نومبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پیپلز پارٹی کے 53 ویں یوم تاسیس پر پہلی انٹرنیشنل زوم کانفرنس

ملتان ( پ ر ) ظالم طبقات کو ”بھٹو فوبیا“اور عوام کو بھٹو سے عشق ہے پاکستان پیپلز پارٹی عوام میں مزاحمت کی علامت ہے بھٹو کا مشن جاری رکھیں گئے روٹی کپڑا او رمکان آج کروڑوں لوگوں کی پہلی مانگ ہے پی پی پی کے 53 ویں یوم تاسیس پر پہلی انٹرنیشنل زوم کانفرنس میں مقررین کا خطاب، مرکزی سیکرٹری سید نیئر عباس بخاری، سنیٹر تاج حیدر، حسن مرتضی، ایوب شاہ، سید اعجاز سیفی، پروفیسر عابد عباسی سمیت پاکستان، یورپ اور امریکہ سے پی پی پی کے عہدے داران ودیگر نے خطاب کیا پی پی پی کے 53 ویں یوم تاسیس پر پاکستان پیپلز پارٹی نے پہلی انٹر نیشنل زوم کانفرنس کا انعقاد کیا جس کی صدارت مرکزی جنرل سیکرٹری سید سنیٹر عباس بخاری نے کی مرکزی جنرل سیکرٹری پی پی پی سید سنیٹر عباس بخاری نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن حکومت کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات کے لیے تیار نہیں ہے پی پی پی کے کارکنوں نے نامساعد حالات میں کامیاب جلسہ کیا،پی پی پی کی کو کمیٹی کے کے رکن سنیٹر تاج حیدر نے کہا ظالم طبقات کو بھٹو فوبیا ہے اور عوام بھٹو سے عشق کرتے ہیں پارٹی کو کئی بار ختم کرنے کا اعلان ہوا مگر پارٹی پارٹی ہر بار پہلے سے طاقتور ہو کر ابھری، انقلابی نظریہ او رتنظیم پارٹی کی سب سے بڑی طاقت ہیں سابق گورنر خیبر بختون خواہ بیرسٹر مسعود کوثر نے کہا کہ پی پی پی کے وجود نے مغربی پاکستان کے امرین پسند ہونے کی کامیاب ختم کی، ترقی پسند جماعتوں میں پی پی پی نے محض دو سال کے مختصر عرصے میں عوام کی جتنی حمائیت حاصل کی اتنی حمائیت آج تک انگریز دور میں بننے والی جماعتوں کو نہیں ملی، برطانیہ میں مقیم پی پی پی کے سینئر رہنما شہزادی کوثر گیلانی کا کہنا تھا پارٹی غریب کارکنوں کو وسائل کرتا کہ وہ الیکشن لڑ سکیں، پی پی پی سینٹرل پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضی کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ او رملتان کے جلسوں میں پی پی پی کے جیالوں کی شرکت نے ثابت کر دیا کہ پنجاب میں پی پی پی اپوزیشن کی معمول جماعت ہے انٹرنیشنل زوم کانفرنس سے سابق صوبائی وزیر بسم اللہ کا کٹر، افضل انقلابی، سید نشاط کاظمی ایڈووکیٹ کے پی کے رہنما سید طاہر عباس، پی پی پی امریکہ کی جنرل سیکرٹری سمی اسد، پی پی پی ہالینڈ کے جنرل سیکرٹری سید اعجاز سیلفی، اشرف چغتائی ودیگر نے خطاب کیا انٹرنیشنل زوم کانفرنس شام 6 بجے شروع ہوئی اور 12 بجے رات ختم ہوئی، انٹرنیشنل کانفرنس میں میزبانی کے فرائض سید مظاہر حسین بخاری (آرگنائز) سید طاہر حسین، ملک اخلاق، عامر حسینی اور اطہر شریف نے سرانجام دیئے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

About The Author