج سنٹر نے بتایا کہ انہیں عوام کی مشکلات کا احساس ہے افرادی قوت کے لیے ہیڈ آفس کو درخواست ارسال کر دی گئی ہے.
ڈیرہ غازیخان
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ ڈی جی خان آفیسرز کلب کو جم خانہ طرز پر بنایا جائے گا
کلب کی رجسٹریشن اور کمیٹی کے قیام کے لیے کام شروع کر دیا گیا ہے
انہوں نے کہا کلب کی عمارت کی بحالی اور دیگر تعمیراتی کام تکمیل کے آخری مراحل میں ہے عمارت کو جدید طرز پر بحال کرایا جا رہا ہے
متعلقہ محکمہ کو تعمیراتی کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں
انہوں نے کہا کہ کمیٹی میں متحرک افراد کو شامل کیا جائے گا تاکہ آفیسرز کلب کے معاملات بہتر طور پر چلائے جا سکیں
ڈیرہ غازیخان
مشیر وزیراعلی پنجاب محمد حنیف پتافی اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے چوک چورہٹہ ڈیرہ غازی خان میں لنگر خانے کا معائنہ کیا۔
مستحق افراد کے ساتھ کھانا کھاکر معیار چیک کیا لنگر خانہ میں بارہ بجے سے تین بجے تک روزانہ اوسط چھ سو مرد و خواتین کو عزت و تکریم کے
ساتھ کھانا مفت فراہم کیا جاتا ہے
مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز لنگر خانہ میں مستحقین کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھانے کے دوران موجود افراد سے
معلومات حاصل کرتے ہوئے کھانا کے معیار، عملہ کے رویہ،صفائی اور
دیگر انتظامات کے بارے میں استفسار کیا۔ مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی نے بتایا کہ ان کی کمپنی سن کراپ کے زیر انتظام چوک چورہٹہ کے لنگر خانہ میں مرد اور
خواتین کے بیٹھنے کے لئے الگ انتظامات کئے گئے ہیں۔ روزانہ کا الگ مینیو بنایا جاتا ہے اور حفظان صحت کے مطابق متوازن غذا تیار کرکے مستحقین کو دی جاتی ہے۔
لنگر خانہ میں مستحقین کی عزت نفس کا خاص خیال رکھنے کیلئے عملہ کو واضح ہدایات دی گئی ہیں اور اس عمل کی نگرانی بھی کی جاتی ہے.
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر صدر مہدی ملوف، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملک محمداکرم اوردیگر موجو دتھے
ڈیرہ غازیخان
مشیر وزیراعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کے ہمراہ سہولت بازاروں کا اچانک دورہ کیا
پھل اور سبزیوں کے معیار کے ساتھ قیمتیں چیک کیں دکانداروں اور خریداری میں مصروف عوام سے معلومات بھی حاصل کی گئیں.
اسسٹنٹ کمشنر صدر مہدی ملوف اوردیگر ہمراہ تھے. مشیر وزیراعلی پنجاب محمد حنیف پتافی اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے کہا کہ حکومت کے اقدامات،منڈیوں میں نیلامی کے عمل کی نگرانی اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے فعال کردار سے
ڈیرہ غازی خان میں پھل اور سبزیوں کے نرخ پنجاب بھر میں سب سے کم ہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر پھل اور سبزیوں کے نرخ متعین کیے جاتے ہیں
سہولت بازاروں میں عام مارکیٹ کی نسبت اشیاء کے نرخ کم رکھے گئے ہیں سہولت بازاروں کے ساتھ سیل پوائنٹس پر آٹا کی دستیابی یقینی بنائی جارہی ہے۔
ڈیرہ غازیخان
ڈیرہ غازی خان کے پناہ گاہ میں موسم کی شدت کو دیکھتے ہوئے ضروری تبدیلیوں اور کرونا وائرس سے بچنے کے لیے انتظامات کی ہدایات جاری کردی گئیں
مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کے ہمراہ ٹیچنگ ہسپتال میں قائم پناہ گاہ کا معائنہ
کرتے ہوئے ہدایات جاری کیں. اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر صدر مہدی ملوف،
ایم ایس ڈاکٹر اطہر فاروق، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملک محمد اکرم اور دیگر موجود تھے.مشیر صحت پنجاب محمد حنیف پتافی نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کے ہمراہ ٹیچنگ ہسپتال میں پناہ گاہ کا معائنہ کرتے ہوئے
بستروں کی صفائی،کورونا وائرس کی ایس او پیز کے مطابق بستروں میں مناسب فاصلہ، ٹھنڈی ہوا روکنے کے لیے پلاسٹک شیٹس لگانے،
بیت الخلاء کی صفائی اور داخلی راستوں کو مزید بہتر کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔
ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال اور ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر کو اقدامات کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔ٹیچنگ ہسپتال کے پناہ گاہ میں مریضوں کے
لواحقین اور بے سہارا افراد کے قیام اور کھانا سمیت ہر ممکن ضروریات کا خاص خیال رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے.
