ڈیرہ اسماعیل خان میں پشہ پل پر بس اور کار میں تصادم کے نتیجے میں6 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، حادثے میں ایک خاتون بھی زخمی ہوئی ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کا کہناہے کہ پشہ پل پر بس اور گاڑی میں تصادم سے جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
زخمی خاتون اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ جاں بحق ہونے والوں میں ماں، بیٹا اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔
مقامی پولیس کے مطابق مسافر بس کوہاٹ سے کوئٹہ جارہی تھی جو ڈیرہ اسماعیل خان میں میں پشہ پل پر ایک کار سے ٹکرا گئی ۔
مقامی ذرائع کاکہنا ہے کہ اس المناک حادثے میں ڈی ایچ کیو ڈیرہ اسماعیل خان کے شعبہ سی سی یو میں تعینات ڈاکٹر نسیم کنڈی سیمت خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوئے ہیں ۔
جاں بحق افراد میں ڈاکٹر نسیم کے دو بچے، دو بہنیں، اور ماں میں شامل ہیں۔ جبکہ ڈاکٹر نسیم کی اہلیہ شدید زخمی ہیں جنکو سول اسپتال ڈیرہ اسماعیل خان پنچایا گیا ہے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون