اسلام آباد: بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول پر شدید اشتعال انگیزی پر پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں 9 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔
بھارتی فوج کی فائرنگ سے فائرنگ سے 1 سپاہی اور 3 شہری شہید ہوئے، اس دوران 2 سپاہی اور 5 شہری زخمی بھی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ بھارتی فورسز نے جورا، شاہ کوٹ اور نوسہری سیکٹرز میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارتی افواج کی جانب سے نوسیری اور شاہ کوٹ سیکٹرز میں بلااشتعال فائرنگ کی گئی ۔
Indian unprovoked CFVs in Jura, shahkot & Nousehri Sectors deliberately targeting civilians. Effectively responded. 9 Indian soldiers killed several injured. 2 Indian bunkers destroyed.
During exchange of fire 1 soldier & 3 civilians shaheed, 2 soldiers & 5 civilians injured.— DG ISPR (@OfficialDGISPR) October 20, 2019
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق بھارتی افواج کی جانب سے جان بوجھ کر سویلین آبادی کو نشانہ بنایا گیا،پاک فوج کی جوابی کاروائی سے 9 بھارتی فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے ہیں۔
Targeting innocent civilians by Indian Army is an attempt to justify their false claims of targeting alleged camps. Injured civilians evacuated to District hospitals. UNMOGIP as well as domestic & foreign media have open access to AJK, a liberty not available in IOJ&K. pic.twitter.com/mTyxCteYti
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) October 20, 2019
آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق دو بھارتی فوجی بنکرز بھی تباہ کردیے گئے ہیں ،بھارتی فوج کی فائرنگ سے فائرنگ سے 1 سپاہی اور 3 شہری شہید ہوئے، اس دوران 2 سپاہی اور 5 شہری زخمی بھی ہوئے۔
پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی میں کئی بھارتی فوجی زخمی، جوابی کارروائی میں دو بھارتی بنکرز بھی تباہ ہوئے ہیں۔
لائن آف کنٹرول پر شہید جوان کی تصویر جاری کر دی گئی ہے ، لانس نائیک زاہد، بھارتی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں جام شہادت نوش کر گئے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفورنے کہاہے کہ بھارت کیمپوں کو نشانہ بنائے جانے کا جھوٹ چھپانے کیلیےمعصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق زخمی شہریوں کو ڈسٹرکٹ اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی اپنےہلاک اورزخمی فوجیوں کواٹھانےکی کوششیں جاری ہیں، بھارتی فوج نےسفیدجھنڈالہرادیا۔
میجر جنرل آصف غفور نے لکھا کہ بھارتی فوج کواشتعال انگیزیوں سےپہلےیہ سوچناچاہئےتھا،بھارت کوفوجی آداب کاخیال رکھتےہوئےشہری آبادی کونشانہ نہیں بناناچاہئے تھا۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