ڈیرہ غازیخان
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ملک کے سنگم پر واقع چوک اور پل ڈاٹ کی توسیع کے بعد رابطہ سڑکوں کو دو رویہ کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے
بارش اور دیگر پانی کی نکاسی کے لئے سڑکوں کے کنارے پر موجود ڈرین کی بحالی بھی شروع کر دی گئیں
مشیر وزیراعلی پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کے ہمراہ پل ڈاٹ کے توسیعی منصوبے کا معائنہ کرتے ہوئے
ضروری احکامات جاری کئے. اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر صدر مہدی ملوف اوردیگر افسران بھی موجود تھے.
مشیر وزیراعلی پنجاب محمد حنیف پتافی اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے کہا کہ پل ڈاٹ کے توسیعی کام کے دوران ٹریفک اور عوام کے مسائل کا احساس ہے
منصوبہ کی بروقت تکمیل کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں پل ڈاٹ کی رابطہ سڑکوں پل ڈاٹ تا چونگی اور ماڈل ٹاؤن روڈ کو دورویہ کیا جائیگا
جس سے ٹریفک کا بہاؤ بہتر ہوگا اور عوام کی مشکلات بھی کم ہوں گی روڈ کو پانی سے بچانے کے لیے ڈرین کی بحالی ضروری تھی
جس کے لیے اقدامات شروع کردئیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ پل ڈاٹ کوتجاوزات سے پاک کیا جائے گا اور چوک کی خوبصورتی کے لیے کام کیا جائیگا
تعمیراتی کام کے بعد پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کام شروع کرے گی.
ڈیرہ غازیخان
حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف بھر پور آپریشن کیاگیا پنجاب فوڈ اتھارٹی نے. چھ ماہ کے
5
دوران 196کاروباری مراکز سیل کرنے کے ساتھ تین مقدمات درج کیے گئے. 68نمونے لینے کے ساتھ 312افراد کو 5292500 روپے جرمانہ عائد کیاگیا. 4349کاروباری مراکز
اور اشیائے خوردو نوش کی تیاری کی جگہوں کا معائنہ کیا گیا. یہ بات ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی زیر صدارت جائزہ اجلاس میں بتائی گئی.
اجلاس میں بتایا گیاکہ جولائی سے دسمبر 2020تک محکمہ زراعت توسیع نے کھاد کے 97سیمپل لیے. ڈی ایف سی نے نومبر اور دسمبر میں آٹا کے 36نمونے لینے کے
ساتھ غیر معیاری آٹا ثابت ہونے سات شوکاز او رچار وارننگ نوٹس جاری کرنے کے ساتھ 73166روپے جرمانہ عائد کیا.
ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے ملاوٹ مافیا کے خلاف کی گئی کارروائی پر اطمینان کااظہار کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو کارکردگی مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی.
انہوں نے کہاکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اشیاء کا معیار چیک کرنے کے ساتھ ملاوٹ مافیا پر کڑی نظر رکھیں ایسے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں
مکروہ دھندہ کرنے والوں کو نشان عبرت بنایا جائیگا. انہوں نے کہاکہ جرمانوں کی بجائے مقدمات درج کر کے گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں. انہوں نے کہاکہ ذخیرہ اندوزوں اور گرانفروشوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے.
ڈیرہ غازیخان
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان شہر میں دوبارہ مویشیوں کے باڑے قائم کرنے پر آپریشن کیاگیا.
اسسٹنٹ کمشنر صدر مہدی ملوث اور اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے چار بھانوں سے نو مویشی ضبط کر لیے.
وارننگ جاری کرنے کے ساتھ دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی.
علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ نے تحصیل کونسل آفس کے معائنہ کے دوران ڈیوٹی سے غیر حاضر چھ ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے.
مارکیٹوں کے معائنہ کے دوران ورکشاپ سمیت چار دکانیں سربمہر اور مزید چار دکانداروں کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے.
ڈیرہ غازیخان
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازیخان میں ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اولین ترجیح ہو گی.
محکمے منصوبوں پر کڑی نظر رکھیں افسران کی عدم دلچسپی برداشت نہیں کی جائے گی. انہوں نے یہ بات ترقیاتی منصوبو ں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی.
ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی نے بریفنگ دی. علاوہ ازیں اینٹوں کے بھٹوں کے مالکان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ
بھٹوں کو جدید ٹیکنالوجی زگ زیگ پر منتقلی کیلئے ہر ممکن تعاون کیاجائے گا.
پرانے بھٹوں سے نکلنے والے دھواں سے ماحولیاتی آلودگی کے ساتھ انسانی صحت پر مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں.
دھویں سے سموگ پیدا ہوتی ہے جس سے سڑک حادثات بڑھ جاتے ہیں
بھٹہ مالکان اپنی او ر دوسروں کی صحت کا خیال رکھتے ہوئے بھٹوں کو جدید ٹیکنالوجی پر منتقل کریں.
زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بھٹوں سے اینٹیں کم وقت اور کم خرچ میں پیداہوتی ہیں اور معیار بھی بہتر ہوتا جس سے مالکان کو معاشی فائدہ بھی ملے گا.
دریں اثنا ڈپٹی کمشنر نے دانش سکول بوائز و گرلز کی گورننگ باڈی کا اجلاس بھی طلب کیا جس میں سکول کے معاملات پر بریفنگ دی گئی.
ڈیرہ غازیخان
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو 1122ڈیرہ غازیخان ڈاکٹرحسین میاں نے کہا ہے کہ گذشتہ سال محفوظ معاشرے کے قیام کے لیے ریسکیو1122کی کمیونٹی سیفٹی ٹیم نے
مختلف سکولوں، کالجوں، معاشی اداروں،کاروباری مراکز،کارخانوں، فیکٹریوں اور عام لوگوں میں شعور اُجاگر کرنے کیلئے سیمینارمنعقدکیے گئے.
انہوں نے سال 2020کی کارکردگی جاری کرتے ہوئے کہاکہ گذشتہ سال ریسکیو1122ڈیرہ غازیخان کوٹوٹل450651کالز موصول ہوئیں
جبکہ ایمرجنسی کالز 45443موصول ہوئیں اور7369 ٹریفک حادثات،315آتشزدگی،1256لڑائی جھگڑے،63ڈوبنے،30718میڈیکل ایمرجنسیز،37عمارات منہدم ہونے،2سلنڈر دھماکے اور5683مختلف نوعیت کی ایمرجنسیوں پر
ریسپانس کیا گیا اورمجموعی طور پر48719مریضوں کو ریسکیو کیا گیااور21716افراد کو ابتدائی طبی امداد دی گئی25921افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا
انہوں نے کہ سال2019کے مقابلے میں سال2020میں ریسکیو 1122کی آگاہی مہم کی وجہ سے ٹریفک،آتشزدگی، سلنڈر دھماکے اورجرائم کے حادثات میں کمی ہوئی.
: ڈیرہ غازیخان کھلی کچہری
وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر عوام الناس کے مسائل فوری حل کرنے کے لئے ڈی پی او عمر سعید ملک کی طرف سے کھلی کچہری کا سلسلہ جاری۔
ڈی پی او عمر سعید ملک نے ڈی پی او آفس میں آۓ ہوۓ ساٸلین کے براہ راست مساٸل سنے۔
جہاں پر ساٸلین اپنی شکایات کے سلسلہ میں پیش ہوۓ۔
جس میں ساٸلین نے ڈی پی او کو اپنی اپنی شکایات سے آگاہ کیا۔
ڈی پی او ڈیرہ غازیخان عمر سعید ملک نے کھلی کچہری میں آنے والے تمام ساٸلین کی شکایت کو بغور سن کر موقع پر ہی متعلقہ آفیسران کو میرٹ پر شکایت دور کرنے کے احکامات جاری کئے۔
ڈی پی او نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد براہ راست ساٸلین کے مساٸل سن فوری حل کرنا ہے
ترجمان پولیس۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون