حاجی پور شریف
( ملک خلیل الرحمن واسنی )
میپکو سب ڈویژن فاضل پور کی غفلت و لاپرواہی کی انتہاء
بجلی چوری پر تو قابو نہ پاسکے لائن لاسز پورے کرنے کے لئے
بجلی رات 10 سے صبح 11 بجے تک بند کرنا معمول
جسکی وجہ سے چوری کی وارداتیں معمول،
اہل علاقہ عدم تحفظ کاشکار میپکو کے اعلی حکام نوٹس لیں
حاجی پورشریف میپکو سب ڈویژن فاضل پورکا علیحدہ فیڈر ہونے کے باوجود بھی میپکو کی طرف سے جب چاہیں بجلی بند کردیں،
ایم این اے حلقہ 194 سردار نصراللہ خان دریشک اور ایم پی اے حلقہ 295 سردار فاروق امان اللہ خان دریشک کا حلقہ ساری رات اندھیرے میں ڈوبا رہتا ہے
میپکو سب ڈویژن فاضل پور کی غفلت و لاپرواہی کی انتہاء کہ بجلی چوری پر تو قابو نہ پاسکے اور نہ ہی بااثر اور ٹیکنیکل بجلی چوروں کے و دیگر کے
خلاف سینکٹروں ایف آئی آرز درج ہونے کے باوجود کاروائی بھی نہ ہوسکی جس کے سبب لائن لاسز پورے کرنے کے لئے بجلی رات 10 سے صبح 11 بجے تک بند کرنا
معمول بن چکا ہے اور ساری رات حاجی پورشریف اورگردونواح کی بجلی بند کردی جاتی ہے جس سے چوری ڈکیتی کی
وارداتوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے اور اہل علاقہ شدید عدم تحفظ کر شکارہیں اور جبکہ چور بھی اتنے طاقتور ہیں کہ ٹراسفارمرز اور انکے قیمتی سامان تک بلاجواز اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے سبب چوری کر لیتے ہیں،
اہلیان علاقہ نے "ڈیلی سویل ” کے توسط سے جنرل منیجر میپکو، چیف انجینئر میپکو ڈی جی خان،
ایکسیئن میپکو راجن پور ایس ڈی او میپکو فاضل پور اور میپکو کے دیگر متعلقہ حکام سے فوری اصلاح و احوال اور نوٹس لینے اور بلاجواز لوڈشیڈگ کے خاتمہ کا مطالبہ کیا ہے
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون