بہاولنگر
(ڈسٹرکٹ رپورٹر)
ملتان میں پی ڈی ایم کےگذشتہ ہونیوالے جلسہ میں حکومت پنجاب سےشرکت کرنے سے روکنے کیلئے گھروں سے مسلم لیگ ن کے گرفتارکارکنان جنمیں ہمایوں بٹ سابق کونسلر،مبین قریشی سابق کونسلر،
اسلم بخش اللہ سابق کونسلر،سمیت دیگرضلع بھرسے 9ن لیگی کارکنوں کو ڈویزنل صدر چوہدری نورالحسن تنویرMNA،ضلعی صدرن لیگ راناعبدالرؤف ممبر پنجاب اسمبلی،
ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری زاہداکرم ممبرپنجاب اسمبلی،عدنان اصغربودلہ ڈویزنل اطلاعات سیکرٹری ن لیگ چوہدری محمدارشد ٹھیکدار سٹی صدر ن لیگ،
چوہدری رضوان ارشد ایڈووکیٹ مسلم لیگ ن لائرز ونگ کی انتھک کوشش سے رہا ہوگئے
،اسیر کارکنان کورات 3بجے ڈسڑکٹ جیل بہاولنگر کے مسلم لیگی کارکنان بڑی تعداد کی موجودگی میں رہائ ملی ،
لیگی کارکنان نےاپنے گرفتارساتھیوں کی رہائ کے موقع پر نوازشریف, شہبازشریف،مریم نوازشریف، مسلم لیگ ،ضلعی قیادت ن لیگ کےحق میں نعرےبازی کی ایک جلوس کی
شکل میں راناعبدالرؤف کی رہائش گاہ پر لایاگیا,آج سارا دن لیگی کارکنان کارہائ پانیوالے
کارکن ھمایوں بٹ کےگھر صاحبزادہ وحید کھرل صدر روھی پریس کلب بہاولنگر
چوہدری محمدارشد ٹھیکیدار سٹی صدرن لیگ،لیگی کارکن محمددین عباسی سابق کونسلر،
لیگی راہنماءمیاں سراج گڈسابق کونسلر،نے رہائ پانےپر ھمایوںبٹ کوہارپہنائے اور مبارکباد پیش کی۔۔۔
بہاول نگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر بہاول نگر میں ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون کی سربراہی میں فنانس اینڈ پلاننگ آفس بہاول نگر میں ریونیو خدمت کچہری لگائی گئی
جس میں ممبر بورڈ آف ریونیو ( ممبر جوڈیشل )ملک ذوالفقار ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیف اللہ ساجد ،
اسسٹنٹ کمشنر منور حسین مگسی ، تمام ریونیو افسران اور سٹاف موجود تھا۔ اس موقع پر سائلین کی ایک بڑی تعداد بھی اپنے مسائل کے حل کے لیے کچہری میں تھی۔ڈپٹی کمشنر محمد شعیب خان جدون نے ریونیو خدمت کچہری سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ
حکومت نے ہر شعبے میں ریفارمز لانے کا عزم کر رکھا ہے اور ہم نے ضلع بہاول نگر میں وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق
عوام کے لیے اوپن ڈور پالیسی اپنائی ہے تاکہ لوگ بلا جھجک اپنے مسائل کے حل کےلیے آئیں انہوں نے کہا کہ
پی ٹی آئی حکومت اداروں پر عوام کا اعتماد بحال کرکے فرسودہ اور تاخیری حربوں پر مبنی ریونیوسسٹم میں مائینڈ سیٹ کی بھی تبدیلی چاہتی ہے
اور سرکاری دفاتر میں عوام کے لیے آسانیاں اور خدمات میں بہتر ریسپانس کی خواہاں ہے۔ اس موقع پر ریونیو خدمت کچہری میں ریونیورریکارڈ کی درستگی،
فردانتقالات ، رجسٹری،ڈومیسائل اور سائلین کے ریونیو مسائل کو فی الفور حل کیا گیا۔ شعیب جدون نے سائلین سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ریونیو کھلی کچہریوں کا انعقاد حکومت کا ایک انقلابی قدم ہے،
جس میں تمام شعبوں کو ایک چھت تلے جمع کرکے ریونیو سے متعلقہ عوام کی شکایات و مسائل کا موقع پر ازالہ کیا جارہا ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ عوام کو ریونیو ریکارڈ اور کھلی کچہری کے مقاصد کے حصول میں کسی رکاوٹ
تساہل اور لاپرواہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے افسران سے کہا کہ پی ٹی آئی کے وژن کے مطابق خود کو تبدیل کرکے سرخ فیتے کی روایات کو دفن کر دیں اور عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔
بہاولنگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)
ریجنل پولیس آفیسربہاولپور محمد زبیر دریشک کا دورہ بہاولنگر،پولیس کے چاک و چوبند دستے کی سلامی،
پولیس پوسٹ چک دادو نئی عمارت کا افتتاح،ایس ڈی پی او ہارون آبادسرکل آفس اور تھانہ فقیر والی کی انسپکشن۔
تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور محمد زبیر دریشک کوپولیس پوسٹ چک دادو پہنچنے پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔
آر پی او بہاولپور نے اپنے دست مبارک سے پولیس پوسٹ چک دادونئی عمارت کا افتتاح کیااور کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔
اس موقع پر ڈی پی او بہاولنگر قدوس بیگ بھی ہمراہ تھے۔پولیس پوسٹ چک دادو کی نئی عمارت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کی ذاتی کاوشوں کے نتیجہ میں پایہ
تکمیل تک پہنچی۔ آر پی او بہاولپورنے نئی عمارت کا تفصیلی جائزہ بھی لیا۔اس کے بعد آر پی او بہاولپور نے ایس ڈی پی او ہارون آباد سرکل آفس اور تھانہ فقیر والی کی انسپکشن کی۔
آر پی او ربہاولپور نے تھانہ کا ریکارڈ،مال خانہ،اسلحہ کوت،تھانہ کی صفائی،ایس ڈی پی اوہارون آباد سرکل آفس اور تھانہ کے رجسٹر بھی چیک کیے۔
آر پی او بہاولپور محمد زبیر دریشک نے فرنٹ ڈیسک آن لائن ریکارڈ کے ذریعے زیر تفتیش مقدمات کا جائزہ لیا
اور انکو جلد از جلد یکسو کرنے کا حکم دیا۔اس موقع پر آ رپی او بہاولپور نے ڈی پی او بہاولنگر کی کارکردگی کو سراہا
احسن اقدامات پر مبارکباد دی اور حوصلہ افزائی کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ بہاولنگر پولیس اس عزم اور ولولے سے مشن جاری رکھے گی۔
بہاولنگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)
سٹی اے ڈویژن چشتیاں پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی،4شراب فروش گرفتار،بھاری مقدار میں شراب برآمد۔
تفصیلات کے مطا بق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگرقدوس بیگ کی ہدایت پرضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائیاں جاری ہیں۔
ایس ایچ او تھانہ سٹی اے ڈویژن چشتیاں ماجد اقبال کی سربراہی میں سب انسپکٹر محمد اسلم نے مخبر کی اطلاع پر بروقت کاروائی کرتے ہوئے
اعظم چوک سے ملزم علی حسنین کو گرفتار کرلیا جس کے قبضہ سے 52لیٹر شراب برآمد ہوئی
جبکہ دوسری کاروائی میں چک نمبر15گجیانی سے ملزم افتخار کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 50لیٹر شراب برآمد ہوئی۔
اسی طرح محمد شریف ASIنے مہاجر کالونی میں کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد عرفان کو گرفتار کیا
جس کے قبضہ سے 30لیٹر شراب برآمد ہوئی اور باہو چوک سے ملزم شہزاد کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے شراب 28لیٹر برآمد ہوئی۔
گرفتار ہونے والے ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تفتیش کا عمل جاری ہے۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کا کہنا تھا کہ منشیات فروش ہماری نوجوان نسل کو منشیات کی شکل میں زہر سپلائی کررہے ہیں۔
ڈی پی او بہاولنگر نے مزید کہا کہ ضلعی پولیس نے ضلع کو منشیات سے پاک کرنے کا عزم کررکھا ہے۔
عوام کو بھی چاہیے کہ منشیات فروشوں سے متعلق اطلاع دیکر پولیس کا ساتھ دیں۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون